Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جیسی کرنی، ویسی بھرنی

December 27, 2021 0 1 min read
Elections
Elections
Elections

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریکِ انصاف تقریباََ ”لَم لیٹ” ہو گئی اور بازی لے گئے مولانا فضل الرحمٰن۔ اِن انتخابات میں تحریکِ انصاف کو 64 میں سے صرف 14 سیٹیں ملیں اور باقی اپوزیشن کی جھولی میں جا گریں۔ ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے 2,36,178 ووٹ پی ٹی آئی کو ملے اور 10,34,481 اپوزیشن کو۔ گویا اِن بلدیاتی انتخابات میں جو پی ٹی آئی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور جہاں اِسے صوبائی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت ملی، وہاں اِس کے خلاف تقریباََ ساڑھے چار گُنا زیادہ ووٹ پڑے۔ میئر کی 4 سیٹوں میں سے 3 مولانا فضل الرحمٰن کے حصّے میں آئیں، ایک اے این پی لے اُڑی اور پی ٹی آئی مُنہ دیکھتی رہ گئی۔ یہ اُن 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ ہے جہاں 2018ء کے عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی غالب اکثریت تھی۔ باقی 18 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات جنوری میں ہونے جا رہے ہیں۔ اِن اضلاع میں ہزارہ ڈویژن، ایبٹ آباد اور مانسہرہ نوازلیگ کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں جبکہ دیر اور سوات میں جماعت اسلامی بہت مضبوط پوزیشن میں ہے۔ اِس لیے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کی اُمید رکھنا احمقوں کی جنت میں بسنے کے مترادف ہے۔

سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو اِس بُری ہزیمت کا سامنا کرنے کی وجہ کیا ہے؟۔ تحریکِ انصاف کے رَہنماء یہ کہتے پائے گئے کہ ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن میں شکست ہوئی۔ شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی نے ہرایا۔ مطلب یہ کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کا مقابلہ بھی اُن اُمیدواروں کے ساتھ تھا جنہوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر بطور آزاد اُمیدوار انتخاب میں حصّہ لیا اور جیت گئے۔ شبلی فراز نے دراصل اپنی شرمندگی ٹالنے کابہانہ تراشاہے کیونکہ اِن انتخابات میں بہت کم آزاد اُمیدواروں کو کامیابی ملی اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ انتخابات خواہ کسی بھی سطح کے ہوں، آزاد اُمیدوار بہرحال حصّہ لیتے ہی ہیں۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ خاندانوں کو نوازا گیا جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔ بلدیاتی انتخابات میں پشاور، مردان، صوابی، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خاں اور دیگر اضلاع میں شکست کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ وزیرِاعظم کو بھیج دی گئی ہے اور اِس رپورٹ میں یہی لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزراء نے مَن مرضی کے اُمیدواروں کو ٹکٹ تقسیم کیے جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اِس رپورٹ کے مطابق شکست کے ذمہ دار گورنر، سپیکر اسد قیصر، 4 صوبائی وزراء اور 11 ارکانِ اسمبلی کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی محض بہانہ ہی ہے کیونکہ موروثی سیاست کے خلاف بلندبانگ دعوے کرنے والے وزیرِاعظم کی نظروں کے سامنے پی ٹی آئی کے رَہنماء اپنوں کو نوازتے رہے۔2018ء کے انتخابات سے لے کر ضمنی انتخابات تک کب تحریکِ انصاف نے اپنوں کو نہیں نوازا؟۔آج اگر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیرِدفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیرِ مملکت علی محمد خاں، وزیر امورِ کشمیر علی امین گنڈاپور، صوبائی وزیرِتعلیم شہرام ترکئی، وفاقی وزیرِ پانی وبجلی عمر ایوب، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز، ایم این اے حبیب اللہ کُنڈی، ایم این اے انور تاج، سبھی نے اپنے اپنے علاقوں میں اپنے پسندیدہ اُمیدواروں کو ٹکٹوں سے نوازا تو چیں بچیں کیوں؟َ۔ اگر پی ٹی آئی کے رَہنماؤں نے واقعی مَن مرضی کے فیصلے کیے تو پھر کہا جا سکتا ہے کہ 22 سالہ جدوجُہدکے باوجود ابھی تک تحریکِ انصاف ایک جماعت نہیں بلکہ ایسا ہجوم ہے جسے یا تو اپنی قیادت کی مطلق پرواہ نہیں یا پھر قیادت بے خبر۔

ہمارے خیال میں شکست کی وجہ ٹکٹوں کی غلط تقسیم ہے نہ خاندانوں کو نوازنا اور نہ ہی تحریکِ انصاف کی اندرونی لڑائیاں۔ وجہ صرف قیادت کی نا اہلی جس نے قوم کو سبزباغ دکھائے اور کیے گئے وعدوں میں سے کوئی ایک بھی پورا نہ کیا۔ اب وزیرِاعظم نے پاکستان میں قائم کی گئیں تحریکِ انصاف کی تمام تنظیموں کو فارغ کر دیا ہے۔ اِن تنظیموں کا چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی فارغ ہوگیا جسے 2019ء سے ڈی فیکٹو وزیرِاعظم سمجھا جا رہا تھا۔ اب 21 رُکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کرے گی۔ دنیاجہان کا اصول تو یہی ہے کہ جب کوئی سیاسی جماعت اِس بُرے طریقے سے ہارتی ہے تو اُس کا سربراہ مستعفی ہو جاتا ہے۔ وزیرِاعظم صاحب، جنہوں نے عمرِ عزیز کا زیادہ حصّہ کرکٹ کے میدانوں میں گزارا، خوب جانتے ہیں کہ جب ٹیم متواترہارتی ہے تو سب سے پہلے کپتان تبدیل کیا جاتا ہے۔ یہاں معاملہ بالکل اُلٹ کہ کپتان موجود، پوری ٹیم فارغ۔ وزیرِاعظم گزشتہ 3 سالوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی طرف دھیان دینے کی بجائے صرف اپوزیشن ہی کو رگیدتے رہے۔ قوم بھوکوں مرتی رہی، معیشت برباد ہوتی رہی، ڈالر آسمانوں کو چھوتا رہا لیکن وزیرِاعظم صرف اپوزیشن کو لعن طعن کرتے رہے اور حواری یہ ثابت کرنے میں مگن رہے کہ سب کیا دھر ا پچھلی حکومتوں کا ہے۔ جب کارکردگی کا یہ عالم ہو تو پھر ایسا ہی نتیجہ اظہرمِن الشمس کہ اب کی بار امپائر بھی نیوٹرل تھے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہا درست ثابت ہو رہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں زورآوروں کا دستِ شفقت عمران خاں کے سر پر تھا جس کی وجہ سے اُنہیں صوبائی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت ملی۔ اب جبکہ امپائر نیوٹرل ہو گئے تو تحریکِ انصاف کی حقیقت کھُل کر سامنے آگئی۔ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی دوسری بڑی وجہ مہنگائی کا عفریت ہے جسے قابو میں لانا حکمرانوں کے بَس کا روگ نہیں اور شاید اِسی وجہ سے امپائر بھی نیوٹرل ہوئے۔ یوں تو وزیرِاعظم نے فرمایا کہ پاکستان دنیا کاسستا ترین ملک ہے لیکن اِس پراپیگنڈے کا کسی پر بھی اثر ہوتا دکھائی نہیں دیتا کیونکہ جو سامنے ہے وہ بالکل اُلٹ۔ بین الاقوامی سرویز بھی بار بار کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چوتھا ملک ہے۔ یہ بھی عین حقیقت کہ نوازلیگ کے دَورِحکومت میں مہنگائی 4 فیصد تھی اور بقول ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اِس وقت مہنگائی 11.5 فیصد۔ یہ بجا کہ بابا رحمتے نے وزیرِاعظم کو صادق وامین کا سرٹیفیکیٹ دے رکھا ہے لیکن سپریم کورٹ کے سابق جسٹس اور تحریکِ انصاف کے سابق رُکن جسٹس وجیہ الدین احمد نے کہا کہ یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ عمران خاں دیانتدار آدمی ہے کیونکہ اُن کے گھر کے اخراجات بھی اُن کے قریبی دوست جہانگیر ترین اُٹھایا کرتے تھے اور وقت نے ثابت کیا کہ جہانگیر ترین چینی سکینڈل میں ملوث تھے۔

حکومتی حلقوں کی طرف سے کہا گیا کہ جسٹس وجیہ الدین کے اِس بیان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گالیکن جب جسٹس وجیہ الدین نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں تو حکومتی حلقوں میں خاموشی طاری ہو گی جو تاحال قائم ہے۔ تحریکِ انصاف ہی کے رُکنِ قومی اسمبلی نور عالم خاں نے بھی ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا ”کون کہتا ہے کہ ملک میں کرپشن نہیں ہے؟۔ آپ عوام کو ایک یا دو بار دھوکہ دے سکتے ہیں، تیسری بار لوگ آپ کو مسترد کر دیں گے۔ لوگوں نے پی ٹی آئی کو سستی چینی، سستے آٹے، سستے پٹرول اور نوکریوں کے لیے ووٹ دیا تھا جن کی قیمتیں کئی گُنا بڑھ چکیں”۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رِند نے کہا ”7 سال سے پی ٹی آئی میں ہوں، لوگ کارکردگی دیکھتے ہیں، وعدوں کا پورا ہونا دیکھتے ہیں۔

افسوس سے کہوں گا کہ ہم ایک پارٹی نہیں بن سکے۔ کے پی کے میں جو کچھ ہوا وہ نوشتۂ دیوار تھا”۔اِن بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمشن بھی مکمل طور پر غیرجانبدار تھا اِس لیے جہاں کہیں ڈسکہ جیسی ”دُھند” نظر آئی، وہیں فوری ایکشن ہوا۔ یہ الگ بات کہ نہ تو وزیرِاعظم نے الیکشن کمشن کو پرکاہ برابر حیثیت دی اور نہ ہی حواریوں نے۔ الیکشن کمشن نے وزیرِاعظم کو منع کیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے دوران نہ تو پشاور جائیں اور نہ ہی وہاں جا کر کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان کریں کیونکہ ایسا کرنا الیکشن کمشن کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہو گی لیکن وزیرِاعظم پشاور گئے بھی اور وہاں جا کر صحت کارڈ کااعلان بھی کیا۔ اِسی طرح علی امین گنڈا پور جیسے وزیروں نے الیکشن کمشن کے ضابطوں کی دھجیاں بکھیریں۔ اُنہیں نوٹس ملے، جرمانے ہوئے لیکن پھر بھی وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ الیکشن کمشن کے ضابطوں کی دھجیاں بکھیرنے کے باوجود تحریکِ انصاف کو اپنی بُری کارکردگی کی وجہ سے اِس ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوام باشعور ہو چکے۔اِسے کہتے ہیں جیسی کرنی، ویسی بھرنی۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
defeat elections khyber pakhtunkhwa opposition pti اپوزیشن انتخابات تحریک انصاف خیبرپختونخوا شکست
Balochistan Snowfall
Previous Post بلوچستان میں بارش، برفباری کے بعد سردی میں مزید اضافہ
Next Post سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم
Nasla Tower

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close