
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کیوٹ کیٹ کترینہ نے رنبیر کپور کو جھنڈی کرا دی۔ کہتی ہیں ابھی 20 سال تک شادی کا کوئی ارادہ ہی نہیں۔
دوستی کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہیں، رنبیر کپور اور کترینہ کیف خاموش رہے چھٹیوں پر ایک ساتھ گئے تصویریں منظر عام پر آئیں تو پھر بھی خاموشی چھائی رہی شادی کی باتیں گردش کرنے لگیں تو رنبیر نے لب کھولے لیکن باربی ڈول کترینہ کیف نے ایک لفظ بھی نہ کہا لیکن لگتا ہے۔
اب معاملہ برداشت سے باہر ہو گیا تھا جو بے بی کیٹ کو بولنا ہی پڑا۔ کہتی ہیں رنبیر کپور ہوں یا کوئی اور وہ بیس سال تک شادی نہیں کریں گے۔
رنبیر کی کزن کرینہ کپور نے تو شادی کیلئے خصوصی لہنگا بھی سلوا لیا تھا لیکن کترینہ کیف نے صاف صاف کہہ کر رنبیر سمیت سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
