Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بعد از خدا توئی بزرگ

November 11, 2018 0 1 min read
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تحریر: علی عبداللہ

امام المرسلین، فخر الرسل، رحمت اللعالمین حضرت محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب کی سیرت کا مطالعہ اور ان کی مدح ہمیشہ سے ان کے امتیوں کا وصف رہا ہے – یہ ان سے عشق اور تڑپ کا نتیجہ ہی ہے کہ لکھنے والوں نے ایسا لکھا اور بیان کرنے والوں نے ایسا بیان کیا کہ وہ تمام امتی جو رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم کو دیکھ نہ پائے تھے انھیں بھی ایسا محسوس ہوا گویا وہ دور نبوی میں پہنچ گئے ہوں – وہ نبی جس کا استاد خود خدا ہو، جس کا مدرسہ وحی ہو اور جس کا علَم اس کا رحم و کرم ہو، اس رسول مکی پر کروڑوں درود و سلام کہ اس کے کائنات میں تشریف لانے پر صدیوں کی گمراہی اور لاعلمی سے انسانیت کو آزادی نصیب ہوئی – بقول مولانا محمد ولی رازی رح کے “وہ ولی مرسل کہ اس کا اسم” احمد” اللہ کا وحی کردہ ہے – وہ احمد مرسل کہ سالہا سال، اہل علم اس کی آمد کے لیے محو دعا رہے – وہ مرد کامل کہ روح اللہ (سلام اللہ علی روحہ) اسکی اطلاع لے کر آئے، وہ لمحہ موعود آ کے رہا – اور مکہ مکرمہ کی وادی اس کی آمد سے معمور ہو کے رہی ” یہ پیر کی سحر تھی جب رسول امم صل اللہ علیہ وسلم نے کائنات کی عظیم ترین عورت کو ماں کا درجہ دلوایا اور جن کے سامنے مشرق و مغرب روشن کر دیے گئے – ایسی بابرکت پیدائش کہ درد کے ماروں کو درماں مل گیا اور باطل کے محل فلک بوس ہونے لگے – آپ صل اللہ علیہ وسلم کے دادا نے آپکو دیکھا تو کہا،
“الحمدللہ الذی اعطانی،
ھذا الغلام الطیب الاردان
قد ساد فی المھد علی الغلمان
اعیذہ باللہ ذی الارکان
حتی اراہ بالغ البنیان
اعیذہ من شر ذی شنان
من حاسد مضطرب العنان”

ہر طرح کی حمد ہے اللہ کے لیے کہ اک ولد طاہر و مسعود ہم کو عطا ہوا – وہ لڑکا کہ گہوارے ہی سے سارے لڑکوں کا سردار ہوا – اس لڑکے کو اللہ کے حوالے کر کے اس کے لیے دعا گو ہوں کہ اللہ اسکا سہارا ہو اور وہ اس کو ہر مکروہ امر سے دور رکھے اور اسکو عمر عطا کرے اور حاسدوں سے دور رکھے –

ہادی عالم صل اللہ علیہ وسلم کی آمد سے ہی باطل منہ کے بل گرنا شروع ہوا اور اندھیرے چھٹنے لگے – چونکہ آزمائشیں خدائے ذوالجلال کے بہترین بندوں کے لیے ہی ہوتی ہیں اور ان کی حکمت بھی وہی ذات جانتی ہے- اوائل عمری میں ہی والدہ اور دادا کی وفات نے گو کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم کو مغموم ضرور کیا لیکن یہ بھی اللہ کی شان تھی کہ وہ ہر مادی سہارے سے اپنے حبیب کو دور کر کے صرف اپنے سہارے رکھنا چاہتا تھا – یوں وقت گزرتا رہا، پیش گوئی کرنے والے اپنی پیشگوئیاں کرتے رہے اور حق کے متلاشی ان کی کھوج میں رہے کہ وہ لمحہ مسعود آن پہنچا جس کی خبر سابقہ رسولوں کے ذریعے اہل علم کرتے چلے آئے تھے – عمر کا چالیسواں سال تھا کہ روح الامین تشریف لائے اور کہا “اقراء” چونکہ امام الانبیاء کسی مادی تعلیم گاہ کے شاگرد نہ تھے چناچہ انکا یہ جواب “ما انا بقارئٍ” فطری تھا – لیکن جس کا معلم خود خالق کائنات ہو وہ کیسے لا علم رہ سکتا تھا – چناچہ روح الامین نے حکم الہی سے انہیں بھینچا یہاں تک کہ رسول امی صل اللہ علیہ وسلم نے ” اقرا باسم ربک الذی خلق” پڑھا – اور پھر اسکے بعد وقفے وقفے سے یہ سلسلہ شروع ہو گیا – یہاں تک کہ سیدہ خدیجہ الکبری سے لے کر عمر ابن خطاب تک اور پھر انصار مدینہ تک یہ بابرکت کلام اپنے پورے رعب اور دبدبے سمیت پہنچا اور سبھی نے محمد عربی صل اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کو قلب و روح سے قبول کیا – لیکن یہ بات بھلا باطل کو کب ہضم ہوتی کہ لات و عزی کے مقابلے میں الاحد اور الصمد کی گرجدار پکار مکہ کی وادیوں میں گونجے –

جو آیا ہی نہ صرف آنے کے لیے تھا بلکہ پورے عالم پر چھا جانے کے لیے اور صدیوں کے چھائے اندھیروں کو مٹانے کے لیے تھا بھلا رب کریم اسے اور اس پر ایمان لانے والوں کو تنہا کیسے چھوڑ دیتا – بس پھر کہیں فاروق و حیدر کا ظہور ہوا اور کہیں ملائکہ اپنی پوری شان و شوکت سے نازل ہوئے – یوں بدر و احد و حنین سمیت ہر مشکل موقع پر نصرت خداوندی نے اپنے بندے اور رسول کو مزید بارعب بنا کر پورے خطہ عرب کو سوچنے اور سر نگوں کرنے پر مجبور کر دیا – یہاں تک کہ فتح مکہ کا موقع آیا اور پھر تاریخ نے رحم و کرم اور اعلی ظرفی کی وہ صورت دیکھی کہ جس کی مثال نہ کبھی ملی اور نہ مل سکے گی – “لا تثریب علیکم الیوم” کہنا اہل مکہ کو مزید شرمندہ کر رہا تھا – انہیں وہ مظالم وہ شر انگیزیاں اور وہ غرور رہ رہ کر یاد آ رہا تھاجو انہوں نے ہادی عالم صل اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں کیے مگر رحمت اللعالمین کا یوں معافی دے دینا واقعی صرف رحمت اللعالمین کو ہی جچتا تھا – اور اس طرح فتح مکہ سے “وجا الحق و زھق الباطل” کا مطلب اہل مکہ کو خوب سمجھ آیا – یوں وہ رسالت کا روشن ستارہ پورے عرب پر ایسی آب و تاب سے چمکنے لگا کہ بیرون عرب بھی اسکی چمک و دمک لوگوں کی آنکھوں کو خیرہ کرنے لگی – لیکن اس کائنات کا اصول ہے کہ جو یہاں آیا اسے جانا ہو گا – “الیوم اکملت لکم دینکم” کی وحی نے ہی چند اہل علم کو چونکا دیا تھا – آخر صفر یا ربیع الاول میں اللہ کریم کا ارادہ ہوا کہ اس کا پاکیزہ بندہ عالم مادی کی اصلاح کا کام مکمل کر کے اس سے آن ملے -” انک میت و انھم میتون” چونکہ حق سچ بات تھی لہذا مادی وجوہات کا ہونا نا گزیر تھا اور آپ صل اللہ علیہ وسلم کی طبیعت علیل ہونا شروع ہوئی – درد کی شدت بڑھی اور بڑھتی چلی گئی یہاں تک کہ وہ وقت آیا جب آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “بل الرفیق الاعلی من الجنۃ” اور روح اس دار فانی سے پرواز کر گئی – و صل اللہ علی صادق الوعد الامین –

وہ پاکیزہ ہستی جو مدح ممدوح یزداں ہو اور جسے اللہ کریم نے “ورفعنا لک ذکرک” کہہ کر گویا تمام عالم کو اسکا تابع کر دیا ہو اس کی تعریف جن و انس بھلا کیا کر سکتے ہیں؟ جسے مشرکین بھی صادق اور امین کہنے پر مجبور تھے اور بے پناہ دشمنی کے باوجود ابو سفیان شاہ حبشہ کے دربار میں جناب رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکا – اس نبی صل اللہ علیہ وسلم کو ان کے عاشقین کچھ یوں بیان کرتے ہیں – حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں “رأيتُ رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم في ليلة إضحيان، فجعلت أنظر إلي رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم و إلي القمر، و عليه حلة حمراء، فإذا هو عندي أحسن من القمر”
’’ایک رات چاند پورے جوبن پر تھا اور اِدھر حضور ﷺبھی تشریف فرما تھے۔ اُس وقت آپ سرخ دھاری دار چادر میں ملبوس تھے۔ اُس رات کبھی میں رسول اللہ کے حسنِ طلعت پر نظر ڈالتا تھا اور کبھی چمکتے ہوئے چاند پر، پس میرے نزدیک حضور چاند سے کہیں زیادہ حسین لگ رہے تھے۔‘‘
(ترمذي، الجامع الصحيح، 5 : 118)
جہاں “واحسن منک لم ترقط عینی و اجمل منک لم تلد النسا، خلقت مبرا من کل عیب کانک قد خلقت کما تشاء” جیسے الفاظ میں رسول امین کی مدح سرائی ہو اور جہاں “بلغ العلی بکمالہ کشف الدجی بجمالہ حسنت جمیع خصالہ صلو علیہ و آلہ” جیسے کلام موجود ہوں – جہاں قصیدہ بردہ اور “اج سک متراں دی ودھیری ہے کیوں جنڈری اداس گھنیری ہے” ہو بھلا وہاں کسی تعریف کی کمی محسوس ہو سکتی ہے کیا؟ لیکن خیر الامم کی شخصیت و کردار ایسا اعلی و ارفع تھا کہ یہ تعریف بھی شاید ان کے سامنے ادھوری دکھائی دیتی ہے – مدح رسول بزبان امت رسول تو ہمیشہ سے موجود ہے اور موجود رہے گی – مولانا قاسم نانوتوی ؒ فرماتے ہیں، “جو تو اسے نہ بناتا تو سارے عالم کو،
نصیب ہوتی نہ دولت وجود کی زنہار،
وہ فخر کون و مکاں،زبدہ زمین و زماں
امیر لشکر پیغمبراں، شہہ ابرار
جہاں کے سارے کمالات ایک تجھ میں ہیں
ترے کمال کسی میں نہیں مگر دو چار” – جبکہ قاضی عبد المقتدر اس حسن و جمال کا تذکرہ کچھ یوں کرتے ہیں، “لہ الجمال اذا ماالشمس قد نظرت
الیہ قالت الا یا لیت ذلک لی”
ہمارے آقا صل اللہ علیہ وسلم حسن و جمال کا ایسا پیکر ہیں کہ جب سورج ان پر نظر ڈالتا تو حسرت بھری نگاہوں سے کہتا اے کاش!یہ حسن مجھے عطا ہوتا – اتنا ہی نہیں عشق رسول میں مسحور ہو کر سید نفیس شاہ صاحب ؒفرماتے ہیں،” تیرا سکہ رواں کل جہاں میں ہوا،
اس زمیں میں ہوا،آسماں میں ہوا
کیا عرب،کیا عجم سب ہیں زیر نگیں
تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں”

یہاں تک کہ سید السادات اور فخرالانبیاء کی باطل بھی تعریف کیے بنا رہ نہیں سکا اور بے پناہ دشمنی اور شدید نفرت کے باوجود اہل مغرب کے لاتعداد دانشوروں نے بے ساختہ رسول عربی صل اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں لکھا – چناچہ دلائی لامہ، ایڈورڈ گبن، لین پول، برنارڈ شاہ، مائکل ایچ ہارٹ، نپولین بونا پارٹ اور گاندھی سمیت بے شمار غیر مسلم لیڈر اور فلاسفر آپ صل اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں – فرانسیسی مفکر الفانسے ڈی لیمرٹائن کہتا ہے، “محمد صل اللہ علیہ وسلم فلاسفر، خطیب، پیغمبر، قانون دان، جرنیل اور روحانی مملکت کا بانی وہ شخص ہے جسے عظمت کے تمام پیمانوں پر جانچنے کے بعد یہ پوچھا جا سکتا ہے کہ کیا اس سے بھی زیادہ عظیم دنیا میں کوئی اور ہے؟”
(Histoire de la Turquie, Paris 1854, Vol II, pp. 276-77:)
اسی طرح مشہور مؤرخ سٹینلے لین پول کے مطابق” وہ (صل اللہ علیہ وسلم) سب سے زیادہ وفادار محافظ انکا تھا جن کی اس نے حفاظت کی – گفتگو میں سب سے زیادہ خوش اخلاق اور متفق کرنے والا – جو اسکے قریب آئے اس کے عاشق ہوئے، اور جنہوں نے اسے بیان کرنا چاہا ان کے مطابق ہم نے ان سا نہ پہلے کبھی دیکھا اور نہ بعد میں دیکھیں گے – وہ اتنا مکمل اور بامعنی بولتا کہ کوئی بھی اس کے کہے کو بھلا نہ سکتا تھا”
(Table Talk of the Prophet)
بوزورتھ سمتھ کے الفاظ میں” وہ(صل اللہ علیہ وسلم) ایک وقت میں قیصر اور پوپ تھا لیکن وہ پوپ تھا بنا پوپ کے دکھاوے کے، قیصر تھا بنا لشکر قیصری کے – وہ بنا فوج کے، بنا محافظوں کے، بنا محل کے اور بنا کسی آمدن کے یہ سب تھا – اگر کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ خدائی حکم پر حکومت کرے تو وہ سوائے محمد صل اللہ علیہ وسلم کے کوئی نہیں ”
( Mohammed and Mohammadanism, London 1874, p. 92:)
تھامس کرائل کے الفاظ میں” کیسے ایک انسان نے وحشی قبائل اور بدوؤں کو سب سے طاقتور اور مہذب قوم بنا دیا – ایک خاموش روح جو کہ دنیا کو روشن کرنے آئی دنیا بنانے والے کے حکم پر”
( Heros and Heros Worship)

گو کہ جس کی تعریف خود خدا نے کر دی ہو اسے اہل مغرب کے تعریفی کلمات کی ضرورت نہیں لیکن اسکے باوجود وہ لوگ آپ صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت و کردار سے متاثر ہونے پر مجبور ہو گئے –

Ali Abdullah
Ali Abdullah

تحریر: علی عبداللہ

Share this:
Tags:
knowledge mercy universe World دنیا رحمت علم کائنات
Money Laundering Case
Previous Post منی لانڈرنگ کیس: جے آئی ٹی نے سندھ کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں
Next Post چوہدری اور بزدار کٹھ جوڑ
Chaudhry Mohammad Sarwar - Usman Buzdar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close