Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خانیوال کی خبریں 15/8/2016

August 15, 2016 0 1 min read
Khanewal
Khanewal
Khanewal

خانیوال (راشد ملک سے) موٹر وے پولیس بیٹ نمبر18 خانیوال میں یوم آزادی کی تقریبات ،پرچم کشائی کمانڈر بیٹ نمبر18 عالم شیر وٹو نے کی ، تمام افسران اوراہلکاران کی بھرپور شرکت ،ٹال پلازہ پر مسافروں میں گفٹس تقسیم کئے گئے تفصیل کے مطابق نیشنل ہاویز اینڈ موٹروے پولیس خانیوال نے ہر سال کی اس سال بھی یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا ۔ آئی جی موٹروے پولیس شوکت حیات اور ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ کی ہدایات کیمطابق ایس ایس پی موٹروے پولیس چوہدری غلام جعفر کی زیر قیادت بیٹ نمبر18 خانیوال میں ڈی ایس پی موٹروے پولیس عالم شیر وٹو ایڈمن آفیسر قمر شہزاد ایس پی او کی زیرنگرانی بیٹ نمبر18 خانیوال کے افسران نے دن کا آغاز پرچم کشائی سے کیا اور قومی پر چم کو سلامی دی گئی ۔ بعد ازاں ٹول پلازہ خانیوال پر سجائے گئے سٹال پر مسافروں میں گفٹ پیک تقسیم اور جشن آزادی کے حوالہ سے مبارکباد اور بریفنگ میٹریل تقسیم کیا گیا اور بعدازاں جشن آزادی روڈ سیفٹی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی اور پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں واک کے اختتام پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس خانیوال میاں عالم شیر وٹو نے اپنے خطاب کے دوران واک میں شرکت کرنیوالے افراد کا شکریہ کرتے ہوئے آزادی کی نعمت اور اس کے ثمرات پر روشنی ڈالی ۔ جبکہ گزشتہ دو روز سے موٹر وے پولیس کے آفس میں چراغاں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے )ڈی سی او خانیوال زید بن مقصود ‘ ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ‘ ایم این اے محمد خان ڈاہا ‘ ممبران صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا ‘ چوہدری فضل الرحمن ‘ عامر حیات ہراج کے ہمراہ جشن آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں پولیس شہدا ء کی یادگار گئے جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے ) ڈی سی او زید بن مقصود ‘ ایم این اے محمد خان ڈاہا ‘ ممبران صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا ‘ چوہدری فضل الرحمن ‘ عامر حیات ہراج ‘ ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ‘ اے سی عابد حسین بھٹی سول لائن چرچ پہنچے جہاں انہوں نے مسیحی برادری کے پادری شمیم برکت ‘ ندیم حمید ‘ شارون ‘ یامین ‘ عاصم کے ہمراہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔اس موقع پر مسیحی برادری کے بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے تقاریر ‘ ملی نغمے پیش کیے ۔ پادری شمیم برکت نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کی سلامتی ‘بقا ‘ امن اور خوشحالی کے لیے دعا کرائی ۔قبل ازیں پادری شمیم برکت ‘ ندیم حمید اوردیگر نے ڈی سی او زید بن مقصود ‘ ڈی پی او جہانزیب ندیر خان ‘حبیب اللہ خان نیازی ‘ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر سرکاری افسران کا ہار پہنا کر استقبال کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122انجنیئردانش خلیل کی ہدایت پرضلع بھر میں جشن آزادی کے موقع پر ریسکیواسٹیشنز پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میںپرچم کشائی کی گئی اورقومی ترانہ پڑھا گیا۔اس تقریب میں ریسکیو آفیسرز کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسکیو رز نے بھی حصہ لیا۔ ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور یہ عہد کیا گیا کہ ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آخر میں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے شاندار مارچ پاس کا مظاہرہ کیا گیا۔اس تقریب میں ایمرجنسی آفیسر ندیم اقبال خٹک ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر کنور فہیم احمد ، کنٹرول روم انچارج محمد نعیم، اسٹیشن کوارڈینیٹر محمد سیلم اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے )جشن آزادی پاکستان باڈی بلڈنگ شو پوزنگ ٹرافیاں محمد ساجد (میاںچنوں ) محمد طاہر (جہانیاں ) اور محمد عرفان (خانیوال )کے نام رہیں ۔تفصیل کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ خانیوال کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں باڈی بلڈنگ شو پوزنگ نمائشی مقابلے جناح لائبریری ہال میں منعقد ہوئے ۔مقابلوں میں میاں چنوں ‘ جہانیاں اور خانیوال سے 20باڈی بلڈرز نے جونیئر اور سینیئر کلاسز میں جسمانی مسلز کے پوز دکھا کر شائقین سے داد سمیٹی ۔ جونئیر اول میں محمد عمیر ‘ فیصل بشیر’ محمد عثمان اور محمد عمران جونیئر دوم میں آمین مسیح ‘ حیدر علی شہباز ‘ سینئر اول عباس احمد ‘ عمران علی ‘ وسیم اکرم ‘ محمد عرفان ‘ طاہر علی ۔سینئر دوم اسد عرفان اور عبدالمنانشامل تھے ۔خصوصی مہمان پوز ر میاں چنوں سے محمدساجد نے مظاہرہ کیا ۔ججز کے فرائض دلبر پہلوان (میاں چنوں ) وقاص رشید کمبوہ ‘ گلزاربٹ خانیوال اور کاشف سجاد نے سرانجام دیے اس موقع پر ملک عطا الرحمن ایڈووکیٹ ‘ محمد پرویز پراچہ ‘ شیخ اکرام اور اکمل سیال بھی موجود تھے ۔آخر میں مہمان خصوصی ججز مسعود احمد ‘ طاہر نسیم سابق صدر پریس کلب خانیوال اور ڈی ایس او خانیوال شفیق الرحمن خٹک نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے ) عروج رانا کلاس دہم کی طالبہ کا اعزاز خانیوال میں جشن آزادی کے سلسلے میں انگلش تقریر پر فرسٹ پوزیشن حاصل کی ۔ججز نے لائبریری ہال میں 14اگست کے پروگرام میں بھی شرکت کا موقع دیا ۔عروج رانا نے کلاس دہم میں 1027نمبر حاصل کرکے ٹاپر بچوں میں 94%نمبر حاصل کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے )ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں یوم آزادی قومی جوش و جذبے اور شایان شان طریقہ سے منایا گیا۔ضلعی ہیڈ کوارٹر پر مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ جناح لائبریری میں منعقد ہوئی ۔ڈی سی او زید بن مقصود ‘ ڈی پی او جہانزیب نذیر خان ‘ ممبران قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا ‘ممبران صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا ‘ چوہدری فضل الرحمن ‘ عامر حیات ہراج ‘ اے ڈی سی فریحہ تحسین ‘ اے سی عابد حسین’ صدر ڈسٹرکٹ بارسعید اختر نے میٹرک تعلیمی بورڈ ضلع خانیوال میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امتیاز بشیر ‘ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے بلال اصغر اور محمد قاسم ضیاء کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ ہوا ۔پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی کے بعد ڈسٹرکٹ جناح لائبریری کے ہال میں جشن آزادی کے حوالہ سے پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ای ڈی اوز افتخار علی’ رانا احمد منیر ‘ اعزاز احمدسمیت سرکاری افسران ‘ علماء کرام ‘ وکلاء تاجر ‘ اساتذہ ‘ ڈاکٹرز ‘ سیاسی و سماجی کارکنان ‘ طلبائوطالبات اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ڈی سی او زید بن مقصود نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنا جشن آزادی زندہ دلی سے مناتی ہیں ۔ مصائب و مشکلات اور بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے پاکستان کے وجود کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کی بقا ‘ سلامتی ‘ استحکام اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر اسلاف کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار کرنا چاہیے تاکہ ہم ترقی یافتہ قوموں کا بہتر طریقہ سے مقابلہ کرسکیں ۔پاکستانی قوم بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہے پاکستان نے دو نوبل انعام ‘ کرکٹ ‘ہاکی اور سکوائش میں ورلڈ چیمپئین شپ بھی حاصل کی ہیں ۔ ڈی پی او جہانزیب ندیر خان نے کہا کہ پاکستا ن کی سا لمیت اور پائیدار ترقی کے لیے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا جس کے لیے عملی کردار ادا کر کے ہی ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کا حق ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ملک و قوم کی حفاظت اپنے جسم میں موجود خون کے آخری قطرے تک کرے گی ۔ ایم این اے محمد خان ڈاہا نے کہا کہ ملک کو طاقتور اور خوشحال بنانے کے لیے آنے والی نسلوں میں اعتماد پیدا کرکے ان کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت کرنا ہوگی ۔ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت پوری قوم کی ذمہ داری ہے ہم زندہ قوم ہیں اور زندہ دلی سے ہی ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن نے کہا آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کیے بغیر کسی بھی شعبہ میں ترقی نہیں کر سکتے ۔ایم پی اے عامر حیات ہراج نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو اسلاف کی قربانیوں اور کارناموں سے روشناس کرانا اشد ضروری ہے ۔ عروج رانا’مریم شاہد ‘عارفین گیلانی ‘ فرحین طاہرہ ‘ عباد علی دیگر طلبا ئو طالبات نے تقار یراور ملی نغمے پیش کیے ۔ ڈی سی او زید بن مقصود نے ڈی پی او جہانزیب ندیر خان ‘ممبرقومی اسمبلی محمد خان ڈاہا ‘ ممبران صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ‘ چوہدری فضل الرحمن ‘ عامر حیات ہراج نے ملتان بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے امتیاز بشیر ‘ بلال اصغر اور قاسم ضیاء میں انعامی چیک تقسیم کیے۔ڈی سی او ‘ ڈی پی او ‘ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر سرکاری افسران نے ڈی سی او آفس کی مسجد میں ہونے والی قرآن خوانی میں شرکت کی جہاں پاکستا ن کی بقا ‘ قوم کی خوشحالی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ ضلع بھر کی تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر بھی جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں جہاں پر اسسٹنٹ کمشنرز اور منتخب نمائندوں نے پوزیشن ہولڈرز طلبائوطالبات کے ہمراہ پرچم کشائی کی ۔رات کو ضلع بھر کی سرکاری عمارتو ںپر چراغاں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے )ڈی سی او زید بن مقصوداور ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے اے ڈی سی فریحہ تحسین ‘اے سی عابد حسین ‘ ممبرقومی اسمبلی محمد خان ڈاہا و ممبران صو بائی اسمبلی نشاط احمد خان ‘ چوہدری فضل الرحمن ‘عامر حیات ہراج کے ہمراہ انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کے ایمرجنسی اور جنرل وارڈ کے مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ بعد ازاں ڈی ایچ کیو کے کانفرنس ہال میں انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام جشن آزادی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سابق ایم پی اے جمیل شاہ ‘ اے ڈی سی فریحہ تحسین ‘ اے سی عابد حسین بھٹی ‘صدر ٹریڈرز چیمبر انعام اللہ قریشی ‘ای ڈی او صحت ‘ ایم ایس ‘ ڈاکٹرز ‘ پیرامیڈیکل سٹاف اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومت لوگو ں کو صحت کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے خطیر رقوم مختص کر رہی ہے جنہیں استعمال میں لا کر ڈی ایچ کیو سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کو مثالی علاج گاہیں بنایا جائے گا ۔ڈی سی او نے انجمن بہبودی مریضاں کی خدمات کو سراہا صدر ٹریڈرڑ چیمبرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن بہبود ی مریضاں مریضوں کے علاج معالجے کے لیے چوتھائی صدی سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جو ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے ۔جنرل سیکریٹری میاں ارشاد الحق نے انجمن بہبودی مریضاں کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ جشن آزادی ریفرنس سے ای ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ :راشد ملک سے ) 10سال گذرنے کے بعد بھی لائبریری کو اپنا والی وارث نہ مل سکا لائبریرین کی سیٹ بھی دس سال سے خالی ،لائبریری سرکاری پروگرامز کے لیے جگہ فراہم کرنے تک محدود تفصیل کے مطابق ایک ایکڑ رقبے پر مشتمل جناح لائبریری کا افتتاح 10فروری 2005میں اس وقت کے ضلعی ناظم سردار احمد یار ہراج نے کہا کہ 10سال گذرنے کے باوجود بھی لائبریری کواپناعملہ تک میسر نہ ہو سکا دوسرے سرکاری دفاتر سے مستعار لیا گیا عملہ لائبریری چلا رہا ہے کشادہ جگہ اورسہولیات سے آراستہ شہر کی جناح لائبریری میں 4500کے قریب کتب موجود ہیں زیادہ تر کتب بلدیہ کی قدیم لائبریری کو ختم کرنے سے یہاں منتقل کی گئیں لائبریری میںموجود کتب میں زیادہ تر اسلامی اردو ادب ،انگلش لٹر یچر ہیں لائبریری اب تک صرف 350ممبر بنانے میں کامیاب ہو سکی کیونکہ نئی کتابوں کی خریداری کے لیے لائبریرین کا ہونا لازمی شرط ہے جو کہ لائبریری پرچیز کمیٹی کی مشاورت سے نئی کتابوں کی خریداری کو یقینی بنایا جاتا ہے 10سال قبل تعمیر کی جانے والی اس لائبریری میں پہلے دن سے کوئی آسامی نہیں رکھی گئی جبکہ کسی بھی لائبریری کو فعال بنانے کے لیے لائبریرین کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے لیکن اس کے بر عکس ڈی سی او آفس کے سینئرکلرک کو انچارج کی ذمہ داری دی گئی جبکہ یہاں سٹاف نہ ہو نے کی وجہ سے ضلعی حکومت کے 5ملازمین 10سال سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جن میں لائبریری انچارج اسسٹنٹ لائبریری انچارج ،نائب قاصد ،خاکروب اور ایک چوکیدار شامل ہے لائبریری میں روزانہ وزٹ کرنے والے ممبران ان کتابوں میں سے اپنے دلچسپی سے متعلقہ کتابوں کو بار بار پڑھ کراکتا چکے ہیں شہریوں مفتی خالد محمود ازہر،حماد شاہ ،ندیم مغل ،سہیل چوہدری ،سعید ،رانا منصور ،عبداللہ فہیم و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے 10سال قبل تعمیر ہونے والا لائبریری کے لیے متعلقہ سٹاف کی بھرتی کے ساتھ ساتھ اس کیلئے نئی کتب بکس فوری خریداری کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ :راشد ملک سے )رات ہوتے ہی شہر بھر میں کمسن نیم بیہوش بچوں کو گود میں لے کر بھیک مانگنے والے افراد کون؟جبکہ گود میں موجود لخت جگر کس کے ہیں تفصیل کے مطابق رات ہوتے ہی شہر کی مختلف بازاروںخصوصاً ہوٹلوں اور بیکریوں کے باہر ایسے افراد دیکھنے کو آرہے ہیں جن کی گود میں دو تین سال کی عمر کے بچے سوئے ہوئے ہوتے ہیں جن کی بیماری کے علاج اوران کی خوراک کا بہانہ بنا کر بھیک مانگنے والے یہ پر اسرار افراد رات گئے تک عین چوراہوںمیں بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں ۔آج تک کسی متعلقہ ادارے نے ان گداگروں یا ان کی گود میں موجود بچوں کی شناخت جاننے کی کوشش ہی نہیں کی ۔درجنوں واقعات ایسے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں جس میں بچوں کو مصنوعی طور پر زخمی ظاہر کرکے سڑک کنارے لٹا کر ہمدردی کے ساتھ ساتھ بھیک اکٹھی کی جاتی ہے کیا ایسا کرنا بھی بچوں کے ساتھ ظلم نہیں ۔کیا یہ مظلوم اورکمسن بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی نظرسے کیوں اوجھل ہیں ۔نیشنل ایکشن پلان کے بعد بغیر شناخت کے شہر کی سڑکوں پر پھرتے ہوئے یہ گداگر اور یہ بچے کسی بھی حادثہ یا بڑے جرائم کا موجب ہوسکتے ہیں ۔پھول جیسے نیم بیہوش بچوں کو اپنی گود میں لے کر روزی کا ذریعہ بنانے والے یہ ظالم افرادمتعلقہ افراد کی آنکھوں سے کیوں اوجھل ہیں ایک طرف حکومت بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کے بہتر مستقبل کیلئے بڑے بڑے منصوبے بنا رہی ہے جبکہ دوسری طرف یہ کمسن پھول جو نہ جانے کس ماں کا لخت جگر ہیں ساری ساری رات بڑی مارکیٹوں میں بھیک اکٹھی کرنے کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (رپورٹ : راشد ملک سے )ضلع بھر میں 10لاکھ 62ہزار بڑے اور 6لاکھ 75ہزار چھوٹے جانور موجود ،عیدالاضحی کے نزدیک آتے ہی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد میں حیران کن اضافہ ،موثرحفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث کانگو وائرس پھیلنے کا اندیشہ تفصیل کے مطابق عیدالاضحی جوں جوں نزدیک آرہی ہے شہرمیں منگل اور جمعة المبارک کو لگنے والی مویشی منڈی میں بڑی تعداد میں جانوروں کی آمد شروع ہوچکی ہے ۔جہاں حفاظتی انتظامات محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں ۔ضلع بھر میں 13ویٹرنری ہسپتال ،15ڈسپنسریز اوراس کے ساتھ ساتھ اب چارضلعی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جس کا مقصدایسے جانوروں کی بر وقت تشخیص کرنا ہے جو کانگو وائرس پھیلانے کا سبب بنتے ہیں کانگو وائرس کا سائنسی نام کریمین ہمیریجک کانگو فیور ہے یہ وائرس بنیادی طور پر چیچڑ سے جانوروں میں منتقل ہوتا ہے اور اگر یہ خطر ناک وائرس انسان میں داخل ہوجائے تو ایک ہفتہ کے اندر اندر متاثرہ شخص کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔ صوبائی حکومت کانگو وائرس کے خلاف بھر پور طریقے سے آگاہی مہم چلا رہی ہے مگرخانیوال میں لگنے والی مویشی منڈیوںمیں فرضی انتظامات دیکھنے کو آرہے ہیں۔عملہ کی کمی کی انتہائی کمی کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں لائے جانے والے جانوروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں چیچڑ کی تشخیص کے بعد علیحدہ کرنا یا چیچڑوںکوتلف کرنا ناممکن ہے ۔اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو خطر ناک کانگو وائرس کسی بھی وقت پھیل سکتا ہے شہریوں ندیم ،اسد ،عاصم ،زاہد،عبداللہ،سہیل،وسیم ودیگر شہریوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

راشد ملک خانیوال
0306-5678287
14-08-2016

Share this:
Tags:
flag Freedom Khanewal officers participation police آزادی افسران پرچم پولیس تقریبات خانیوال شرکت
Wrong Time Eating
Previous Post بے وقت کا کھانا ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے کا باعث بنتا ہے: ماہرین
Next Post سوئٹزرلینڈ: ٹرین حملے میں چھ افراد زخمی
Switzerland Train Attacks

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close