
لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں چابی کے بغیر چلنے والی گاڑیاں چوروں کا خصوصی نشانہ بن رہی ہیں۔ تکنیکی مہارت رکھنے والے چور راہ چلتے ہوئے ایسی گاڑیوں کے شیشے توڑتے ہیں اور اسے لے کر رفو چکر ہو جاتے ہیں۔
کئی برطانوی کمپنیوں نے بغیر چابی کے چلنے والی گاڑیوں کی انشورنش سے بھی انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ سال برطانیہ میں ہزاروں گاڑیاں چوری ہوئیں۔
