
لندن (جیوڈیسک) لندن متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کھارادر کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیو ایم آگرہ تاج سیکٹر کے کارکن محمد فرحان، ہمدرد محمد سلیم اور محمد عباس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی کے ان مسلسل واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ حکومت، کراچی میں قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
الطاف حسین نے محمد فرحان شہید، محمد سلیم شہید اور محمد عباس شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی تمام شہدا کو اپنی جواررحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یاب کرے ۔(آمین
دریں اثنا الطاف حسین نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر اور مقامی روزنامہ کے سینئر صحافی جی ایم جمالی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیوایم اپر پنجاب کمیٹی راولپنڈی کے نائب صدرصلاح الدین کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)۔دریں اثنا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کراچی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ الیاس گوٹھ کے کارکن محمد عامر عباسی کی شہادت پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
