Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

علم و ادب کی قد آور شخصیت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر تحسین فراقی

November 26, 2020 0 1 min read
Tahseen Firaqi
 Tahseen Firaqi
Tahseen Firaqi

تحریر : لقمان اسد

ڈاکٹر تحسین فراقی کو اردو زبان و ادب میں ایک نمایاں اور ممتاز مقام حاصل ہے۔وہ ایک قدآور محقق ،جلیل القدر نقاد، معروف شاعر اور مایہ ناز ادیب ہیںبلاشبہ اس وقت ان کا شمار چوٹی کے ان منتخب پاکستانی ادباء ،شعرائ،محققین اور مصنفین میں ہوتا ہے کہ جنہیں اردو کے ساتھ ساتھ عربی ،فارسی اور انگریزی زبان پر بھی مکمل عبور اور دسترس حاصل ہے۔ڈاکٹر تحسین فراقی کا تعلق دیپالپور کے نواحی قصبہ بصیرپور سے ہے ۔ان کی پیدائش 17ستمبر 1950ئ کو پتوکی میں اپنے ننھیال کے ہاں ہوئی۔ڈاکٹر تحسین فراقی کا اصل نام منظور اختر ہے۔ان کے والدشیخ محمود اختر قیام پاکستان سے 4سال قبل اپنے بھائی اور والد شیخ محمد حسین کے ہمراہ گورداس پور (انڈیا)سے ہجرت کر کے ایک قصبے جہانگیرآباد(ملتان )آ گئے لیکن تھوڑے ہی عرصہ بعد وہ بصیر پور چلے گئے اور وہیں مستقل سکونت اختیار کر لی ۔ڈاکٹر تحسین فراقی کے والد شیخ محمود اختر بصیر پور میں سکول ٹیچر تھے اور انہیں فارسی ادب اور علامہ اقبال کی شخصیت اورفکر سے دلی وابستگی اور والہانہ لگائو تھا گویا منظور اختر کوجن کی شہرت اب ان کے قلمی نام ” تحسین فراقی” کے نام سے ہے علم و ادب اور اقبال سے محبت ورثے میں ملی۔

تحسین فراقی نے بصیر پور کے ہی ایک سکول سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ۔ایف ۔اے اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور سے کیا۔ یہاں سے ایف۔اے کرنے کے بعد انھیں اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں داخلہ مل گیا لیکن نامساعد مالی حالات کے پیشِ نظر انھیں لاہور سے اپنے تعلیمی سلسلے کو خیر باد کہہ کر واپس بصیر پور جانا پڑا ۔بصیر پور میں رہ کر انھوں نے پرائیوٹ طور پر بی۔اے کے امتحان کی تیاری شروع کر دی اور بطور پرائیوٹ امیدوار بی۔اے کا امتحان درجہ اول میں پاس کیا۔بی ۔اے کرنے کے بعد وہ لاہور پہنچ گئے اور یہاں بی۔ایڈ کیا ۔بی ۔ایڈ کرنے کے بعد “لیہ” کے ایم ۔سی ہائی سکول سے بطور سینئیر انگلش ٹیچر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا یہ 1970ئ کے اوائل کی بات ہے۔جامعہ پنجاب سے اردو میں ماسٹر کرنے کے بعد جب انھوںنے پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں ٹاپ کیا تو ان کی تعیناتی ایم اے او کالج لاہور میں بطور لیکچرر ہو گئی۔

آٹھ برس تک ڈاکٹر تحسین فراقی نے ایم اے او کالج لاہور میں بطور لیکچرر اپنی خدمات انتہائی احسن انداز میں سر انجام دیں۔جب وہ اسسٹنٹ پروفیسر پروموٹ ہوئے توان کی تعیناتی پیر محل کے ایک کالج میں ہوگئی۔یہاں سے پھر وہ جامہ پنجاب اورینٹل کالج کے شعبہ اردو سے منسلک ہو گئے ۔1985 میں ان کے مقالہ ” عبدالماجد دریا بادی” پہ انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطاء کی گئی ۔پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج ہی سے وہ ایران گئے اور تین سال تک تہران یونیورسٹی کے دانش کدہ زبانہاری خارجی کے شعبہ اردو میں تدریسی خدمات سر انجام دیتے رہے ۔ڈاکٹر تحسین فراقی 2010 میں ریٹائر ہوئے تو اردو دائرہ معارف اسلامیہ کیلئے پنجاب یونیورسٹی (اولڈ کیمپس) نے بطور پروفیسر ان کی خدمات حاصل کر لیں جبکہ مارچ 2013 سے تاحال ڈاکٹر تحسین فراقی مجلس ترقی ادب کے ناظم کے طور پہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔اردو ادب کی دنیا میں ڈاکٹر تحسین فراقی ایک زیرک نقاد ،اقبال شناس شاعراور معاصر ادبی رجحانات پر گہری نظر رکھنے والے دانشور اور ایک بلند پایہ علمی مفکر کے طور پر معروف ہیں۔اب تک ان کی چالیس سے زائد تصانیف اور تالیفات شائع ہو چکی ہیں۔

اردو کے معروف شاعر ن ۔م راشد پر لکھی گئی ان کی کتاب ” حسن کوزہ گر” کو بے پناہ پذیرائی ملی۔ اسی طرح “فکریات “کے نام سے چھپ کر منظرِ عام پر آنے والی ان کی کتاب علمی دنیا میں ایک گراں قدر اضافہ کی حیثیت سے دیکھی جاتی ہے۔ جس میں انہوں نے دورِ جدید کی مایہ نازعلمی شخصیات کے اہم ترین مضامین کو اردو کے قالب میں ڈھالا ۔” فکریات “میںڈاکٹر این میری شمل،سید حسین نصر ،ایڈورڈ سعید،اوریتگاای گاسٹ،الفریڈ گیوم،میلان کنڈیرا،گائی ایٹن،سید علی اشرف اور سید محمد حسین”کے مضامینشامل ہیں ۔ اس کتاب کی اشاعت کے دوران ڈاکٹر تحسین فراقی کی ملاقات جن ممتاز مفکرین اوراہلِ قلم سے ہوتی ہے ان میں ڈاکٹر این میری شمل (جرمنی)،سید حیسن نصر(ایران)، گائی ایٹن (انگلینڈ)کے نام قابل ذکر ہیں۔مذکورہ دو اہم کتب کے علاوہ ان کی معروف کتب میں ” اقبال چند نئے مباحث، جہاتِ اقبال، غالب فکر و فرہنگ،جستجو،معاصر اردو ادب اور افادات”قابلِ ذکر ہیں۔ان کے دو شعری مجموعے “نقشِ اول اور شاخِ “زریاب” بھی منظرِ عام پر آچکے ہیں ۔ تحقیقی مقالہ جات میں ” مولانا عبدالماجد دریا بادی ،احوال و آثاراور دیوانِ غالب ،نسخہ خواجہ،اصل حقائق” جبکہ تدوین میں” عجائباتِ فرنگ” اور تراجم میں(علامہ اقبال کی انگریزی تحریر( Bedil In the Light of Bergson) “مطالعہ بیدل ،فکر برگساں کی روشنی میں” اور “فکریات”شامل ہیں۔

تنقیداتِ تحسین فراقی (منتخب مقالہ جات )جنہیں اشتیاق احمد نے مرتب کیا اس کے تبصرہ میں صفدر رشید رقمطراز ہیں ” ڈاکٹر تحسین فراقی کی تنقیدی و تحقیقی نگار شات کا دائرہ چار دہائیوں پر محیط ہے۔ان کا پہلا تنقیدی مجموعہ “جستجو ” 1981 میں شائع ہوا تھا جس میں 70کی دہائی کے تحریر کردہ مضامین شامل تھے۔اگرچہ کسی تخلیق کار اور نقاد کو کہیں وابستہ کر دینا کوئی صحت مند رویہ نہیں ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ بنیادی طور پر ڈاکٹر فراقی عسکری روایت کے گلستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ستر کی دہائی میں چند فعال نوجوانوں کا ایک گروہ نظر آیا جو علمی فکری حوالے سے مضبوط بنیادیں رکھتا تھا اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرنا چاہتا تھا ان میں سراج منیر ،احمد جاوید،سہیل عمر اور ڈاکٹر تحسین فراقی خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں ۔انہوں نے “روایت” کے نام سے ایک جریدے کا بھی آغاز کیا ،جس کے صرف چار شمارے منظرِ عام پر آسکے۔یہ شمارے آج بھی ایک دستاویز کا درجہ رکھتے ہیں انہی جرائد میں ڈاکٹر فراقی کے سید حسین نصر اور گائی ایٹن کے دو اہم مضامین کے تراجم شائع ہوئے تھے جو اب “فکریات “کا حصہ ہیں ۔
ڈاکٹر فراقی کی تنقیدی کارگزاری پر سراج منیر رائے دیتے ہوئے “جستجو”کے دیباچے میں تحریر کرتے ہیں ” پہلی چیز جو ان کے ہاں سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے ۔وہ، ان کا علم ہے۔اردو کے ساتھ ساتھ،فارسی شاعری کا گہرا اثر،مطالعہ اور ان سے منسلک علوم پر نظر ،عربی ادب سے دلچسپی ،فلسفے اور نفسیات کا فہم،دنیا بھر کی نظریاتی تحریکوں کا علوم و فنون پر اثر،یہ ان کے مطالعہ کے بنیادی شعبے ہیں۔

غالب و اقبال ڈاکٹر تحسین فراقی کی تنقید کا معتبر حوالہ ہے۔گووہ اردو نقاد ہیں لیکن انھوں نے غالب کی فارسی تخلیقات پر بے مثال کام کیا ہے اور اسی موضوع پر ان کے متفرق مضامین کا مجموعہ ” غالب ،فکر و فرہنگ” کے نام سے شائع ہوا جبکہ 2012 میں مکمل نظر ثانی اور اضافوں کیساتھ اسے ” غالب انسٹیٹیوٹ نئی دہلی نے بہت اہتمام کیساتھ شائع کیا”۔

ڈاکٹر تحسین فراقی نے اردو شاعری کا باقاعدہ آغاز 1970 میں کیا ۔وہ شاعری کے بارے میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں ” کوئٹے نے کہا کہ روحِ انسان کا بہترین اظہار شاعری میں ہوتا ہے۔میں اس سے اتفاق کرتا ہوں ۔شاعری میں ایسی خوبیاں ہیں جو نثر میں نہیں ہیں ۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ شاعری حافظے کا حصہ بن جاتی ہے ۔نفسیاتی طور پر انسان میں شاعری کو قبول کرنے کی صلاحیت سب سے زیادہ ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ تمام فنون میں جس کا سب سے زیادہ اظہار ہوا وہ شاعری ہے۔ اس لیے اردو تنقید میں شاعری پر زیادہ لکھا گیا ہے تو یہ زیادہ تعجب کی بات نہیں۔ڈاکٹر تحسین فراقی کی رائے میں علامہ اقبال کے بعد اہم شاعر ضرور آئے لیکن بڑا شاعر کوئی نہیں آیا۔بڑا شاعر زمان و مکان کی قید سے آزاد ہوتا ہے ۔بڑی شاعری میں لفظ و معنی غیر معمولی وحدت میں ڈھل جاتے ہیں۔اردو شاعر ی میں غالب اور میر اس کی بڑی مثال ہیں۔ن م راشد،مجید امجد،منیر نیازی،اخترالایمان،فیض احمد فیض اور وزیر آغا کو میں اہم شعراء میں شمار کرتا ہوں۔فیض کو باقی شعراء پر یہ برتری حاصل ہے کہ وہ نظم و غزل دونوں کے یکساں طور پر اہم شاعر ہیں۔

ڈاکٹر تحسین فراقی جدید اسلامی فکر پر لکھنے والوں میں حسین نصر ،رینے گینوں،گائی ایٹن اورہسٹن سمتھ سے متاثر ہیں ۔مولانا شبلی نعمانی ان کی پسندیدہ شخصیات میں شامل ہیں جبکہ علامہ اقبال کو وہ اپنی آئیڈیل شخصیت قرار دیتے ہیں۔اقبال کے علاوہ ڈاکٹر تحسین فراقی کو جو شعراء بہت زیادہ پسند ہیںوہ رومی،بیدل اور غالب ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر تحسین فراقی کی ایک نظم کا،عنوان ” انتظار”ہے ، کئی برس قبل عربی میں ترجمہ ہوا جو ایک ممتاز مصری ادیب ابراہیم محمد ابراہیم المصری نے کیا اور جامعہ الازھر قاہرہ کے مجلے میں شائع ہوا ۔”شاخِ زریاب “کے سر ورق پر سیف اللہ خالد تحریر کرتے ہیں “اس صحیفے کا حرف ،حرف نیرنگ تجربوں کی چھلکتی چھاگل ہے ۔فلیپ پر پروفیسر جعفر بلوچ اور میرزا ادیب کی آراء بھی شامل ہیں۔میرزاادیب ڈاکٹر تحسین فراقی کی شاعری پر اپنی رائے کا اظہار ان الفاظ میں کرتے ہیں”ہمارے پرانے تذکرہ نگاروں کی تحریروں میں مختلف شاعروں پر رائے زنی کرتے ہوئے فصاحت اور بلاغت کا استعمال عام ہے،جہاں تک میں سمجھتا ہوں تحسین فراقی کے ہاں فصاحت تو ہے ہی ،مگر جس چیز کو بلاغت کہا جاتا ہے وہ بہت نمایاں ہے۔شاعر کو لفظوں کی گہری مزاج شناسی کا جوہر حاصل ہے ۔ان کا اسلوب بلیغ ہے۔تحسین فراقی خلاق ذہن کے مالک ہیں ۔ان کی تخلیقی کارگاہ سے جو سازوسامان برآمد ہوتا ہے اس کا اپنا حُسن ،اپنی افادیت ہے”۔

ڈاکٹر تحسین فراقی کے ان خوبصورت اشعار کے ساتھ اختتام:
وہ میرے پاس نہیں میرے دل کے پاس تو ہے
چراغ ایک ہے اور د و گھروں میں جلتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آنکھ بھی بولتی ہے اس کے بھی لب ہوتے ہیں
گفتگو کرنے کے سو طرح کے ڈھب ہوتے ہیں

Luqman Asad
Luqman Asad

تحریر : لقمان اسد

Share this:
Tags:
Dr. Tehseen Faraqi knowledge Literature Luqman Asad pakistan personality ادب پاکستان ڈاکٹر تحسین فراقی شخصیت علم
Kanwar Naveed
Previous Post ایم کیو ایم نیب سے پلی بارگین کرنیوالے افسران کو ہٹانے کیلیے عدالت پہنچ گئی
Next Post لاہور: جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں سرجیکل آلات کی کمی کی شکایات
Lahore Jinnah Hospital

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close