
کشمور میں بچے کے اغوا کی کوشش میں ناکامی پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔کشمور(جیوڈیسک)چاچڑ محلہ میں نامعلوم مسلح افراد ایک پولیس اہلکار کے گھر میں گھس گئے اور اس کے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔
اہلخانہ کی مزاحمت پر ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہاں موجود منیر نامی شخص اور اس کی اہلیہ شمیم موقع پر دم توڑ گئے۔ واردات کے بعد ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
