Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

صلہ

March 2, 2015March 2, 2015 0 1 min read
Kinship
Kinship
Kinship

تحریر: شاہ فیصل نعیم
کنگھی سے بے نیاز بال، جھریوں سے بھرا ہوا چہرہ اور اس پر جمی ہوئی میل کی تہیں،بے نور آنکھیں، پھٹا ہوا بوسیدہ سا لباس، ٹوٹے ہوئے جوتے اور ہاتھ میں سگریٹ لیے ہوئے دنیا ومافیہاسے بے خبرکش پہ کش لگائے جارہاتھا۔اس کے چہرے پر موجود بڑھاپے کے آثار سے لگتا تھا کہ زندگی کی بہت سی بہاریںدیکھنے کے بعد اب خزاںکی آمد کے لیے ترس رہا ہے۔یہ بھی بہت سے نازو نعم سے پلا بڑھا ہوگا،جوانی میں کسی کے پائوں اس کے اُبھرتے شباب کے سامنے جمتے نہ ہوں گے،مشکل سے مشکل کام کو اپنی محنت اور ہنر سے رام کرنے کے فن سے آشنا ہو گا۔ لیکن اِن سب کے باوجود پھر وقت اسے اس کے اصل کی طرف لے آیا تھاوہ پھر اُسی مقام پر تھا جہاں سے اس کی ابتدا ہوئی تھی آج پھر وہ اُس بچے کی مانند تھاجس کے الفاظ اپنی چاشنی کھو چکے تھے

جو چلنے کا فن جاننے کے باوجود چلنے کی سکت نہیں رکھتا تھانقاہت کے باعث ہاتھ پائوں کا اٹھنا محال تھااس کی ساری قوت وقت کی طاقت کے سامنے ڈھیر ہو گئی تھی۔انسان چاہے کتنا ہی امیروطاقتور کیوں نا ہو وہ گزرے ہوئے لمحات کو واپس نہیں لا سکتااُمراء کے خزانے میں کوئی ایسی دولت نہیںجس کے عوض گزرے وقت کو واپس لایا جا سکے،چاہے رستم الزماں ہی کیوں نا ہو اس کی طاقت بھی وقت کے سامنے کچھ وقعت نہیں رکھتی۔ اس بوڑھے آدمی کے ساتھ بھی وقت نے کچھ ایساہی کیا تھاوقت کی زنجیر میں چند کڑیاںباقی تھیں جوتیزآندھی کے جھونکے سے ٹوٹ کر جلدگرنے والی تھیںاور اس دنیا سے اس کا دانہ پانی ختم ہونے والا تھا۔ یہ تو ایک کہانی ہے ایسے لاکھوں انسان ہمارے اردگردگلی، محلوں، چوراہوںاور سڑکوں پر پڑے زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ ایسے انسان بظاہر زندہ ہونے کے باوجود مردہ ہیں۔ زندگی ملنے اور زندہ رہنے میں فرق ہے زندگی جیسی نعمت عظمیٰ سے تو اللہ تعالیٰ کی ذات نے ہر ایک کو نوازا ہے لیکن بہت کم ایسے ہیں جو حقیقتاًزندہ ہوتے ہیںجو زندگی کو خدائے کریم کی امانت سمجھتے ہوئے زندگی کا حق ادا کرتے ہیں۔

اُسے اکیلا دیکھ کر میں اس کے پہلو میں جابیٹھا کیوں میاں! ہم بوڑھوں کی صحبت میں کیاہے جو ادھر آٹپکے آپ کے توجوانی کے دن ہیں جائو موج مستی کرو ہمیں بھی غمِ زندگی غلط کرنے دو۔ بابا جن کی کوئی نا سنتا ہو وہ آپ جیسے لوگوں کی تلاش میں رہتے ہیں بس جہا ں ملے جو منہ آیا کہہ دیاآپ سے بھی میں کچھ پوچھنے آیا ہوں۔ آپ بتائیںگے نابابا”؟میں نے کہا۔ کیو ں نہیں چھوٹے میاں! ضرور بتائیں گے آپ پوچھو کیا پوچھنا چاہتے ہو؟ پہلے تو یہ بتائیں آپ نے جوانی کیسی گزاری۔۔۔۔۔۔؟ آپ کی ادائیں بتاتی ہیں کہ آپ نے جوانی ویسے ہی نہیں بلکہ جی بھر کر گزاری ہے؟ میں والدین کی اکلوتی اولاد تھا ۔۔۔۔ گائوں کے چوہدری کا بیٹا ہوتے ہوئے میں بھی چوہدری تھا ۔۔۔۔۔۔اور چوہدری لوگوں کی زندگی کوئی مسجدوںمیں تو گزرتی نہیں۔۔۔۔پیسے کا کوئی فکر نہیں تھا جتنی طلب ہوتی اُسے سے زیادہ ملتے تھے۔۔۔۔۔پھر ہم بھی یار بیلیوں اور سہلیوں پر پیسہ جی بھر کر لٹایا کرتے تھے۔۔۔۔میرے باپ نے کبھی پیسے خرچ کرنے سے منع تو نہیں کیا تھا مگر ہر بار اتنا ضرور کہا کرتا تھا ۔۔۔۔”بیٹا پیسے کی قدر کرنا سیکھو۔۔۔۔کیونکہ جب یہ روٹھنے پہ آتا ہے تو انسان کو بے قدرا کر کے چھوڑتا ہے” مگر اُس وقت باپ کے یہ الفاظ سیاستدانوں کا بھاشن لگتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔”

Parents
Parents

وہ بات کرتے کرتے رک گیا ۔۔۔۔۔میں نے اس کے چہرے کی طرف دیکھا ۔۔۔۔۔جہاں اشکوں کی برکھا برس رہی تھی۔۔۔۔ میں نے پوچھا: “کیا ہوا بابا آپ باپ پر آکر رک کیوں گئے۔۔۔۔۔۔اور یہ آنسو کیسے “؟ وہ آنسو پونچھتے ہوئے گویا ہوا پتر ! میں ایسے ہی ایک دن یاروں کے ساتھ موج مستی کر رہاتھا جب مجھے خبر ملی میرے والدین اب باقی نہیں رہے ۔۔۔۔میرے لیے یہ خبر قیامت ٹوٹنے سے کم نا تھی ۔۔۔۔۔میں نے یہ تو سنا تھا کہ ہر کسی کو ایک دن یہ دنیا چھوڑنی ہے ۔۔۔۔۔مگر یہ نہیں سوچا تھا کہ کوئی اتنی جلدی مجھے تنہا چھوڑ جائے گا۔ “میرا والد اور میری والدہ خالہ سے ملنے شہر گئے ہوئے تھے ۔۔۔۔۔۔واپس آتے ہوئے اُن کی گاڑی ٹرک کی زد میں آ گئی اور وہ مجھے اس دنیا میں تنہا چھوڑ کر چل بسے۔ میں اُس کی کہانی سنتے سنتے اپنے ارد گر د بسے جہاں سے بے خبر ہو چکا اور اُس کے چہرے کی طرف دیکھا رہا تھا جہاں موجود جھریوں سے بنی نالیوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ “لیکن پتر! میں نے اس سانحہ سے کوئی سبق نا سیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔پیسے بہت تھا۔۔۔۔۔۔۔اور اُجاڑنے والا میں اکیلا تھا۔۔۔۔۔۔کچھ نئے یار بھی بن گئے ۔۔۔۔تعلیم کو بھی خداحافظ کہہ دیا۔۔۔۔۔پھر کیا تھا دن بازاروں اور راتیں کوٹھوں پر گزرنے لگیں۔۔۔۔۔۔۔پھر دن یہاں تک آئے کے ہمارا گھر بار ہی شاہی محلہ ٹھہرا ۔۔۔۔۔۔رات کو مال لٹاتے اور سارا دن نشے میں دھت پڑے رہتے ۔۔۔۔۔۔مگر یہ بہاریں سدا کی نا تھیں۔۔۔۔۔جس کوٹھے کے محملیں بستر ہمارے لیے سجا کرتے تھے ایک دن آیا کے ہم اُسی کوٹھے کی چوکھٹ پر بیٹھنے لگے۔۔۔۔کیونکہ اندر تک رسائی کے لیے دولت کی ضرورت تھی ۔۔۔۔جس کی اب ہمارے پاس کمی تھی۔۔۔۔۔۔۔پھر ایک دن ایسا آیا کہ چوکھٹ پر پہرہ دیتے عیاش کو وہاں سے دھتکار دیا گیا ۔۔۔۔۔اور ہم یہاں آ بیٹھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں کوئی راہ چلتا روپیہ دو روپیہ بھیک میںدے جاتا ہے جس سے ہم سگریٹ خریدتے ہیں ۔۔۔۔۔اور اپنی گزری اور گررتی زندگی پر ماتم کرتے ہیں”۔

” بابا ایک سوال اور ہے “؟ “ہاں پتر! پوچھو کیا پوچھنا ہے “؟ بابا! آپ نے زندگی کی بہت سی بہاریں دیکھی ہیں ، آپ کو زندگی نے کیا دیا دوسرے لفظوں میں آپ یوں کہہ لیں کہ آپ کو اپنے اچھے یا بُرے سلوک کا کیا صلہ ملا”؟ “آپ کے سوال سے لگتا ہے کہ آپ زندگی کے بارے میں ڈھیر سارا تجسس پالے ہو ئے ہیں ۔چلو کوئی بات نہیںجہاں تک ہم سے ہو سکا ہم آپ کے سوال کا جواب دیں گے۔آپ نے پوچھاکہ زندگی نے ہمیں کیا دیا تو سنومیاں! زندگی باذاتِ خود کسی کو کچھ نہیں دیتی ہر کسی کو اچھائی یا بُرائی کا اچھا یا بُرا بدلا ملتا ہے۔ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ آپ بیج تو ببول کا ڈالیں لیکن اُگ گلاب آئے ایسا کبھی نہیں ہوتا ۔ زندگی کی مثال ایک کھیت کی طرح ہے اور انسان کسان ہے تو کسان جو کاشت کرے گا اسے ویساہی بدلاملے گا اور پھر کاشت کرنے میں وقت بھی بہت اہمیت رکھتا ہے ہر فصل کے لیے ایک خاص وقت ہے اگر آپ اس دوران کھیت کو خالی چھوڑ دیںگے تو آنے والے دنوں میں اس کی جھولی بھی خالی ہو گی ۔اگر آپ کبھی کسی کھلی جگہ یاپہاڑوں کی طرف گئے ہوں تو آپ نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ اگر آپ وہا ں کچھ کہتے ہیں توآپ کو اپنی آواز دوبارہ سنائی دیتی ہے اسے آواز کی باز گشت کہتے ہیں ،زندگی بھی اسی بازگشت کی طرح ہے۔

ہمارا وقت تو گزر گیایار۔۔۔!لیکن آپ کے پاس ابھی وقت کا خزانہ لبا لب بھرا ہوا ہے جیسے بھی ہو اسے اپنے تصرف میں لاکر اپنی زندگی کو نیکی کا حسن و جمال دے لو ورنہ پھرپچھتانے سے کچھ نہیں ہوگا۔
وقت پر کافی تھا اک قطرہ بھی آب ِ خوش ہنگام کا
جل گیا جب کھیت پھر برسا مینہ تو کس کام کا
اگر آپ زندگی کو کسی اچھے کام پر لگا دو گے تو پھر آپ کو مجھ جیسے اندیشہء سودوزیاں رکھنے والوں سے نہیں پوچھنا پڑے گا کہ بابا زندگی نے آپ کو کیا دیا۔۔۔۔۔زندگی آپ کو خود بتا دے گی کہ میں نے آپ کو کیا صلہ دیا”

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:
Tags:
old age Shah Faisal Naeem signs آثار بڑھاپے شاہ فیصل نعیم صلہ
Lahore
Previous Post وسن پورہ سکیم نمبر 2 چاہ میراں اور گردنواں میں پینے کا پانی انتہائی گندہ ہو چکا ہے
Next Post کراچی: میڈیکل کیمپ میں عوام کو طبی مشورے اور چیک اپ کئے جا رہے ہیں
Karachi Medical Camps

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close