Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بے لباس بادشاہ

July 21, 2017 0 1 min read
Supreme Court
Supreme Court
Supreme Court

تحریر : نوشاد حمید
قارئین اس مشہور و معروف حکایت سے یقینا واقف ہوں گے جس میں ایک ایسے بادشاہ کا ذکر ہے جو دُوسرے مُلک سے آئے ٹھگوں کے ہاتھوں بے وقوف بنتا ہے۔ وہ یوں کہ ٹھگ بادشاہ سے کہتے ہیں کہ اُن کے پاس ایسا لباس ہے کہ جسے صرف عقلمند ہی دیکھ سکتے ہیں، بیوقوف کو وہ نظر نہیں آتا۔ اور یوں وہ بادشاہ کو اپنی چکنی چپڑی باتوں میں پھنسا کر اُسے ننگا کر کے اپنا نام نہاد جادوئی لباس پہنانے کی اداکاری کرتے ہیں۔ چونکہ بادشاہ کے درباریوں میں سے کوئی بھی خود کو بیوقوف کہلوانے کو تیار نہیں ہوتا، اس لیے سارے بادشاہ کے تن پر اَن سجے لباس کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانا شروع کر دیتے ہیں۔ بادشاہ ان ٹھگوں کو شاہی خزانے سے بیش بہا ہیرے جواہرات دے کر رخصت کر دیتا ہے اور پھر اپنے محل سے باہر نکل کر رعایا کو اس خاص لباس کے درشن دینے جاتا ہے۔

رعایا بادشاہ کو عریاں حالت میں دیکھ کر بھی خوف کے عالم میں زبان سے ایک لفظ ادا کرنے کو تیار نہیں ہوتی۔ مگر ہماری اس مملکتِ پاکستان میں ایک پٹھان، بادشاہ کو دیکھ کر پُکار اُٹھتا ہے کہ بادشاہ ننگا ہے۔ اس پٹھان کو چُپ کرانے کی کوشش کی جاتی ہے مگر وہ پھر بھی پُکار رہا ہے۔ اب جا کر بادشاہ کو احساس ہوا ہے کہ اُسے ٹھگوں نے تو بے وقوف بنایا ہی بنایا ہے، مگر اس ناٹک میں اُس کے درباریوں نے بھی اُسے مطلق اندھیرے میں رکھا۔ یہ عقل مند بادشاہ ہے ماضی کا خود ساختہ امیر المومنین، قوم کا اِکلوتا نجات دہندہ اور قائد اعظم ثانی عزت مآب میاں محمد نواز شریف۔ ہر نااہل آدمی کے ساتھ یہی مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ اُسے اپنی قابلیت پر یقین نہیں ہوتا سو وہ اپنے ارد گرد ایسے خوشامدی اور مداری اکٹھے کر لیتا ہے جو اُسے اُس کے عظیم ترین ہونے کا یقین دلاتے رہیں۔ اُسے عقلِ کُل اور ناگزیرِ سلطنت قرار دیتے رہیں۔ ایک ایسی شخصیت جس کے بغیر خدانخواستہ مُلک کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ سو’مُلکی سا لمیت’ اور ‘عظیم تر قومی مفاد’ کی خاطر شخصی اقتدار کو طول دینے کا ایک غیر جمہوری ایجنڈا اپنا کر ہر جائز ناجائز حربہ اپنایا جاتا ہے۔ مگر جس طرح کوئی بحری جہاز ڈوبنے لگے تو سب سے پہلے اس جہاز کے اندر چوہے اُسے چھوڑ کر رخصت ہوتے ہیں۔ یہی حال ان سیاسی چوہوں کا ہوتا ہے جو حکمران کو اندھیرے میں رکھ کر اقتدار کی چُوری میں سے اپنا حصّہ کُترتے رہتے ہیں مگر اقتدار کی نیّا ڈولنے لگے تو فٹا فٹ سب کچھ سمیٹ لپیٹ کر دُوسرے سیاسی بیڑے میں چھلانگ لگا دیتے ہیں اور اپنے سابق آقا کی سیاسی کشتی کی رُسوائی اور ذِلت کے سمندر میں غرقابی کے منظر کو دُور سے خندہ لب دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔ اور پھر خوشامدوں کا سلسلہ اگلے آقا کی سیاسی موت تک جاری رہتا ہے۔

نواز شریف موجودہ دور کا نیرو ہے۔ اس میں اقتدار کسی اور کو سونپنے کا حوصلہ نہیں۔ اب جب کہ اسے یقین ہو چلا ہے کہ اقتدار کا ہُما اُس کے سر سے رخصت ہونے والا ہے اور مستقبل میں اُس کے خاندان کے کسی اور فردکے سر پر حکمرانی کا تاج نہیں سجے گا تو اُس نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جاتے جاتے نیرو کی مانند مُلکی سلامتی، ریاست کے وقار اور اداروں کے تقدس کو اپنے انتقام کی آگ میں پُوری طرح بھسم کر کے جائے گا۔ آنے والے کے لیے اقتدار پھولوں کا تاج نہیں بلکہ کانٹوں کا جال ثابت ہو گا۔ اس اہم موڑ پر نواز شریف کو جتنا وقت زیادہ مِل رہا ہے، مُلک و قوم کے لیے اتنا ہی مہلک اور نقصان دہ ہے۔ کیونکہ اگر اسے اپنے خوفناک منصوبوں پر عمل درآ مد کا وقت مِل گیا تو پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر محاذ آرائی میں بہت زیادہ اضافہ ہوجائے گا۔ اس کے بیرونِ مُلک ہمدرد جن میں بہت سے پاکستان دُشمن افراد اور ادارے شامل ہیں، اس کی امداد میں کامیاب ہو گئے تو اگلے چند ماہ پاکستان کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاناما کیس کا فیصلہ جتنی جلدی آ جائے اُتنا ہی بہتر ہے۔

نواز شریف اپنے آخری دائو کھیل رہا ہے۔ ان آخری دائو میں سے ان کا ایک پسندیدہ اور آزمودہ دائو جلائو گھیرائوکے ذریعے سیاسی عدم استحکام کی صورتِ حال کو جنم دینا ہے۔ جس کی بدولت یہ ماضی میں مخالف حکومتوں کو گھُٹنے ٹیکنے پر مجبور کرتے رہے۔ مگر ایک پریشانی آ کھڑی ہوئی ہے۔ وہ یہ کہ آج ان کے پاس وہ ہزاروں سر پھرے کارکن نہیں ہیںجو ان کی ایک صدا پر اپنا تمام تر مستقبل اور معاش دائو پر لگانے کو تیار ہو جاتے تھے۔ جو شریفوں کے ایک اشارہ ابرو پر اپنی عزت وناموس کی پرواہ کیے بغیر میدانِ کارزار میں کُودجاتے تھے۔ سپریم کورٹ پر ہلّہ بولنا ہو، تحریک نجات میں پیپلز پارٹی کی حکومت اُلٹانی ہو، پولیس کی گولیوں اور ڈنڈوں سوٹوں کا مقابلہ کرنا ہو، عدلیہ بحالی تحریک کے پردے میں زرداری حکومت کی رِٹ کو متاثر کرنا ہو، سرکاری املاک کو نذرِ آتش کرنا ہو، مخالفین کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانا ہو، غرضیکہ جلائو گھیرائو اور محاذ آرائی کی سیاست کے انجن میں ان کارکنوں کے خون پسینے کو بطور ایندھن بھرا جاتا تھا اور پھر کام کی تکمیل کے بعد انہیں طاقِ فراموشی پر رکھ دیا جاتا تھا۔ کارکن اپنے لیڈروں کی تلاش میں سرگرداں رہتے، مگراقتدار کے چاند پر براجمان لیڈر زمین کی اس ادنیٰ مخلوق سے کیسے مِل سکتے تھے۔ 2013ء کے آر اوز الیکشن کے بعد انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ اب کارکنوں کی بھی ضرورت نہیں۔ بس پیسہ خرچو اور اُوپری سطح پر معاملات طے کر لو۔ پر خدا کی کرنی ایسی ہوئی کہ پاناما کیس تیار ہو گیا۔ جس نے معاملات کو نوّے کی دہائی کی سیاست میں لا کھڑا کیا۔ اب ان کی سیاسی گیم اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے تو آج انہیں دھتکارے، لتاڑے کارکنوں کی یاد بے طرح آ رہی ہے۔ فون کھڑکائے جا رہے ہیں۔ دروازوں پر جا کر رابطے کیے جا رہے ہیں۔ پتا لگتا ہے کہ کچھ بیچارے تو ذِلت اور بھوک کے ہاتھوں تنگ آ کر زندگی ہار بیٹھے۔

کچھ نے سیاست سے ہمیشہ کے لیے توبہ کر لی۔ اور کچھ نے ایسی پارٹیوں میں جگہ بنالی جہاں اُنہیں مقام و مرتبہ مِلتا تھا ۔ یہ پُورا زور لگا رہے ہیں مگر انہیں کارکن دستیاب نہیں ہو رہے۔ چند خوشامدی وزراء و مشیران کے علاوہ ان کے ساتھ کوئی کھڑا نظر نہیں آ رہا۔اس وقت نواز شریف کو اپنے سیاسی جنازے پر بین ڈالنے والے بھانڈوں کی نہیں، بلکہ کفن پوش جنگجوئوں کی ضرورت تھی۔ نام نہاد یوتھ وِنگ کی جانب سے جے آئی ٹی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں پندرہ بیس سے زیادہ لوگ نظر نہیں آتے اور ‘نوجوانوں’ کے اس مظاہرے میں کوئی بھی پچاس سال کی عمر سے نیچے نہیں ہوتا۔ یہ ہے ان کی نوجوان نسل میں مقبولیت اور ان پر اثرات۔ فرعونِ وقت کی رعونت کس طرح پاش پاش ہو چکی ہے کہ یہ کارکنوں کو فون کرتے ہیں تو کوئی ان کا فون اُٹھانے کو تیار نہیں ہوتا۔ اور اُٹھا بھی لے تو آئیں بائیں شائیں کر کے ٹال رہا ہے۔ کیونکہ سارے ان کی فطرت سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں کہ یہ کس طرح سے انہیں استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح دانستہ فراموشی کی ڈسٹ بِن میں پھینک دیں گے۔ یقینا یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ شریف برادران جو کئی مرتبہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے عہدوں پر براجمان رہے۔

ہر سیاہ سفید کے مالک رہے۔ اُن کے پاس احتجاج کرنے کی خاطر چند سو کارکن بھی میسر نہیں۔ مان لیا کہ کرپٹ ہیں، جھوٹے ہیں، سازشی ہیں۔ مگر اس کے مقابلے میں پیپلز پارٹی والے بھی کرپٹ تھے، اس کے باوجود سندھ میں لاکھوں کی تعداد میں نوجوان کارکن ان کے ایک اشارہ پر مر مٹنے کو تیار ہیں۔ نواز شریف نے کبھی عوام اور کارکنوں میں اپنی جڑیں بنانے کی کوشش ہی نہیں کیں، ہمیشہ پیسے کی چمک اور لوگوں کی خرید و فروخت پر انحصار کیا۔ کچھ عرصہ پہلے تک بھی انہیں کارکنوں کی یاد نہ آئی کیونکہ اسی زعم میں مبتلا تھے کہ عدلیہ، میڈیا، انتظامیہ جہاں جہاں ضرورت پڑی، چمک کام دے جائے گی۔ مگر قدرت سب سے بڑی منصوبہ ساز ہے۔ اس کے فیصلوں کے آگے سارے قارون، فرعون و شداد بے بس ہو جاتے ہیں۔ آج ان پر ان کی کرتوتوں کی باعث بڑی مشکل آن پڑی ہے۔ کارکن تو بیچارے مظلوم تھے، کروڑوں اربوں سمیٹنے والے ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی بھی ان سے جان چھُڑانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔چند روز میں استعفوں کی مُوسلادھار بارش ہونے کو ہے۔ اطلاعات کے مطابق چند ایسی اعلیٰ شخصیات کے بھی استعفے تیار ہیں جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ یعنی گھر کے بھیدی ہی لنکا ڈھانے کو تیار ہیں۔ کوئی رشتے داری، کوئی قُربت کام نہیں آئے گی۔میڈیا پر ان کی صفائیاں پیش کرنے والے ممبران اسمبلی اور ترجمانوں میں سے ایک قبیل تو فصلی بٹیروں کی ہے جو بہت جلدی اُڑ جائیں گے دُوسرے کچھ مجبور قسم کے ممبرانِ اسمبلی ہیں جو جانتے ہیں کہ نواز شریف کی کرپشن کی صفائی پیش کرنا جُوئے شیر لانے سے کم نہیں، پھر بھی نوکری بچانے کی خاطر اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔ ان کے وزیر مشیر تو نالائق تھے ہی، اس سے زیادہ نالائق ان کے وکلاء ہیں۔ جن کی ججوں کے سامنے بودے دلائل دیتے ہوئے گھگی بندھ جاتی ہے مگر باہر آ کر بڑھکیں مارتے پھرتے ہیں۔ اعتماد کا یہ عالم ہے کہ اخباری رپورٹس کے مطابق اس وقت ایک سول انٹیلی جنس ادارے کو اُن سو کے قریب ارکانِ صوبائی و قومی اسمبلی کی خفیہ نگرانی پر لگا دیا گیا ہے جن کے بارے میں قوی امکان ہے کہ وہ مسلم لیگ نواز کو عنقریب داغِ مفارقت دینے والے ہیں یا پھر اُن کا فارورڈ بلاک تشکیل پا رہا ہے۔ یہ ہے ان کی نام نہاد جمہوری پارٹی اور اپنے ممبرانِ اسمبلی پر اعتماد کی تشویش ناک صورتِ حال۔

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کی ہنگامہ خیزی تو کچھ بھی نہیں،ابھی تو ہولناک انکشافات کے زیادہ خوفناک دھماکے ہوں گے۔ ابھی تو اور بہت سی دستاویزات زیرِ بحث ہی نہیں آئیں، جب ان پر بات ہو گی تو معلوم ہو گا کہ کرپشن کے پیسے کن گھنائونے اور انسانیت دُشمن کاموں میں استعمال ہوئے، بڑی دِل دہلا دینے وال داستانیں باہر آئیں گی۔ جے آئی ٹی ممبران کے پاس ایسے حقائق آ گئے ہیں، جن کی انہیں بھی توقع نہیں تھی۔وہ اس وقت خوف کی ایسی فضا میں ہیں کہ اپنی فیملیز کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بیرونِ ملک شفٹ کر چکے ہیں اور خود بھی جان بچانے کی خاطر کچھ عرصہ مُلک سے باہر رہنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس وقت نواز شریف اکیلا کھڑا ہے اُس کے اپنے عزیز و اقارب بھی اس سیاسی بحران میں اُس سے کنارہ کش ہو چکے ہیں۔سپریم کورٹ میں ہونے والا فیصلہ وزیر اعظم کے خلاف نہیں، بلکہ پُوری مسلم لیگ نواز کٹہرے میں کھڑی ہے۔ نواز شریف اپنی ہی تخلیق کردہ بدعنوانی کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے۔ آج اُسے اپنے وہ جانثاراور سرفروش کارکن ضرور یاد آ رہے ہوں گے جن کے ساتھ اُس نے پُورے سیاسی کیریئر میں کبھی وفا نہیں کی۔ نواز شریف کی ہار اُس کے دُھتکارے ہوئے کارکنوں کی جیت ہے۔

کی میرے قتل کے بعد اُس نے جفا سے توبہ
ہائے اُس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

Naushad Hameed
Naushad Hameed

تحریر : نوشاد حمید

Share this:
Tags:
dress King Nawaz Sharif power احساس اقتدار بادشاہ لباس نواز شریف
Zafar Hijazi
Previous Post ریکارڈ ٹیمپرنگ: ظفر حجازی کی ضمانت مسترد، ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا
Next Post دیکھیں اونٹ کِس کروٹ بیٹھتا ہے
Power

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close