
اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کا یہ بیان عمران خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔
کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ خیبر پختون خوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرا دیں گے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں حلقہ بندیوں کیلئے چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے اس لیے عمران خان کے کہنے کے مطابق نومبر میں الیکشن کرانا ممکن نہیں۔
