
رحیم یارخان (جیوڈیسک) رحیم یارخان کی تحصیل خانپور میں تیز رفتار بس بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ خان پور بائی باس روڈ پر پیش آیا۔
سرگودھا سے صادق آباد جانے والی تیز رفتار بس بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل اسپتال خان پور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 3 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
