
خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور کے نواحی گائوں گوٹھ سانول جمالی میں جوگی اور جمالی برادری کےایک درجن سے زائد گھر آتشزدگی کے باعث خاکستر ہو گئے، دو گھروں سے شروع ہونے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ایک خاتون سمیت پانچ افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جن کو سول اسپتال خیرپور پہنچایا گیا، آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر فائر بریگیڈ کودی گئی جو ایک گھنٹے کی تاخیر سے جائے وقوع پر اس وقت پہنچی جب پورا علاقہ راکھ میں تبدیل ہو چکا تھا۔
فائر بریگیڈ کی تاخیر سے آمد پر دیہاتیوں نے شدید احتجاج کیا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، علاوہ ازیں پیر جو گوٹھ میں کنگری کمپلیکس کے قریب تین گھروں میں آگ لگ گئی جس میں تین دیہاتی عبدالرشید، غلام اصغر اور آدم مگری کے گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
