Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

2008 میں کیانی اور میں نے ق لیگ کو جتوانے کی پلاننگ کی: اعجاز شاہ

August 25, 2019 0 1 min read
Ejaz Shah
Ejaz Shah
Ejaz Shah

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کئے اقدامات بھارت کو تنہا کردیں گے، نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ توبہ کرتا ہی نہیں ہے اس لیے قبول نہیں ہوتی، وہ توبہ کر لیں تو بات ہو سکتی ہے، میں ضمانت لینے کو تیار ہوں بس وہ جو کمایا ہے اس کے آدھے پیسے دیدیں چھڑانا میرا کام ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بریگیڈیئر اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مودی نے یہ اقدام کر کے اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر قائداعظم کے بیانیے کو درست ثابت کر دیا ہے۔

مقبوضہ وادی کے رہائشیوں کے رد عمل پر انہوں نے کہا لوگ اس انتظار میں ہیں کہ کرفیو اٹھے گا تو دنیا دیکھے گی لیکن جو میری اطلاعات ہیں اس کے مطابق وہاں پر بھرپور احتجاج شروع ہو چکا ہے، بھارتی فوجیوں کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

پاکستان کے اس معاملے پر کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا اتنے کوئیک رسپانس کا کریڈٹ وزارت خارجہ اور وزیراعظم کو جاتا ہے کہ انہوں نے دنیا کو اس حوالے سے فوری اور بروقت آگاہی فراہم کی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے مودی کو ایوارڈ دینے پر انہوں نے کہا ہر ملک کا اپنا معاشی مفاد ہوتا ہے، میں اس پر جانا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا ابھی دنیا میں آگاہی اتنی زیادہ ہو چکی ہے اور میں آپ کو یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا جو بھی فیصلہ ہو لیکن وہاں کی عوام مکمل طو رپر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔

جہادی تنظیموں کو کالعدم قرار دینے اوران کے سربراہوں کو قید کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ ہم امن پسند ملک ہیں۔ پلوامہ کے بعد جو ہماری حکومت کا Stance رہا ہے وہ ہمارے گھر میں تو تنقید کا نشانہ بنا ہے اور اس سے جو ہمارا امیج تھا کہ ہم دہشت گرد ریاست ہیں اس میں بہت فرق آیا ہے، ہم نیو کلیئر پاور ہیں اور اللہ نہ کرے کہ ہم اس اسٹیج پر جائیں کہ جنگ کرنا پڑے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر جنگ ہوئی تو جہاد کے لیے لوگوں کو بلایا بھی جائے گا، اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ امین گنڈا پور کے ساتھ میں بھی جنگ کے لیے جاؤں گا۔

انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر اور آزادی کشمیر کے عوام کو ہم یقین دلاتے ہیں کہ حکومت پاکستان، پی ٹی آئی کی حکومت ان کے مکمل طور پر ساتھ ہیں، عمران خان کو ان کی بہت فکر ہے۔

امریکن صدر ٹرمپ کی ثالثی اور کشمیریوں کی اس تشویش کہ ادھر کا کشمیر ادھر والوں کااور ادھر کا کشمیر ادھر والوں کا پر انہوں نے کہا یہ تصور ہے کہ ادھر کا کشمیر ادھر اور ادھر کا کشمیر ادھر ایسا ممکن نہیں، اس پر ہم جنگ کریں گے اور ہم یہ کہہ بھی چکے ہیں کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور جو اس کی ثالثی میں پڑے گا وہ خود پھنس جائے گا، بہتر تو یہ ہوگا کہ ہم خود ہی اس مسئلے کو حل کریں اور پرامن طریقے سے حل کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جلد ہی دنیا دیکھے گی کہ پاکستان حکومت اور پاکستان آرمی کشمیریوں کو Disappoint نہیں ہونے دے گی۔

پاکستان کے سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس خبر کی تردید کی کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں میں ان کا کوئی کردار رہا ہے، انہوں نے سلیم صافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں آپ کی قدر اس لیے نہیں کرتا کہ آپ سخت سوالات کرتے ہیں بلکہ آپ کی قدر اس لیے کرتا ہوں کہ آپ پڑھے لکھے صحافی ہیں اور آپ معلومات رکھتے ہیں لیکن کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ کوئی ایسا ملک جس نے دوران جنگ اپنے کریمنل کو چھوڑ دیا ہو یا اپنے کریمنل سے کہا ہو کہ تم پیسے لینا شروع کر دو، جب سیکنڈ ورلڈ وار ہوئی تھی لندن کے اوپر جرمن ائیر کرافٹ آیا تو اندھیرا چھا گیا تو چرچل نے پوچھا کیا ہماری فورس کام کر رہی ہیں جس پر اس کو جواب ہاں میں دیا گیا تو اس نے کہا پھر ہمیں ڈر نہیں، ہم جنگ جیت جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا اگر ہم جنگ کا مطلب یہ لیں کہ ہم سارے قیدیوں کو، سارے لیٹروں کو، کرپشن کرنے والوں کو رہا کر دیں تو وہ جنگ کرنے نہیں جائیں گے بلکہ پھر سے ہمیں ہی لوٹیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس پکڑ دھکڑ کا سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہوا ہے ٹھیک ہے ہم نے اپوزیشن کے ان لوگوں کو پکڑا ہے جنہوں نے مال بنایا ہے مگر پی ٹی آئی کے تو بغیر مال بنائے ہی لوگ اندر جا رہے ہیں۔

اس سوال کہ زرداری کی ہر کرپشن میں ذوالفقار مرزا ان کے رائٹ ہینڈ تھے اور وہ سب کرپشن جانتے ہیں کے جواب میں اعجاز شاہ نے کہا یہ باتیں تو ذوالفقار مرزا نے چار سال پہلے کی تھیں جب نواز شریف کی حکومت تھی پی ٹی آئی کی نہیں اس وقت نواز شریف کو ان کو گرفتار کرنا چاہئے تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے تقریباً ہر جرائم سے واقف ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی وضاحت دی کہ ایم کیو ایم کے لوگ جو حکومت کے ساتھ بیٹھے ہیں وہ بانی متحدہ کی آئیڈیا لوجی کے ساتھ نہیں بیٹھیں ہیں۔

انہوں نے کہا مہاجر تو اپنی مال و دولت، رشتہ داری چھوڑ کر پاکستان آئے ہیں وہ دہشت گرد نہیں تھے، ان کو بانی متحدہ کی آئیڈیالوجی کی تحت دہشت گرد بنا دیا گیا، مگر اب وہ آئیڈیا لوجی ختم ہو گئی ہے، اب ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ ہم ڈھائی کروڑ کی عو ام کو سمندر میں پھینک دیں۔

رانا ثناء اللہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اینٹی نارکوٹکس فورس ایک جنرل کی کمانڈ میں کام کرتی ہے، اس کا ڈی جی ہوتا ہے اس کا منسٹر بھی ہوتا ہے ایسا کیسے ممکن ہے کہ وہ بغیر منشیات برآمد ہوئے ہی رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر لیں۔ پکڑا گیا مال اور اس کی ویڈیو سب کیس کی پراپرٹیز ہیں اس لیے ان کو سر عام شو نہیں کیا جا سکتا، جب کیس چلے گا اور اس ثبوت کو طلب کیا جائے گا تو پھر سب ہی دیکھ سکیں گے۔

اس سوال کہ جب اس طرح کی صورتحال ہو کہ رانا ثنا اللہ کو اپنی گرفتاری کا خطرہ ہو اور پھر بھی وہ اس طرح سے ہیروئن لے کر جائیں وہ بھی اپنی گاڑی میں کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا جس وقت لاء آف کنٹری فیل ہو جاتا ہے نہ تو لاء آف نیچر آ جاتا ہے جب تکبر، جب غرور، جب پیسہ آ جاتا ہے تو سامنے کنواں ہوتے ہوئے بھی لوگ چھلانگ لگا دیتے ہیں۔

خود احتسابی کے سوال پر انہوں نے کہا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے اندر جھوٹ اتنا رچ بس گیا ہے کہ اگر ہم سچ بولیں بھی تو لوگ اس کو جھوٹ مانتے ہیں ہماری ہر ہفتے کابینہ کی 5 گھنٹے کی میٹنگ ہوتی ہے اور کئی پوائنٹس رکھے جاتے ہیں کسی کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ عمران خان کی اجازت کے بغیر کوئی فیصلہ کر سکے، عمران خان خود چاہتے ہیں کہ پاکستان ریاست مدینہ بنے، پاکستان میں خود احتسابی کا عمل ہو، پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہو۔ سپریم کورٹ تو خود عمران خان کو صادق اور امین قرار دے چکی ہے تو پھر انہیں خود احتسابی کی ضرورت کیا ہے۔

عرفان صدیقی کی گرفتاری پر انہوں نے کہا اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری میں میرا ہاتھ ہے لیکن میں سب کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان کی گرفتاری میں نہیں ان کے چھڑانے میں میرا ہاتھ ہے، ان کو میں نے چھڑایا ہے۔

انہوں نے کہا میں اتنا بے وقوف نہیں کہ عرفان صدیقی کو اس چارج پر گرفتار کرتا، میں کروں گا تو ٹھیک کروں گا اور وہ بندہ باہر آ جائے تو مجھے پکڑ لیجئے گا، مجھے تو یوں لگتا ہے کہ عرفان صدیقی کو نواز شریف کے لوگوں نے ہی پکڑوا دیا تھا۔ آپ دیکھیں کہ وزیراعظم نے اس کیس کا خود نوٹس لیا میں اس وقت اپنے گاؤں میں تھا مجھے پتہ چلا کہ وزیراعظم نے اس کا نوٹس لے لیا ہے تو میں نے اتوار کو عدالت لگوا کر ان کی ضمانت کروائی اور شام کو ہی جیل کھلوا کر ان کو نکالا ہے، اگر یہ کسی حکومت کے آدمی نے کیا ہوا تو پھر میں یہ تو نہیں کرتا۔

اس سوال کہ وزیراعظم کہتے ہیں اگر اپوزیشن دھرنا دینے آئے گی تو ہم ان کو کنٹینر بھی فراہم کریں گے اور پانی بھی فراہم کریں گے اس کے برعکس آپ کہتے ہیں کہ اپوزیشن اگر دھرنا دینے آئی تو چھترول ہو گی جبکہ مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد مین دھرنا دینے آرہے ہیں تو کس کے بیانیہ کو درست سمجھا جائے کے سوال پر انہوں نے کہا میں فوجی ہوں اور فوج میں یونٹی آف کمانڈ چلتی ہے اس وقت یونٹی آف کمانڈ وزیراعظم ہیں چلے گی ان کی اور وہ کنٹینر دیں گے اور پانی پلائیں گے ان کو پلائیں گے جو کہ ضابطہ کار میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے اس کے برعکس جو پراپرٹی کو نقصان پہنچائیں گے، لوگوں کے جانی نقصان کا سبب بنیں گے ان کی چھترول ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ان کے دھرنا دینے میں دو مہینے ہیں میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ نکلیں گے تو لوگوں نے ان کو ادھر ہی اینٹیں مارنی ہیں یہاں پہنچ ہی نہیں سکیں گے میں تو خواہش مند ہوں کہ نکلیں تاکہ اپنی موت آپ مریں۔ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے اور یہ جلوس اس لئے نکالنا چاہتے ہیں کہ یہ حکومت میں نہیں ہیں تو ان کو میں کہتا ہوں کہ نکلیں یہ اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے ہمیں روکنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی عوام ہی ان کو گھر بھیج دے گی تاہم اگر یہ آگئے تو جس طرح تھوڑی بہت خان صاحب کے دھرنے میں سپریم کورٹ پر کپڑے پھیلانے کی اور سول نافرمانی کی اجازت تھی وہ ان کو بھی دی جائے گی وہ کریں جو کرنا چاہتے ہیں، یہ دارالحکومت ہے یہاں پر قوانین ہیں مگر ان پر عملدرآمد کرانے والا نہیں ہے مگر اب ہم رولز آف لاء پر عملدرآمد کرائیں گے۔

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے پر انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 16 دسمبر کا سانحہ اے پی ایس ہوا تو اس قوم کے حکمرانوں کو نیشنل ایکشن پلان کی یاد آئی۔ یعنی 66 سال ہوگئے تھے پاکستان کو بنے اور ہمارے پاس کوئی پلان ہی نہیں تھا یہ قربانی دی تو نیشنل ایکشن پلان بنا۔ اب ہم نے اس پلان کے 14 گروپس بنائے ہیں 30 اگست کو یہ فائنل ہوجائے گا۔

اس سوال کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف دور کا تسلسل ہے اگر نہیں تو پھر آپ یہاں کیسے آگئے کے جواب میں بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا اگر یہ پرویز مشرف حکومت کا تسلسل ہوتا تو ان کی پارٹی ہمارے ساتھ ہوتی یا وہ خود ہمارے ساتھ ہوتے۔ میری یہاں موجودگی اس وجہ سے ہے کہ میں کسی بھی پارٹی میں نہیں رہا، پرویز مشرف سے تعلق تھا اور ہے، میں ان کے زمانے میں ان کا ڈی جی آئی بی بھی تھا۔ 2008ء میں میں نے استعفیٰ دیا کیونکہ میری اور جنرل کیانی کی پلاننگ تھی مسلم لیگ ق کو جتوانے کے بعد میں اس کو undo بھی ہم نے ہی کیا، کیانی میرے بھائیوں کی طرح ہیں میرے سے چھوٹے ہیں اور مجھ سے سینئر بھی نہیں مگر جنرل بن گئے۔ ق لیگ کی ڈیل بھی انہوں نے ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ کروائی تھی اور نام میرا دیا تھا کہ یہ سب معاملات دیکھے گا پیپلز پارٹی سے ڈیل جنرل کیانی نے کی تھی اس لئے انہوں نے ان کو جتوایا بھی، ق لیگ کو ہم جتوانا نہیں چاہ رہے تھے بس ان کو اتنی سیٹیں دلوانا چاہ رہے تھے جتنی کہ مل گئیں اللہ بخشے بے نظیر کو ان کا مرڈر ہوا تو ان کو زیادہ سیٹیں مل گئیں ورنہ کیانی صاحب کا پلان تو یہی تھا کہ جتنی سیٹیں دینی ہیں اتنی ہی دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 10 سال اس کے بعد اپنے علاقے سے سیاست کی جس کے بعد میں نے الیکشن لڑا اور سیٹ جیتی اور آپ کے میڈیا کے ہی لوگ یہ کہتے ہیں کہ میری پراسرار واپسی ہوئی ہے۔ اس سوال کہ عمران خان اور پرویز مشرف میں بہترین رولر کس کو پایا کے جواب میں انہوں نے کہا دونوں ہی میری نظر میں بہترین ہیں۔ زیادہ اچھے کون ہیں کے سوال پر انہوں نے کہا آپ مجھے مروانے کی بات نہ کریں کیونکہ میں کسی کی دل آزاری کرنا نہیں چاہتا۔

Share this:
Tags:
kayani Nawaz Sharif planning win پلاننگ کیانی نواز شریف
Daughter
Previous Post بیٹیاں پیدا کرنا جرم بن گیا
Next Post ایرانی ڈرون حملے سے بچنے کے لیے اسرائیل کا شام میں حملہ
Fighter Plane

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close