Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

علم و ادب کا سرمایہ__ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا

December 7, 2020 0 1 min read
Dr. Khawaja Muhammad Zakaria
 Dr. Khawaja Muhammad Zakaria
Dr. Khawaja Muhammad Zakaria

تحریر : لقمان اسد

بُلند پایہ نقاد ،ماہر اقبالیات وماہرِ تعلیم ، معروف شاعر ، ممتاز محقق اور نامور ادیب ومصنف امریطس پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔علم وادب کے میدان میں انھوں نے جو کار ہائے نمایاں انجام دیے ہیں ،وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اکابرینِ ادب اور صاحبانِ فکرونظر ان کی علمی و ادبی خدمات کے معترف ہیں ۔ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا 23مارچ 1940کے تاریخی دن امر تسر میں پیدا ہوئے ۔ ان کے ولد کانام خواجہ غلام نبی ہے جو قیام پاکستان کے چند دن بعد امرتسر (بھارت)سے ہجرت کر کے پاکستا ن آگئے ۔ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا اپنی بچپن کی یادوں کا ذکر ان الفاظ میں کرتے ہیں ۔ ”اسکول جانے سے انھیں ڈر لگتا جس کی بنیادی وجہ یہ بنی کہ پہلے دن اسکول گئے تو استاد صاحب کے ہاتھوں بچوں کی پٹائی ہوتے دیکھ کر وہ بے حد خوف زدہ ہو گئے ۔ اور اسکول جانے سے انکار کر دیا ۔ اُن کی والدہ نے جوخود ایک اسکول میں پڑھاتی تھیں ، انھیں گھر میں تعلیم دینا شروع کر دی ۔ پھر کچھ عرصہ بعد ایک اور پرائمری اسکول میں داخل کرا دیا ۔تیسری جماعت کا امتحان قریب تھا تو اس وقت تقسیم کا وقت قریب آنے کے سبب شہر کے سیاسی موسم کا درجہ حرارت اپنے نقطہِ عروج پر پہنچ چکا تھا۔ شہر کے چاروں اطراف، جلسے ،جلوس اور ریلیاں نظر آتی تھیں ۔ شعلہ بیاں مقررین عوامی اجتماعات کو گرما رہے تھے ۔ 1945-1946ء کے عام انتخابات اُن کے حافظے میں اچھی طرح نقش ہیں۔

دوسری جنگِ عظیم نے جہاں بڑے بڑے ملکوں کی معیشت کو زمیں بوس کر دیا ، وہاں عام آدمی پر بھی ان حالات کا گہرا اثر پڑا ۔ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کا گھرانہ بھی مذکورہ حالات کے پیش نظر غربت میں گِھر چکا تھا۔ ان کے والد نے شہر میں چھوٹا موٹا کاروبار شروع کر رکھا تھا ایک دن وہ معمول سے ہٹ کر جلدی میں دکان سے گھر واپس آگئے اور گھر والوں سے کہا جلدی سے ضروری اشیاء ، زیور اور کپڑے وغیرہ سمیٹ لیں کیونکہ فوری طور پر انھیں یہ گھر اور محلہ چھوڑنا ہے ۔ چونکہ اس علاقہ کی زیادہ تر آبادی سکھوں اور ہندئوں پر مشتمل تھی اس لئے یہاں حملے کا شدید خطرہ تھا ۔ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کے والد نے اپنی بیوی اور بچوں کو تانگہ پر بٹھایا اور شریف پورہ کی ایک بستی میں پہنچ گئے ۔

یہاں مسلمانوں کی اکثریت تھی ۔دور داز کے علاقوں سے مسلمان اپنے گھر بار چھوڑ کر یہاں شفٹ ہو رہے تھے ۔یہ علاقہ اس وقت محفوظ تصور کیا جا رہا تھا ۔ڈاکٹر خواجہ محمد زکریاکے بقول:” ہماری نقل مکانی کے دو تین گھنٹے بعد ہمارے محلے پر حملہ ہو گیا ۔ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہم بچ گئے” ۔ہر طرف ڈر اور خوف کا عالم تھا۔ اس پرخوف اور پر خطر فضامیں ان کا خاندان ٹرین کے ذریعے پاکستان پہنچ گیا۔کچھ دن لاہورمیں قیام کے بعدا ن کے والداپنے گھرا نے کے ساتھ جھنگ چلے گئے ۔ان کے چندعزیزواقارب پہلے سے یہاں مقیم تھے ۔خواجہ محمد زکریانے پرائمری، مڈل، میٹرک اور انٹر میڈیٹ تک کی تعلیم جھنگ ہی سے حاصل کی۔جھنگ میں جن نامورشخصیات کو انھیں قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ان میں نوبل انعام یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبدالسلام بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا ڈاکٹر عبدالسلا م کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار اس انداز میں کرتے ہیں ۔”وہ نہایت لائق آدمی تھے ۔جھنگ میں قیام کے دوران میں نے انھیں دو بار ادبی محفلوں کی صدارت کرتے دیکھا۔ڈاکٹر عبدالسلام کا ادبی ذوق بہت اچھا تھا۔ انگریزی ادب سے بھی انھیں گہرا شغف تھااور ایک زمانے تک وہ انگریزی میں ایم اے کرنا چاہتے تھے ،اردو ادب میں بھی توجہ رہی ۔اسکول کے زمانے میں وہ مجید امجد کی ادارت میں نکلنے والے (جھنگ کے) مقامی اخبار”عرو ج “میں بھی کبھی کھبار لکھتے رہے۔

ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے آنرزکرنے کے بعد جامعہ پنجاب سے 1962میں اردو میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور 1962ہی میں ان کی تقرری گورنمنٹ کالج لاہور میں بطور اردولیکچرار ہو گئی۔ جولائی 1963میں ان کا تقرر یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور میں بطور اردو لیکچرار برائے غیر ملکی طلبہ ہوا ۔1970میں اسسٹنٹ پروفیسر پروموٹ ہو ئے ۔1973میں انھوں نے ہندی میںڈپلومہ کیا ۔1974میں ان کے مقالہ “اکبرالہ آبادی،تنقیدی و تحقیقی مطالعہ”پہ انھیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطاکی گئی۔ 1979میں انھوں نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں اردو زبان کے پروفیسر کے طور پر تدریسی خدمات سرانجام دیں،اس دورانیے میں وہ صدرشعبہ اردو اور ڈین فکلیٹی آف لینگویجزکے عہدوں پر بھی فائز رہے ۔1980میں واپس اورینٹل کالج لاہور آگئے ۔1984میںصدر شعبہ اردو مقرر ہو ئے جب کہ 1993سے 1995تک ڈین کلیہ علوم اسلامیہ والسنہ شرقیہ اورپرنسپل اورینٹل کالج کے فرائض سرانجام دیئے۔

پھر 1995ء کے وسط میں و ہ یہاں سے اردو زبان کی تدریس کے لئے انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجزکوما گانے جاپان چلے گئے ۔ یکم اپریل 1999کو جاپان سے واپس وطن عزیر پاکستان آگئے اور دوبارہ اورینٹل کا لج لاہور کے پرنسپل مقررََََََََََََََََہوئے۔37برس تک انتہائی لگن اور محنت کے ساتھ تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد 22مارچ 2000کو وہ ریٹائر ڈہو گئے ۔ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے ماسٹر کی سطح پر ایک سو سے زائد طلبہ کے تحقیقی مقالات لکھنے میں رہنمائی کی، اس کے علاوہ 37 ریسرچ اسکالرز نے ان کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کے مقالات تحریر کئے ۔جن میں وطن عزیر کے معروف ادیب ڈاکٹر انوار احمد ،ڈاکٹر اے بی اشرف اور ڈاکٹر طاہر تونسوی شامل ہیں۔

ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا 40کتابوں کے مصنف ہیں ان کی معروف تصانیف و تالیفات میں “اردو کی قدیم اصناف شعر (1964)،نئے پرانے خیالات (تنقیدی مضامیں 1967)،پریم چند کے بہترین افسانے(تنقید /انتخاب1975)،اقبال کا ادبی مقام (تنقید 1975)،اکبر الہ آبادی: تحقیقی و تنقیدی مطالعہ (مجلس ترقی ادب لاہور 1980)(اس کتاب پر انھیں 1980میں دائود ادبی انعام برائے تحقیق و تنقید دیا گیا )،کلیات مجید امجد مع غیر مطبوعہ کلام (سن وار ترتیب )،کلیات حفیظ جالندھری (مرتبہ )،کلیات عدم (مرتبہ )،انتخابِ زریں :اردو نظم،انتخاب زریں:اردو غزل ،اقبالیات ۔چند نئی جہات ،شرح بانگِ درا،تفہیم بالِ جبریں،urdu for Beginners(برائے غیر ملکی طلبہ )اورشعری مجموعہ “آشوب “اور”افتاد “شامل ہیں۔
ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کو ادبی و تعلیمی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی کے اعزاز سے بھی نواز چکی ہے۔ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا سچی اور کھری بات کرنے کے عادی ہیں۔

بیرون ممالک کے اپنے تجربات کے بارے میں بتاتے ہیں کہ “جاپانی معاشرے میں اکثر چیزیں بہت اچھی ہیں ۔بہت متحمل معاشرہ ہے ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ کوئی ایسی با ت یا عمل انھوں نے کر دیا جو کسی ساتھی کے لئے تکلیف کا باعث ہو سکتا ہے تو ان کی زبان پر فوراََمعذرت کا لفظ آجاتا ہے ۔سٹر ک پر چلتے ہو ئے اگر کسی کی قمیص آپ کو چھو جائے تو وہ آپ سے معافی مانگیں گے ۔جاپان میں چار برسوں میں میں نے کسی کو چیختے نہیں دیکھا ۔جن افراد سے میرا واسطہ رہا انھوں نے مجھ سے جھوٹ نہیں بولا۔ محنتی لو گ ہیں ،جس طالب علم کو اسائنمنٹ دی ،اس نے متعین کردہ وقت میں اسے پورا کیا ۔ایک بر س بیجنگ یونیورسٹی چین میں بھی پڑھایا۔چین نے بہت معاشی ترقی کی ہے لیکن ان کے بعض رویے روبہ اصلاح ہیں”۔

ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کو قدرت نے بلاکا حافظہ عطاکر رکھا ہے۔شہرہ آفاق شاعر مجید امجد جن سے انھیں بے پنا ہ لگائوہے ،ان کابہت سا کلام انھیں حفظ ہے ۔وہ سمجھتے ہیں کہ شاید قدرت مجید امجد ہی سے ملانے انھیں جھنگ لے گئی۔ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریاکے بقول : “مجید امجد کا تعلق جھنگ سے تھا لیکن وہ ملازمت کے سلسلہ میںساہیوال میں مقیم تھے ۔شاعر ادیب عموماََ کسی کی تعریف نہیں کرتے لیکن ان کی ہر کوئی تعریف کرتا،جس سے مجھے تعجب ہو تا تھا ۔میںجھنگ میں مشاعروں میں شریک ہوتا تھا ۔ایک دن پتاچلا کہ مجید امجدآئے ہیں اور اپنے دوست شیر محمد شعری کے ہاں ہونے والی شعری نشست میں بھی شرکت کریں گے ۔مجھے اُن سے ملنے کا بڑا اشتیاق تھا ،اس لئے میںوہاں پہنچ گیا ۔اس دن میری ان سے پہلی ملاقات (1957) میں ہوئی ۔اس کے بعد وہ جب بھی جھنگ آتے ان سے ملتا رہتا ۔1958میں”شب رفتہ “چھپی جس کے بعد جھنگ آئے تو کتاب پر ان سے آٹوگراف مانگاتو انھوں نے غالب کا فارسی شعر لکھ کر نیچے “امجد “لکھا ۔کہنے لگے “غالب کافارسی کلام پڑھا ہے “؟میں نے نفی میں جواب دیا تو کہا کہ “وہ فارسی کا بہت اچھا شاعر ہے ،اسے پڑھنا چاہیے “۔

ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے کلیات مجید امجدتدوین کی اور ان کی شاعری کے باب میں رقمطراز ہیں “مجید امجد اس لئے مجھے پسند ہے کہ ان کے ہاں قطعاََ تکرار نہیں ۔وہ اپنے آپ کودہراتے نہیں ۔اتنا بڑا کلیات ہے مگراس میں قریب قریب ہر نظم مختلف موضوع پر ہے ۔قریب قریب ہر نظم مختلف اسلوب میں ہے ۔وہ واحد شاعر ہیں جنھیں عربی فارسی،ہندی اورخالص ارد و اسالیب پر عبور ہے ۔وہ ہر اسلوب میں بڑے کامیاب ہیں۔اردو میں کوئی ایسا شاعر نظر نہیں آئے گا جو باقاعدہ کائنات کے جدید ترین نظریات سے واقف ہو ،اور اسے اپنے لہومیں ملا کر شاعری بنا دے۔ایک طرف تو اس کے ہاں مقامی رنگ اس قدر ہے،دوسری طرف وہ کائناتی موضوعات کو شاعری میں لاتے ہیں ۔ہمارے ہاں شاعرِ حیات اسے سمجھا جاتا ہے جو زندگی کی کشمکش میں شریک ہو لیکن میں شاعرِ حیات اسے سمجھتا ہوں جس کی شاعری میںہر قسم کی حیات اپنے تنوع کے ساتھ موجود ہو ۔میں انھیںبار بار پڑھتا ہوں ۔اگر آپ ایک ادب پارے کو بار بار پڑھیں تو پھر بھی آپ سیر نہ ہوں تو وہ عظیم ادب ہے “۔

ڈاکٹر خواجہ محمد زکریاادب میں موازنوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار اِس انداز میں کرتے ہیں “انھوں نے کبھی مجید امجد کو اقبال سے بڑا شاعر قرار نہیں دیا،اور وہ ادب میں ایسے موازنوں کے قائل بھی نہیں”۔

ڈاکٹر خواجہ محمد زکریاکی زندگی کا پہلااور آخری عشق صرف” کتاب” ہی ہے ۔وہ کتاب کے بارے میں اپنا مدعا یوں بیان کرتے ہیں “کتاب ” میری زندگی ہے ۔میں کتاب کے بغیر زندہ رہنے کا تصورنہیں کر سکتا ۔میری زندگی میںاہم ترین چیز کوئی ہے تو وہ کتا ب ہے “۔وہ اپنے دور کے نامور اور شہرہ آفاق شعراء اور اکابرین ادب کے بارے میں بتاتے ہیں کہ” ،ابن ِانشاء ،احسان دانش ، احمد ندیم قاسمی وغیرہ سے ان کی بے پناہ ملاقاتیں رہیں۔جوش ملیح آبادی سے بھی ان کی چار ملاقاتیں ہوئیں۔حفیظ جالندھری کے ایک نثری مجموعے جس کانام “نثرانے” ہے ،اس کا انتساب ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کے نام کیا۔اسی طرح ممتاز شاعر احسان دانش نے اپنی آپ بیتی کے دوسرے حصہ “جہان دِگر”میں ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا کا ذکر خوبصور ت الفاظ میں کیا ہے ۔ڈاکٹر خواجہ محمد زکریاعلم و ادب کا سرمایہ اور اسلاف کی نشانی ہیں ۔وہ بذات ِ خود ایک انجمن ،ایک عظیم داستان اور ایک دبستان ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ کریم ان کا سایہ ہم پہ تا دیر قائم رکھے ، انھیں صحت و سلامتی عطاء کرے اور وہ اسی طرح علم و ادب کے چراغ روشن کرتے رہیں۔ آمین
ڈاکٹر خواجہ محمد زکریاکے اس خوبصور ت شعر کے ساتھ اختتام :

سوچا تھا جوانی میں دنیا کو بدل دیں گے
دنیا نے مگر ہم کو چُپ چاپ بدل ڈالا

 Luqman Asad
Luqman Asad

تحریر : لقمان اسد

Share this:
Tags:
capital Dr. Khawaja Muhammad Zakaria knowledge Literature personality ادب ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا سرمایہ شخصیت علم
Karachi Body Recovered
Previous Post کراچی: 5 سال قبل لاپتہ ہونے والے سیاسی کارکن کی لاش نادرن بائی پاس سے برآمد
Next Post ہتھیاروں کے عالمی مارکیٹ پر امریکا اور چین کا غلبہ
Martin F-35 Lightning II

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close