
خانیوال (جیوڈیسک) خانیوال میں بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقومات نکلوانے کے لیے آنے والی خواتین کو ایک نوسر باز خاتون اور اس کے بیٹے نے لوٹنے کی کوشش کی جس پر خواتین نے دونوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
