
ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم اسٹار عامرخان کو بھی اپنی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کی فکر لاحق ہو گئی۔ دونوں کے رومانس کی خبریں حالیہ دنوں ان کے والدین کی بھی گذشتہ دنوں ملاقات ہوئی ہے۔
عامر کی نئی فلم ’پی کے ‘ کا ٹریلرریلیز کیے جانے کی تقریب میں ایک صحافی نے انوشکا سے اس معاملے پر سوال پوچھ لیا، جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اس کا جواب دینے کی پابند نہیں ہوں، پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس پر بات کرنے کے لیے یہ موزوں پلیٹ فارم نہیں ہے۔
وہاں موجود عامر نے اس معاملے پر دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ چلیں ہم کسی اور پلیٹ فارم پر چلے چلتے ہیں، ہم تمام لوگ اس کا جواب چاہتے ہیں، مگر اداکارہ نے اس موقع پر صرف اپنی فلم کے حوالے سے ہی بات کی۔
