
کوہاٹ (جیوڈیسک) افغان مہاجر کیمپوں اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی رہائش پذیر پانچ افغان باشندے اور شناختی دستاویزات نہ رکھنے والے 13 مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور تمام افراد سے تفتیش جاری ہے۔
