
خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کے دوران 20 دہشت گردہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی میںدہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔
