Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 28/7/2016

July 28, 2016July 28, 2016 0 1 min read
Gujrat
Gujrat
Gujrat

گجرات (جی پی آئی) اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ چیکنگ کے دوران ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی اور بغیر ڈگری پریکٹس کرنے پر 3کلینک سیل کرکے انکے خلاف کیس مجاز اتھارٹی کو بھجوادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر چیکنگ کے دوران اے سی کھاریاں، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی اور انکی ٹیم نے ڈنگہ کے علاقہ میں حسن میٹرنٹی ہوم کو چیک کیا جہاں لیاقت نامی شخص بغیر ڈگری کام کر رہا تھا، شمیم ریاض ہسپتال میلاد چوک ڈنگہ اور ملک ہسپتال میلاد چوک ڈنگہ میں بھی دوران چیکنگ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیاں پائی گیں جس پر تینوں کو سیل کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ڈنگہ کے علاقہ میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سرگودھا سے اسلام آباد لیجایا جانیوالا 20من انتہائی مضر صحت گوشت برآمد کر لیا ہے،تاہم گوشت سپلائی کرنیوالے ملزمان اپنی گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو اطلاع ملی تھی کہ بعض افراد ایک لوڈر گاڑی کے ذریعے انتہای مضر صحت گوشت ڈنگہ کے علاقہ میں سپلائی کرنے کے لئے لیجارہے ہیں ۔ ڈی سی او کی ہدایت پ ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر واجد ، ڈی ڈی او ڈاکٹر طاہر عزیز کی زیر نگرانی ویٹرنیری آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار اور انکی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روکا اور مضر صحت گوشت برآمد کر لیا، ملزمان حیدر ، رضوان اور شبیر کے خلاف تھانہ ڈنگہ میںمقدمہ درج کرادیا گیا ہے ۔ ڈی سی او نے کامیاب کاروائی پر لائیو سٹاک ٹیم کو شاباش دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کا ہمراہ آفیسران TMAکھاریاں لالہ موسیٰ، کھاریاںاور ڈنگہ شہر کادورہ ، بارش کی وجہ سے مختلف مقامات جاکر پانی نکلوایا۔ جی ٹی روڈ کھاریاں نزد سکائی ویز ریسٹورنٹ پر بھاری مشینری منگواکر جمع شدہ پانی کو نکالا۔.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات کی ٹیموںنے انتھک محنت سے شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوںمیں کھڑا ہونیوالا پانی نکال دیا ہے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا، ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور ٹی ایم او خرم محمود کے ہمراہ نکاسی آب کے عمل کی خود نگرانی کرتے رہے ۔گذشتہ رات شروع ہونیوالی شدید بارش کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں برساتی پانی کھڑا ہونے کی اطلاعات پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ٹی ایم اے کے افسران و عملہ کو فیلڈ میںنکلنے اور تمام ہیوی اور ہلکی مشینری موبلائز کرنیکی کی ہدایت کی اور خود بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ ڈی سی او صوفی ہوٹل سے سمال اسٹیٹ ایریا تک پیدل گئے اور نکاسی آب کے کام میں مصروف ٹی ایم اے افسران و عملہ کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اور ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا نے سیوریج نالوں میںپانی کے بہائو میں رکاوٹوںکا بھی جائزہ لیا اور ایک سیوریج نالہ میں فیکٹریوں کا ملبہ پھینکنے والے 2افراد کے خلاف فوجداری کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ٹی ایم ایز پوری طرح الرٹ اور موسم برسات میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارر ہیں، نکاسی آب میں آج سامنے آنیوالے مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ، شاپر وغیر ہ نالیوں میں نہ پھینکیںتاکہ پانی کے بہائو میں رکاو ٹ نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کے ہمراہ موضع بنیاں کا دورہ کیا اور بارش کے دوران دیوار گرنے سے جاں بحق ہونیوالے 2بچیوں دس سالہ بینا مریم دختر طارق محمود اور رضیہ بی بی دختر نزاکت علی کے ورثا کو وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے۔ ڈی سی او اور رکن صوبائی اسمبلی نے دونوں بچیوں کی نمازہ جنازہ میںبھی شرکت اور اس افسوسناک سانحہ پر متوفی بچیوںکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوںنے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میںوزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، انکی قیادت میں حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوںکے غم میںبرابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ڈنگہ کے علاقہ میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 20من انتہائی مضر صحت گوشت برآمد کر لیا ہے،تاہم گوشت سپلائی کرنیوالے ملزمان اپنی گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو اطلاع ملی تھی کہ بعض افراد ایک لوڈر گاڑی کے ذریعے انتہای مضر صحت گوشت ڈنگہ کے علاقہ میں سپلائی کرنے کے لئے لیجارہے ہیں ۔ ڈی سی او کی ہدایت پر ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر واجد ، ڈی ڈی او ڈاکٹر طاہر عزیز کی زیر نگرانی ویٹرنیری آفیسر ڈاکٹر ذوالفقار اور انکی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روکا اور مضر صحت گوشت برآمد کر لیا تاہم ملزمان گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ڈنگہ میںمقدمہ درج کرادیا گیا ہے ۔ ڈی سی او نے کامیاب کاروائی پر لائیو سٹاک ٹیم کو شاباش دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) جامعات علم کے مینار ہیں جس کی روشنی پر ہر ایک کا حق ہے۔گجرات یونیورسٹی ہومیوپیتھک میڈیکل سائنس کی تعلیم کیلئے اپنے دروازے کھول دے۔ہم پڑھنا چاہتے ہیں ہمیں پڑھایا جائے۔ ہومیوپیتھک ڈگری کورس بی ایچ ایم ایس ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظورشدہ ہے اس لئے گجرات ہومیوپیتھک کمیونٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم سے درخواست گزار ہے وہ گجرات یونیورسٹی میں جلد از جلد ہومیوپیتھک ڈگری کورس شروع کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر ہومیوپیتھک کونسل حکومت پاکستان اور ڈرگ کمیٹی کے رکن ہومیوپیتھک ڈاکٹر جاوید حسین شاہ نے گجرات یونیورسٹی کے دورہ کے دوران مختلف سرکاری اہلکاران سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی تعداد کو بڑھائے کیونکہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج سائنٹفک بیس طریقہ علاج ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 1984 سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈسپنسریز کے قیام کی منظوری بطور وزیر خزانہ دی تھی مگر اب تعلیم کے راہ میں رکاوٹ پر عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے کیونکہ عوام کو ایک اچھے اور سستے طریقہ علاج سے محروم کیا جارہا ہے جو پاکستان کے آئین اور انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے۔ ڈاکٹر شاہ نے یہ بات کراچی سے اسلام آباد تک ہر اسٹیشن پرہومیوپیتھک کے اسقبالیہ وفود سے خطاب میں کی۔ ڈاکٹر شاہ نے کراچی سے روالپنڈی تک کے ٹرین مارچ میں گجرات میں ایک رات کا قیام بھی کیا اور وہاں دیگر ہومیوپیتھک تنظیموں کے سربراہوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں اور گجرات یونیورسٹی کے مختلف اعلیٰ سرکاری اہلکاران سے بھی میٹنگز کیں۔ انہوں نے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج اور ہومیوپیتھک نظام تعلیم کی موجودہ بدحالی اور کسمپرسی کی براہ راست ذمہ دار موجودہ کونسل اور اس کے ممبران ہیں جن کے سامنے یہ سب کچھ ہوا مگر انہوں نے اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی، اپنے کالجز کا بزنس پروموٹ کیا مگر ہومیوپیتھک تعلیم کے معیار کو اتنا گرا دیا کہ حکومت کو سب سٹینڈرڈ کالجز پر بین لگانا پڑا۔ اب یونیورسٹی کی تعلیم ناگزیرہے۔ ڈاکٹر جاوید شاہ نے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز، ہومیوپیتھک میڈیکل کالجز مالکان اور دیگر ہومیوتنظیموں کے عہدیداران سے اپیل کی ہے کہ موجودہ ہومیوپیتھک بدحالی کی سرا سر ذمہ داری موجودہ کونسل پرجاتی ہے۔حکومت نے کونسل کو بار بار باروہ کروایا کہ آپ ہومیوپیتھک نظام تعلیم میں بہتریں لائیں مگر اس پر کونسل نے کوئی ایکشن نہیں لیا کیونکہ کونسل میں اس وقت زیادہ ممبران خود ہومیوکالجز کے مالکان ہیں جو اس بدحالی کے اصل ذمہ دار ہیں اور اب وہ اپنے ہی خلاف کیا ایکشن لیں؟ جس طرح حکومت نے پی ایم ڈی سی کونسل کو ٹھیک کیا ہے اسی طرح ہومیوپیتھک کونسل کو بھی فی الفور تحلیل کرکے ہومیوایکٹ کے مطابق ایک سال کیلئے ایڈمنسٹریٹر اپوائنٹ کیا جائے، کالجز کے نظام کو بہتر کیا جائے اور امتحانی نظام کو کسی یونیورسٹی کے حوالے کیا جائے۔ ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ اگر یہ کالجز مالکان اور کونسل کے ممبران مخلص ہوتے تو ایسا نہ ہوتا۔ ڈاکٹر شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ آئی بی سی سی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی تجویز کردہ سکیم آف سڈی اور منظورشدہ سلیبس کے مطابق سٹینڈرڈ آف ایجوکیشن کو بہتر کریں۔ ڈاکٹر شاہ نے نوازشریف میڈیکل کالج کے پرنسپل جو کہ یونیورسٹی آف گجرات میں ہومیو ڈگری کورس بی ایچ ایم ایس کی فزیبلیٹی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں ان سے ملکر درخواست کی کہ وہ تعلیم میں بہتری کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے ہومیوڈگری کورس کا جلد اجراء کروائیں جس پر ان کو یقین دہانی کروائی گئی کی سینڈیکٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ جن یونیورسٹیز میں یہ ڈگری کورس جاری ہے وہاں کا انفراسٹکچر دیکھ کر اور وزٹ کرکے ہم بھی اس کو جاری کروائیں گے۔ جس پر ڈاکٹر جاوید شاہ نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر گِل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح انہوں علم دوستی کی مثال قائم کی ہے وہ قابل صد تحسین ہیں اس کے علاوہ ڈاکٹر شاہ نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ہیڈز اور یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرا ر فہیم صاحب سے بھی ملاقات، ہومیوپیتھک کے فروغ کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی جلد میٹنگ کال کرنے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو جلد وزٹ کرنے کی درخواست کی اور انکا بھی شکریہ ادا کیا کہ گجرات یونیورسٹی نے جس طرح کم عرصہ میں قومی افق پر اپنا نام پیدا کیا وہ ہومیوپیتھک تعلیم کے دروازہ بھی ہومیوپیتھک طلباء کیلئے کھول دے گی۔ بعدازاں ڈاکٹر شاہ نے یونیورسٹی کے طرف اس سوئینر پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر شاہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، صدر پاکستان جناب ممنون حسین اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہاز شریف سے اپیل کی جس طرح آپ ہی کے دور میں سرکاری ہومیوپیتھک ڈسپنسریز کا افتتاح کیا گیا، بعد ازاں آپ ہی ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کا سروس سٹرکچر گریڈ 19 تک پہنچایا، اس طرح کچھ بیوروکریسی کے لوگ آپ کی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے غلط قسم کی ایڈوائس دے رہے ہیں اس سازش کو ناکام بنائیں۔ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ہومیوپیتھک کے تعلیمی نظام کو یونیورسٹی کی سطح پر لائیں تاکہ بہترین تجربہ کار اور اچھے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز پیدا ہوجو سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کا اچھا ہومیوپیتھک علاج کرکے حکومت کیلئے نیک نامی کا باعث بنیں۔ اس طرح روزگار بھی جاری رہیگا اور عوام الناس کو صحت کی سستی اور بہتری سہولیات بھی مہیا ہونگی۔ڈاکٹر شاہ نے پاکستان کے تمام گورنرز جو یونیورسٹیز کے چانسلرز بھی ہیں ان سے اپیل کہ وہ یونیورسٹینز میں ہومیوپیتھک ڈگری کورس بی ایچ ایم ایس جو کہ ایچ ای سی سے منظورشدہ ہے کے اجراء کے احکمات صادر فرمائیں۔ تاکہ ہومیوپیتھک میں بھی ریسرچ ہو اور اس شعبہ میں بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹرز پیدا ہوں ۔ یہی لوگ پھر حکومت کیلئے معاون ہوکر زیادہ سے زیادہ محصولات ریونییو پیدا کرکے حکوت کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ آج کرورڑں روپے ہومیوپیتھک ادویات کی ایمپورٹ پر خرچ ہوتے ہیں جب ہمارے پاکستان کے اپنے بنانے والے معیاری دوا ساز موجود ہونگے تو یہ فارن ایکسینج بھی بچے گا اور پاکستان کی معشیت بھی مضبوط ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سوشل میڈیا نے صحافت کے عوامی رنگ کو اُجاگر کیا ہے۔ تیز رفتار میڈیا ہونے کے ناطے سوشل میڈیا اداروں کی تأثر سازی کا فریضہ سر انجام دیتا ہے۔ آج میڈیا ہماری روزمرہ زندگی میں بے پناہ اہمیت کا حامل ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے تیز رفتار فروغ کے باعث ہر شخص میڈیا کے سحر اور قوت سے اثر پذیر ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے وسیع پھیلائو کے باعث جدید دور میں ہر شخص اپنی اپنی حیثیت میں اطلاع کنندہ کا کردار ادا کرتے ہوئے صحافتی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ جامعہ گجرات طلبا و طالبات کی ایک بہت بڑی تعداد کو بہترین تدریسی سہولیات فراہم کرتے ہوئے علاقائی و قومی ترقی کے لیے اہم خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ ہمارے تمام طلبہ سوشل میڈیا کے ذریعے قومی و بین الاقوامی سطح پر جامعہ گجرات کے سفیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے یونیورسٹی سوشل میڈیا کی پالیسی کو تشکیل دینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ضیاء نے کہا کہ سوشل میڈیا کسی بھی ادارہ کے لیے بنیادی کردار ادا کرتے ہوئے اس کے کارناموں کو وسعت عطا کرتا ہے۔ سوشل میڈیا موجودہ طلبہ، سابق طلبہ، انکے والدین اورانتظامیہ کو باہمی روابط استوار کرنے اور تعلیمی ترقی میں ہاتھ بٹانے کا موقع مہیا کرتا ہے۔ جامعہ گجرات کا سوشل میڈیا طلبہ اور سٹاف کو یونیورسٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔ مگر جامعہ میں داخلہ حاصل کرنے والے نئے طالب علموں کو سوشل میڈیا کے مناسب استعمال کے سلسلہ میں تربیت کی از حد ضرورت ہوتی ہے۔ ایکسپرٹBICمحمد حیدر معراج نے اس اجلاس میں سوشل میڈیا کے حوالہ سے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے جامعہ گجرات میں مختلف سطحوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالہ سے صورتحال اور اسکی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک مناسب حکمت عملی تشکیل دینے کا عندیہ پیش کیا۔ ڈائریکٹرSSCمحمد یعقوب نے تجویز پیش کی کہ سوشل میڈیا کے مناسب استعمال کے حوالہ سے جامعہ کی سطح پرپالیسی سازی کے لیے ڈیجیٹل کمیونیکشن کمیٹی قائم کی جائے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس تجویز پر صاد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جامعہ گجرات میں سوشل میڈیا کے مناسب استعمال کے لیے فوری طور پر ڈیجیٹل کمیونیکشن کمیٹی تشکیل دے دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سابق ناظم ضلع گجرات چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں سیوریج پائپ جیل چوک تا بولے تک ڈالاگیا جب کہ شاہ جہانگیر روڈ اور بھمبر روڈ پر سیوریج لائن ن لیگ کے دور میں ڈالی گئی ہمارے دور کی سیوریج لائن آج بھی ٹھیک ہیں مگر صفائی نہ ہونے کی بنا پر پانی کی نکاسی متاثر ہوئی ہے مگر ن لیگ کے دور میں مکمل ہونے والہ منصوبہ بھمبر روڈ میاں اکبر ہائوس اور علینہ سنٹر کے سامنے سے بیٹھ گیا ہے جس پر انتظامیہ نے بجری ڈال کر رولر لگا دیا ہے جس سے پانی کی نکاسی رُک گئی ہے حالانکہ متاثرہ حصے کی مرمت کی جانی چاہئے تھی مگر بھمبر روڈ کے نالے صاف کرنے کے لئے کروڑوں کی پڑی سلیب توڑ کر گند سڑک پر پھینک دیا گیا ہے جو عدم پلاننگ کے سوا کچھ نہیں شاہ جہانگیر روڈ کے سیوریج کا لیول بھی غلط ہے اس لئے نکاسی نہیں ہوتی اور معمولی بارش بھی عذاب بن جاتی ہے جبکہ تمبل چوک اور پیر ولایت شاہ مسجد روڈ کا سیوریج 1983 میں مکمل ہوا جس کی صفائی کبھی نہیں ہوئی مگر اخباری بیانوں کے شوقین اپنے شوق کے لئے حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کر رہے ہیں جو ٹھیک نہیں چوہدری شفاعت حسین نے کہا کہ میں نے معیاری کام کرایا لیکن دس سال گزر گئے ہیں مگر جیل چوک تا بولے سیوریج لائن کی ایک بار بھی صفائی نہیں کی گئی سارا زور بیان بازی ،تعریف اور خوشامد پر ہے خیالی میگا پراجیکٹ مکمل ہورہے ہیں لیکن بارش سے پہلے سیوریج کی صفائی ہونی چاہئے تھی نہیں کرائی گئی اس مجرمانہ غفلت کے زمہ دار خوشامد سننے والے ہیں جو کام کرنے کی بجائے خوشامد کرا کر خوش ہورہے ہیںانھوں نے کہا کہ گھر کی صفائی نہ ہو تو نالیاں بند ہو جاتی ہے یہ تو شہر ہے مگر انتظامیہ یا ن لیگی قیادت نے بارش سے پہلے صفائی کی طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے شہر پانی میں ڈوب گیا ہے جس کے زمہ دار ن لیگ اور انتظامیہ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)تجربہ کار اور اعلی تعلیم یافتہ ماہرین تعلیم کے زیر سایہ چلنے والی گجرات کی معروف و معیاری تعلیمی درسگاہ دی پنجاب سکول گرلز کیمپس محلہ قطب آباد کے ہونہار طلباء و طالبات نے میٹرک 2016 ء کے امتحان میں امتیازی نمبرو ں کے ساتھ کامیابی حاصل کر کے ادارہ کی شہرت کو چار چاند لگا دئیے ہیں تفصیلات کے مطابق دی پنجاب سکول گرلز کیمپس محلہ قطب آباد کے طلباء و طالبات نے حسب روایت امسال بھی نمایاںپوزیشنیںلے کر اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیاادارہ کے ہونہار طلباء و طالبات سیرت مبین نے 1009 ربیعہ اشرف961 کبشہ شہزادی 950 وریشہ 928 آنسہ شہزادی 924 مبین ارشد 884 طیبہ حسنات 883 علینہ رشید874 المیرااظہر870 حمیرا بشارت863 ماہ نور فاطمہ 856 تانیہ نعیم 835 فرح سعدیہ 826 زینب انصر 821 نمبر حاصل کی ان شاندار نتائج پر عوامی و سماجی حلقوں نے چیئرمین دی پنجاب سکول محمد ناظم کھوکھر کو مبارک باد و خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ادارہ ان کی قیادت میں آئندہ مستقبل میں بھی یہ روایت برقرار رکھے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گجرات میں ہونے والی موسلادار بارش کی وجہ سے ہر طرف جل تھل سیوریج بند ہونے کی وجہ سے سڑکوں گلیوں اور محلوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ،آمدورفت اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا مون سون کی اس موسلادار بارش میں TMAکی کارکردگی کا پول کھول دیا سڑکوں گلیوں اور محلوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل، رکشے، چنگ چی اور گاڑیاں پانی میں بند ہو گئیں لوگ پانی میں دھکے لگاتے رہے ضلعی انتظامیہ اور بیوٹیفکشن کمیٹی کے تمام دعوے ٹھس ہو کر رہ گئے گجرات وینس شہر کا منظر پیش کرنے لگا جیل چوک، کچہری چوک، محلہ مسلم آباد، محلہ علی مسجد، غریب پورہ، محلہ نور پور شرقی، مسجد صدیق اکبر، پرنس چوک ، گلی ظفر غوری والی، بھمبر روڈ اور دیگر علاقے شامل ہیںگزشتہ روز صبح سویرے ہونے والی معمولی سی بارش نے TMAگجرات اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا TMAگجرات کی طرف سے آئے روز میڈیا کو سیوریج اور نالوں کی صفائی کے حوالے سے سب اچھا کا بتایا جا رہا تھا جو صرف زبانی جمع خرچ تھا گزشتہ روز ہونے والی معمولی بارش سے سڑکیں اور گلیاں ، محلے وینس شہر کا خونصورت منظر پیش کر رہے تھے سڑکوں ، گلیوں اور محلوں میں کھڑا کئی کئی فٹ پانی TMAاور ضلعی انتظامیہ کا منہ چڑھا رہا تھا گلی محلوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو دکانوں اور دفاتر جانے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے دفاتر میں خاضری بھی کم رہی سب سے زیادہ پانی جیل چوک سے لیکر شادمان شیل پٹرول پمپ تک ، محلہ علی مسجد ، فوارہ چوک ،TMAدفتر، پرنس چوک، محلہ شاہ حسین، علی پورہ روڈ اور کچہری روڈبھمبر روڈ، جلالپور جٹاں روڈ ، محلہ مسلم آباد سمیت دیگر کئی ایسے علاقے بھی شامل ہیں جن میں کئی کئی فٹ کھڑا پانی تلابوں سا منظر پیش کر رہا تھا واضح رہے کہ TMAگجرات کی طرف سے سیوریج ، نالوں اور نالیوں کی صفائی کیلئے مشینری میں استعمال کیلئے تیل کی مد میں خزانے کو ہر ماہ لاکھوں کا بل ڈال کر سرکاری خزانے کو چونا لگایا جاتا ہے مگر حقیقت میں سیوریج اور نالوں کی صفائی درست طریقہ سے نہیں ہوتی جس کی وجہ سے معمولی سی بارش کے بعد گجرات شہر تلاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے گلی محلوں میں زیادہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے TMAکا عملہ فوری کوئی اقدام نہیں کرتا بلکہ بارش کا پانی بارش رکنے کے بعد بھی کئی کئی گھنٹے کھڑارہااور ٹی ایم اے کے افسران اور عملہ غائب رہابد قسمتی DCOکی رہائش گاہ کے سامنے سڑک ،DPO آفس ،ضلع کونسل ھال،ضلع کچہری ،TMA آفس و دیگر سرکاری دفاتر میں بھی کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے سائیلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلٰی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب، اور کمیشنر گوجرانوالہ سے TMAگجرات کی ناقص کارکردگی اور غفلت پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)توبہ کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ جب کسی کو توفیق دیتا ہے تو وہ برے اعمال سے توبہ کر لیتا ہے میں نے بھی تمام برے کاموں سے توبہ کرلی ہے اور اب شرعی اور ملکی قوانین کا مکمل احترام کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار ندیم گل عرف بلا موہری شریف نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میں بھٹکا ہوا تھا اب اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی ہے اور میں نے تمام برے کاموں سے توبہ کرلی ہے اب میں کوئی بھی غیر شرعی یا غیر قانونی کام نہ کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)عوام عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 7اگست کو گھروں سے نکلیں گے اور کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ”کرپشن ہٹائو ملک بچائو”تحریک کو کامیاب بنائیں گے ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی حلقہ پی پی 115 چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کرپٹ اورآف شور حکمرانوں کی اصلیت کو جان چکے ہیں اپنا خون پینے والوں کا محاسبہ بھی خود ہی کریں گے اور عمران خان کی قیادت میں ان حکمرانوں کو گھر کی راہ دکھلائیں گے کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے باریاں لینے والوں میں سے اب کوئی بھی اس قابل نہیں رہا کہ وہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکے عوام ان کو مسترد کر دیں گے اور عمران خان کی قیادت میں متحد ہوں گے انشاء اللہ 7اگست کو شروع ہونے والی تحریک کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھجوا کر ہی ختم ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) آنے والا دور بھی مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے کارکن پوری دلجمعی کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے ہم ایم این اے چوہدری عابد رضا کی قیادت میں اپنی اپنی سطح پر بے لوث اور بلاتفریق عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر چیئرمین یوسی بھگوال ملک صفدر حسین بھگوال اور چیئرمین یوسی ڈوگہ ملک محمد اشفاق ڈوگہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی لوگوں نے میاں نواز شریف کی قیادت میں اظہار اعتماد کیا ہے اور تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کیا ہے انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کو عملی طور پر ایشین ٹائیگر بنائے گی ترقی کے دشمنوں کی کوئی چال یا دھرنا کامیاب نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ڈھل ہائوس اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے7اگست سے شروع ہونے والی ”کرپشن ہٹائو ملک بچائو”تحریک میں پوری طاقت کے ساتھ حصہ لے گا۔ بڑے قافلے کے ہمراہ دھرنے میں شرکت کریں گے۔ چوہدری مختار احمد ڈھل کی قیادت میں بزرگ اور خصوصاً نوجوان بھرپور کردار ادا کریں گے ڈھل ہائوس پھر مرکز میں ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر PTI یوتھ ونگ سنٹر پنجاب چوہدری وجاہت مختار ڈھل نے کیا انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ان کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں سے ملک و قوم کو نجات دلائی جا سکے عوام اس فریضہ کو سرانجام دینے اور تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں اور گھروں سے نکلیں انشاء اللہ7اگست کا دھرنا پہلے سے زیادہ منظم انداز میں دیا جائے گا اور کامیاب بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھل ہائوس سے بڑے قافلے کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں چوہدری شہباز ہنجرا نے کہا ہے کہ کھاریاں پریس کلب کے تمام معزز عہدیداران اور ممبران ہمارے بھائی ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہم میڈیا کی راہنمائی میں جرائم کے خاتمہ کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”ہمارے درمیان” سے خصوصی نشست میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافیوں کا کام معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کرنا جبکہ ہمارا کام اُن کی نشاندہی پر ایکشن لیتے ہوئے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہے انہوں نے کہا کہ میری یہاں تعیناتی کے دوران کھاریاں پریس کلب کے تمام معزز عہدیداران اور ممبران نے بھرپور راہنمائی کی اور جہاں کہیں ظلم و ستم، ناانصافی اور جرم ہوتے دیکھا اُس کے خلاف قلمی جہاد کرتے ہوئے ان مسائل کو اجاگر کیا اور ہم نے بھی ہمیشہ کوشش کی کہ عوام کو ایسی معاشرتی برائیوں اور جرائم سے چھٹکارا دلانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھاریاں پریس کلب کے تمام ممبران اپنے پیشہ سے مخلص ، جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد کا جذبہ رکھتے ہیں ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انشاء اللہ اخبار نویسوں اور صحافیوں کے ساتھ ہمارا پیار، محبت کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ممتاز سیاسی سماجی شخصیت چوہدری محمد شفیق لنگڑیال نے کہا ہے کہ گجرات میں تعینات ہونے والے ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ ایک باصلاحیت، نڈر اور کرائم فائٹر پولیس آفیسر ہیں ہم اپنی خوش آمد کہتے ہیں اور امید بھی ظاہر کرتے ہیں کہ یہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع گجرات کے جرائم کا خاتمہ کریں گے اور یہاں پر سے جرائم پیشہ افراد کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) وزیرآباد ریلوے جنکشن کے اردگرد حفاظتی دیوار کی تعمیر ٹھیکیدار نے جی ٹی روڈ اور سرکلر روڈ پر میٹریل ڈال دیا،ایک موٹرسائیکل سوار جان بحق درجنوںشدید ذخمی ہوچکے۔وزیرآباد ریلوے اسٹیشن کے دونوں اطراف4 کلومیٹر ریلوے لائنوں کے اردگرد حفاظتی دیوار تعمیر کی جا رہی ہے ٹھیکیدار نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرکلر روڈ پر ریت بجری اور شٹرنگ سامان ڈال کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے جبکہ جی ٹی روڈپر پرانی اینٹیں اور ملبہ پھینک رکھا ہے جس کے ذد میں آکر محلہ کانوانوالہ کا رہائشی 22 سالہ موٹرسائیکل سوار سنیل احمد جان بحق ہوگیا تھا جبکہ ممتاز عالم دین کاشف چشتی اور بھٹی کے کا رہائشی محمد پرویز سمیت درجنوں افراد اپنے جسمانی اعضا ء تڑوا چکے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار سے رابطہ سڑکیں واگزار کروائی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کے بیکرز اور سویٹ شاپس پرچھاپے۔متعدد کو جرمانے بعض کو وارننگ۔اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد انور بریار نے ناقص صفائی اور حظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرسٹی پارک کے بالمقابل صوفی بیکرز کو30 ہزار،علی شان بیکرز کو10ہزار،عامر نان شاپ کو30 ہزار،جی ٹی روڈ پر واقع مصالحہ گرل کو50ہزار جبکہ گکھڑ میں سلیمان سویٹ کو30 ہزار اور گجر سویٹ کو20 ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔اس موقع پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹرچوہدری محمد اصغر،ڈرگ انسپکٹر رانامحمد اکرم اور محمد احسان گھمن بھی انکے ہمراہ تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) شہر بھر میں گھنٹوں بجلی کا کریک ڈاون ،شدید گرمی میں لوگ بلبلُا اُٹھے، متعدد علاقوں کے ٹرانسفارمرز خراب ہونے سے لوگ تین روز سے بجلی سے محروم ،علاقہ مکینوں کی شکایات کے باوجود ازالہ نہیں کیا جا سکا۔ متاشرین کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاج ۔شدید گرمی میں گذشتہ تین روز سے ٹرانسفارمر کے جل جانے کے باعث بستی قدرت آباد کے مکین بجلی کے ساتھ پانی وروز گار سے محروم ہیں جن میں بعض خاندان اپنے بیوی بچوں سمیت دوسرے شہروں میںنقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ وزیرآباد نظام آباد، ماڈل کالونی، الہ آباد، ونجووالی سمیت دیگر علاقوں میں چھ چھ گھنٹے بجلی کا کریک ڈاون کر کے لوگوں کو اذیت دی جاتی ہے اور شکایت پر بتایا جاتا ہے کہ منگلا سے سپلائی بند ہے شہریوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) پی ٹی آئی کے راہنما راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اسے ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہے۔حکمران اپنے اللے تلوںمیںعوامی فنڈزضائع کررہی ہے ان سے عوام کوکوئی فائدہ نہیں۔لوڈشیڈنگ جیسی عفریت چھٹکارے کے حکومتی وعدے جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے گھنٹوںکے حساب سے لوڈشیڈنگ کے جن نے عوام الناس کاجینادوبھرکردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستانی قوم کوکرپشن ،اقربا ء پروری سے پاک نیا پاکستان دینے کاجوتصوردے رہی ہے اسکی تکمیل میںنوجوان طبقہ بنیادی کرداراداکررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے ترکی میں بغاوت کی کوشش پر” ترکی کیلئے مشکل وقت” کے عنوان سے ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ترکی میں ناکام بغاوت کے اثرات فوری طور پر پاکستان پر نہیں پڑے اور نہ ہی آئینی حکومت کیلئے فوری طور پر کوئی خطرہ ہے۔آئی پی آر کی رپورٹ میں ترکی میں ہونیوالی بغاوت کی ممکنہ وجوہات بھی بتائی گئی ہیں جن کے مطابق ترکی میں لوگوں کی واضح اکثریت اس لیے فکر مند تھی کہ ترکی بائیں بازو سے دائیں بازو میں تبدیل ہو گیاہے اس وجہ سے ترک فوج ناخوش تھی نیز ترکی کے تعلقات ہمسائے ممالک کے ساتھ خراب ہوتے جا رہے تھے خاص طور پر ترکی کی شام کے بحران میں ملوث ہونے کی وجہ سے پیدا ہونیوالے اثرات فوج پر برا اثر ڈال رہے تھے ۔اس کے علاوہ صدر اردگان کیطرف سے اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل بھی آرمی آفیسرز کیلئے ایک اور خطرہ کی گھنٹی سے کم نہ تھی ۔رپورٹ کے مطابق ترکی میں سماجی اور سیاسی تقسیم کھل کر سامنے آگئی ہے تاہم سیاسی قیادت کی طرف سے کئی سالوں سے جاری معاشی اصلاحات کے فوائد بھی وسیع پیمانے پر عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ترکی کو اس ناکام بغاوت کے اثرات کافی عرصے تک بھگتنیںپڑینگے ۔ اس بغاوت میں کون جیتا کون ہارا یہ ایک الگ بحث ہے لیکن ترکی نے ایک ملک کی حیثیت سے بہت کچھ کھویا ہے۔اگر اس کے مثبت پہلو کو دیکھا جائے تو تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کراس بغاوت کو ناکام کیا ہے لہذا اب ترکی کے صدر اردگان کو چاہیے تو یہ تھا کہ وہ ملک کے اندر سماجی اور سیاسی تقسیم کو کم کرتے لیکن انہوں نے اس طرف توجہ دینے کی بجائے سخت اقدام اٹھا کرملک کو ایک اور مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ترکی میں ایمرجنسی کی حکومت ہے 42 سرکردہ صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے 50ہزار سے زیاد لوگوںمیں سے کچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بقایا کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ خود صدر اردگان کی پارٹی میں کچھ ایسے سپورٹر زبھی ہیں جو ملک کو دائیں بازو کیطرف دھکیل رہے ہیں جبکہ اسی پارٹی میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اتا ترک کے وژن کو لیکر آگے چلنا چاہتے ہیں ۔آئی پی آر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے فوری اثرات پاکستان پر نہیں پڑے کیونکہ دونوں ممالک کے سیاسی اداروں اور ان کے ارتقاء میں بہت فرق ہے۔ ترکی کے بر عکس جہاں پر اسلام پسندوں اور سیکولر ازم کیلئے سیاسی خلاء موجود ہے پاکستان میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ترکی کے صدر اردگان کی پارٹی اے کے پی سیاسی اسلام کی پیداوار ہے اس کی پارٹی مغرب کے خلاف جذبات رکھتی ہے اور مذہب ہی اس کی حمایت کی بنیاد ہے۔ جبکہ پاکستان میں ایسا نہیں ہے اور یہاں پر لیڈرز کا کوئی آ ئیڈیل بھی نہیں ہے اور نہ ہی حکومت کی کار کردگی اچھی ہے۔ پاکستان کی عوام منتخب حکومت اور غیر آئینی حکومت سے بھی اچھی امیدیں لگائی بیٹھی ہے اور ملک کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کی توقع کرتے ہیں تاہم ماضی میں دونوں طرح کی حکومتوں نے عوام کیلئے کچھ فائدہ مند کام کیے ہیں تاہم آئی پی آر کی یہ رپورٹ ملک میں خطرہ کی گھنٹی بھی بجا رہی ہے کیونکہ حکومت کے منتخب لوگوں کی طرف ملک میں تعمیر و ترقی میں ناکامی ، لوگوں کا معیار زندگی بہترنہ بنانا اور انصاف کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگ متباد ل کی طرف دیکھتے ہیں ۔ ملک میں قانون پر عملداری کی ناکامی کی وجہ سے ملک کے اندر عد م تحفظ اور غیریقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ایسے حالات غیر ریاستی عناصر کو فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔آئی پی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکی دونوں اس لحاظ سے کمزور ریاستیں ہیں کہ ان کی ہمسایہ ممالک کے معاملات میں مداخلت بہت زیادہ ہے مثال کے طور پر پاکستان کی افغانستان اور ترکی کی شام میں مداخلت اس چیز کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہی وجوہات کی بناء پر دونوں ملک غیر محفوظ ہو گئے ہیں لہذا پاکستان کو چاہیے کہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے کرے اور اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائے۔اسلحہ صرف ریاستی اداروں کے پاس ہونا چاہیے نہ کہ اس کے ذریعے غیر سرکاری ملائشیاء کو مسلح کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی کی جانب سے 70ہزار ادویات کی قیمتوں میں2.8فیصد اضافہ کے نوٹیفیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب اور سفید پوش مریض پہلے ہی مہنگی ادویات کے باعث اپنے علاج معالجہ میں پریشانی میں مبتلا ہیں اب ان پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں مزید مالی بوجھ ڈال دیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے نوٹیفکیشن پر برہمی کا اظہار کرنے کی بجائے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں تاکہ مریض سکون کا سانس لے سکیں ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مریضوں مریضوں کا استحصال ہے انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتالوں میں بھی مفت علاج کیلئے دوائیاں دستیاب نہیں پچھلے سال دوائیوں کے لیے مختص2ارب کے فنڈزاستعمال ہی نہ کیے جاسکے جبکہ مریض ہسپتالوں میں ادویات کے لیے پورا سال دربدر پھرتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ ان ہی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات دیگر ہمسائیہ ملکوں کی نسبت پاکستان میں مہنگی ہیں اس لیے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بلکہ کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈربی(جی پی آئی) کشمیری مسلمانوںکے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا۔ ہم کشمیری بھائیوں پر بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی شہادت آزادی مقبوضہ کشمیر کی پیش خیمہ ہو گی۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیری مسلمانوں کی شہادت تحریک آزادی مقبوضہ کشمیر کو دبانے کی ناکام کوشش ہے ۔جس طرح مسلمانوں سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور ان پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اس پر پورا اقوام عالم سراپا احتجاج ہے ۔اقوام متحدہ اور حکمران عالم بھارتی ظلم و بربریت کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ان کو آزادانہ زندگی بسر کرنے کا موقع دیا جائے۔بھارت کشمیر میں اپنی دہشت گردی بند کرے۔کشمیر کے معصوم بچوں،عورتوں اور نوجوانوں کے خون کی ہولی کھیلنا بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے۔کشمیر کے مسلمانوں کو شہید کرنا بھارت کی کھلی دہشت گردی ہے ۔ اقوام متحدہ بھارت کے اس عمل پر نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیرپر اپنی پاس شدہ قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیر کو آزاد کروائے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔کشمیر کی آزادی تک ہم اسی طرح صدائے قلندرانہ بلند کرتے رہیں گے۔اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کو پاکستان کا حصہ ہونا چاہئیے۔کشمیری بھائیوں کے مخلص خون سے جلد انقلاب آنے والا ہے ۔عالمی امن اور خطے میں دہشت گردی کے تدارک کے لئے فی الفور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کے جذبات کے مطابق ممکن بنایا جائے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا ،حصہ ہے اور حصہ رہے گا۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین انجمن خدام الصوفیہ و امیر ملت ٹرسٹ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف، علامہ محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاںنارووال، پیر سید نعمان حسین شاہ جماعتی اور حافظ فضل احمد نے جامع مسجد اہلسنت ڈربی سٹی یوکے میںمظلوم کشمیریوں کی حمایت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی فوج کے ظلم و ستم و بربریت کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو کبھی دبا نہ سکیں گے۔ پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔مگر حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی دبائو بڑھائے۔کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ۔ کشمیر جنت نظیر ہے اور جنت میں کفار نہیں جا سکتے ۔ کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ کھلی دہشت گردی ہے ۔ کشمیر بزدلی سے نہیں بلکہ جہاد سے حاصل ہو گا ۔ حکومت جہاد اور دہشت گردی کے فرق کو عالمی برادری پر واضح کرے تاکہ جہاد کشمیر پر بھر پور کام کیا جا سکے ۔ کشمیر مذہبی ، لسانی ، روحانی اور اخلاقی لحاظ سے پاکستا ن ہی کا حق ہے اور حق کو لینے کے لئے میدان میں نکلنا فساد نہیں جہاد ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے جلدحل کے لئے مذاکرات کئے جائیں ورنہ جہاد ہی واحد حل ہے ۔اس موقعہ پر شہدائے کشمیر کے لئے قرآن خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ امن پسند قوتوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے ۔ یورپی ممالک امریکہ اور اس کے اتحاد یوں کو مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ رویہ اپنانا ہو گا۔ جرمنی ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں ہونے والے حملے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان فساد پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ جس کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی اپنانا ہو گی ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں مختلف مذاہب کے قائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق کی عوام کو عالمی دنیا کی طرف سے انصاف مہیا نہ کیے جانے کے اثرات پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور جب تک شام ، عراق ، فلسطین اور کشمیر کے مسائل حل نہیں ہوتے دنیا میں امن کیلئے کی جانے والی کوششیں مکمل کامیابی حاصل نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب کی قیادت کو عملی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے اور ظالم کو ظالم اور مظلوم کو مظلوم کہنا ہو گا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس تمام صورتحال پر پاکستان علماء کونسل نے 18 اگست کو مختلف مذاہب اور مسالک کے قائدین کی اور مذہبی وسیاسی جماعتوں کا نمائندہ اجلاس اسلام آباد میں بلایا ہے جس میں عالم اسلام کی صورتحال ، مدینہ منورہ میں ہونے والا خود کش حملہ اور اہم قومی اور عالمی امور پر متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ایم پی اے خرم شیر زمان کو وزیراعلیٰ سندھ کے لیے نامزدکرنا پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے،جس سے ظاہر ہوتاہے کہ تحریک انصاف سندھ کی عوام کو ایک متبادل قیادت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ،تحریک انصاف سندھ کی بربادی کا تماشہ دیکھنے کی بجائے اسے سنوارنا چاہتی ہے۔سندھ کی ستر فیصد دولت پیپلزپارٹی اوران کے اتحادیوں کے بینکوں میں ہے جبکہ تحریک انصاف کی جڑیں سندھ کے کونے کونے میں پھیل چکی ہیں۔ ،تحریک انصاف مظلوموں محروموں اور نہتوں کی تلوارہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے ہمیشہ اسٹیس کواور موروثی سیاست کے خاتمے کی جدوجہد میں اپنا کردار اداکیاہے ،خرم شیرزمان ہمیشہ سندھ کی عوام میں تبدیلی اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر با ت کرتے ہیں ان سے اچھا وزیراعلیٰ سندھ پیش کرنا پیپلزپارٹی کے بس میں بھی نہیںہے،عادل ہائوس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کی عوام اچھی خبریں سننے کو ترس رہے ہیں۔پیپلزپارٹی نے سندھ کی عوام کو غیریقینی کی صوتحال میں دھکیل دیاہے۔گزشتہ کئی برسوں سے سندھ کی عوام کو لوٹ کھسوٹ والے حکمران مل رہے ہیں۔سندھ میں تبدیلی لانے کے لیے سندھ کی عوام کے پاس عمران خان کے سوا کوئی دوسری آپشن نہیںہے،عمران خان کے جلسے میں لاکھوں لوگ شریک ہوتے ہیں۔جن لوگوں کو اپنا ووٹ دیکر اسمبلیوں میں پہنچایا گیا وہ ہی لوگ عوام کے دشمن بن گئے ۔پی پی نے نیا وزیراعلی پارٹی کی ساکھ بچانے کے لیے نامزد کیاہے سندھ کا مقدربدلنے کے لیے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس وقت سندھ میں تبدیلی کے لیے کام کررہی ہے جس کے لیے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے ۔ سندھ کے حکمران گورننس اور قانون کی اہمیت کو کوئی فوقیت نہیں دیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران مخلص ہوتے تو کراچی آپریش کی کامیابی یقینی ہوجاتی ،ان لوگوں کو عوام کی جان ومال کے ساتھ مخلص ہونا چاہیئے ۔دہشت گردوں نے حالیہ واقعات سے حکمرانوں کو یہ بتادیاہے کہ وہ کس قدرمظبوط اور منعظم ہیں ۔ حکومت اور عوام کے درمیان دوریوں کے ذمہ دار بھی یہ ہی لوگ ہیں جس کا فائدہ دہشت گرد اٹھارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) صوبائی اور مرکزی حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں کہ وہ کسٹم ایکٹ کے ظالمانہ فیصلے کو واپس لے ،بصورت دیگر دہمارے احتجاج کا دائر ہ کار پشاور اور اسلام اباد تک وسیع ہوجائے گا ،سوات اور ملاکنڈ کے غریب عوام کو روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے حکومت ٹیکس کے بوجھ تلے عوام کو کچلنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ان خیالات کا اظہار سوات کے معروف سیاسی شخصیت سپین خان نے سہراب خان چوک مینگورہ میں کسٹم ایکٹ کے خلاف منعقدہ مظاہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ حکمران ہمارے لئے سیاست کرنے کے بجائے ہمارے ساتھ سیاست کررہے ہیں سوات میں بجلی ہے نہ پینے کیلئے پانی جبکہ علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا شکار ہے ایسے میں حکمرانوں کے جانب سے ٹیکس کا نفاذ یہاں کے غریب عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے انہوںنے کہاکہ اج کے شٹر ڈائون ہڑتال نے حکمرانوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے غیور عوام کسی بھی ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیور کے صورت ائیںگے او ر مظالم کا راستہ روکیںگے انہوںنے کہاکہ اج کے اس پرامن احتجاج کے توسط سے حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتاہوں کہ وہ اپنے اس ظالمانہ فیصلے کو واپس لے بصورت دیگر احتجاج کو پشاور اور اسلام اباد تک وسیع کرنے پر مجبور ہوجائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) پیسکوپشاور کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 11,10,4,3اور 12اگست2016کو گیارہ کے وی چغرزئی فیڈر کی تقسیم کے سلسلے میں 132کے وی ڈگربونیر کے گرڈسٹیشن کے 11کے وی چغرزئی فیڈر ،11کے وی سونی گرام فیڈر اور 11کے وی چملہ فیڈر پر بجلی صبح 6بجے سے دن12بجے تک بند رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) کبل کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف تاجر برادری کا مکمل شٹر ڈائون دکانیں بند کبل کے مختلف با زاروںمیں ریلی چوک میں مظاہرہ ۔ مظاہرین کا کسٹم ایکٹ نفاذ کے خلا ف شدید نعرہ بازی کسٹم ایکٹ نا منظور ملاکنڈ ڈویژن میں کسی صورت کسٹم ایکٹ کا نفاذ برداشت نہیں یہ کسٹم ایکٹ نہیں بلکہ غنڈہ ٹیکس پختون قوم کے خون پر پالیساں چلا رہے ہیں برداشت نہیں اگر حکومت نے اپنا فیصلہ نہ لیا تو پختون قوم الگ ریاست بنانے پر مجبور ہوجائینگے حکمران ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ نفا ذ کے بجائے پنجاب اور سندھ کے جاگیرداروں سے ٹیکس وصو ل کریں پنجاب کے رہنے والے کی طرح پختون قوم کو بھی ایک نظر سے دیکھ لیا کریں معاہدے کے تحت ملا کنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کسی صورت لا گو نہیں ہو سکتے اگر فیصلہ واپس نہ لیا تو 5اگست کو پہیہ جام اور 7تاریخ کو اسلام آباد میں دھرنا دینگے ان خیا لات کا اظہار تا جر برادری کے رہنمائوں اور سیاسی جما عتوں کے مشران ،صدر سلطان روم ، عبد الغفور، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، عثما ن غنی ، خورشید کا کاجی ، مصباح الدین ، یوسف، اکرام خان ، خا ندان ، ملک سلطان روم ، ملک ریاض ، نیاز احمد خان ، رفیق خان اور دیگر نے کبل چوک میں مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پختون قوم پر مزید ظلم بند کیا جائے یہ غنڈہ ٹیکس سے ہم ماننے کو تیار نہیں ملاکنڈ ڈویژ پہلے ہی سے دہشت گردی ، سیلاب سے متا ثرہ علا قہ ہے ٹیکس لگا نا ظلم ہے یاد رہے کہ تحصیل کبل کے مختلف علا قوں دیولئی تو تا نو بانڈئی ، کانجو ، علیگرامہ ، سر سینئی اور دیگر علا قوں میں بھی دکانیں بند رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) گزشتہ روز کبل بار میں ایک اجلاس زیر صدار ت صدر گل محمد خان ایڈوکیٹ ہوا اجلاس میں متفقہ قرار داد کے زریعے مرکزی حکومت سے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور سوات کے عوام گزشتہ کئی سالوں سے طالبانائزیشن اور سیلاب کے وجہ سے نقصا ن وتباہی کا شکار ہے اور ان نقصا نا ت کا ازالہ تا حال حکومتی وقت نے نہیں کیا ہے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کبل بار ایسوسی ایشن عوام کے ساتھ کسٹم ایکٹ کے واپسی کے مطالبے میں شانہ بشانہ کھڑے ہے۔

Share this:
Tags:
case checking gujrat Infringement kharian officers افسران چیکنگ خلاف ورزی صحت کھاریاں کیس گجرات
Seminar
Previous Post سوٹا بابے دا
Next Post بھمبر کی خبریں 28/7/2016
Chaudhry Pervaiz Ashraf

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close