
دبئی (جیوڈیسک) سپریم لیڈر خامنہ ای کے ریمارکس پر بحرین میں ایران کے قائم مقام ناظم امور مرتضیٰ سانوبرلی کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔
خامنہ ای نے کہا تھا بحرین اور مشرق وسطیٰ میں جبر کا شکار کمیونٹی کی حمایت جاری رہے گی۔ عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کے بعد پالیسی نہیں بدلیں گے۔
بحرین کے خارجہ امور کے انڈر سیکرٹری عبداللہ عبدالطیف نے کہا خامنہ کا بیان ہمارے معاملات میں مداخلت، مسترد کرتے ہیں۔
