Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

باتیں کوٹ سلطان کی

February 27, 2016February 27, 2016 0 1 min read
Kot Sultan Station
Kot Sultan Station
Kot Sultan Station

تحریر : انجم صحرائی
میں شائد پہلے کہیں لکھ چکا ہوں کہ انڈیا سے پاکستان ہجرت کے بعد میرے خاندان کو کوٹ سلطان نشیب مو ضع بیٹ وساوا شما لی میں 50 ایکڑ سے زیادہ زرعی زمین ملی۔ اس کے علاوہ دادی اماں خد یجہ بیگم جو اپنے رعب اور دبدے کی وجہ سے پورے شہر میں تھا نیدارنی کے نام سے مشہور و معروف تھیں نے بڑی کوشش اور تگ و دو کے بعد شہر کے وسطی محلہ جا موں والا میں واقع ایک بڑا مکان جو کسی بڑے ہندو ساہوکار کا چھوڑا ہوا تر کہ تھا اور قیام پاکستان کے بعد محکمہ مال نے اپنے قبضہ میں لے کر وہاں پٹوار خانہ قائم کر رکھا تھا کو اپنے نام الاٹ کرا لیا تھا مجھے یاد ہے کہ ہمارے اس مکان کا گلی میں کھلنے والا لکڑی کا ایک بڑا سا دروازہ تھا دروازے کے پیشا نی پر اس ہندو سا ہو کار کے نام کی تختی بھی لگی تھی یہ دروازہ اتنا بڑا اور اونچا تھا کہ زمینوں سے گندم کی بو ریاں لاد کے آنے والے اونٹ اپنے کو ہان پر لدی بوریوں سمیت دروازے سے گذر کر مکان کے صحن میں آیا کرتے تھے جہاں انہیں بٹھا کر بوریاں اتاری جاتیں۔ اس کے علاوہ محلہ مراد شاہ میں میں بھی ہمارا ایک مکان تھا۔ ایس پی سید شوکت علی شاہ مرحوم معروف صحافی عابد فاروقی، پروفیسر شاہد، میجر سید علی فارو قی، میجر اشفاق زبیری، اور معروف نو جوان قا نون دان سید نعیم شاہ ایڈوو کیٹ کے کا تعلق بھی کوٹ سلطان کے اسی محلہ مراد شاہ سے ہے۔

کوٹ سلطان میں ہمارا اکیلا گھر تھا گو دادی اماں کی سخت مزا جی کے سبب ہمارے آ س پڑوس کے سما جی تعلقات بہت محدود تھے لیکن دادی اماں جتنی سخت تھیں اماں اتنی ہی نرم دل ، محبت اور محبت کر نے والی تھیں۔اماں نے اپنی زند گی میں کوٹ سلطان محبتوں کے جو رشتے بنا ئے وہ آ ج تک میرے لئے محترم ہیں ، ما موں اشتیاق ، خالہ ماجن ، خالہ خا لدہ ، خا لہ خو رشیدی یہ وہ ہستیاں ہیں جن کی محبتوں اور شفقتوں کو میں کبھی نہیں بھول پا یا۔ خا ص کر ما موں اشتیاق اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور ان کی اہلیہ خالہ ماجن کو صحت کا ملہ عطا فر مائے میری زند گی کے ان عظیم لو گوں نے اپنا نہ ہو تے ہو ئے بھی ہمیں اتنی اپنا ئیت دی اتنی اہمیت اور وقعت دی کہ میں ان کی محبتوں کا یہ قرض شا ئد ہی اتار سکوں۔۔۔ بھلا سکوں ۔

ابتدا ئی دنوں میں با با جی اپنے آ با ئی پیشہ یعنی پو لیس ملازمت سے وا بستہ تھے لیکن افتاد طبع اور گھریلو ذمہ داریوں کے سبب محرر تھا نہ سے آ گے کا سفر نہ کر سکے اور ملاز مت سے استعفی دے کر زمینوں کی دیکھ بھال کر نے گھر آ بیٹھے ۔ لیکن ملاز مت پیشہ لوگ تھے زر عی زمینیں تو اللہ نے دی تھیں مگر سول سروس میدان مکے یہ کا میاب لوگ زرعی کاشت کی کچھ زیادہ سوج بوجھ نہ ہو نے کے سبب ایک تو زراعت کے تقا ضوں سے بے خبر تھے دوسرے دادا ابو علی حسن کی وفات کے بعد شروع ہو نے والے وراثت کے سول مقد مات نے اتنا الجھا یا کہ بس زند گی ہی الجھ کر رہ گئی۔

Panjtan Rizvi
Panjtan Rizvi

محکمہ پولیس کی ملازمت سے علیحد گی کے بعد ابو نے بیٹ وسا وا شما لی میں واقع اپنی زمینوں پر آ ٹا چکی لگا لی اس زما نے میں پیٹرانجن نہیں ہوا کرتے تھے بجلی تو خیر کوٹ سلطان شہر میں بھی نہیں تھی نشیب میں کہاں سے ہو تی۔اسی لئے آ ٹا چکی چلا نے کے لئے بڑے انجن استعمال ہو تے تھے جنہیں چلا نے کے لئے ڈیزل استعمال کیا جاتا تھا یہ ڈیزل انجن اب بھی کہیں کہیں نظر آ تے ہیں مگر آ ج کل ان کی جگہ پیٹر انجنوں نے لے لی ہے۔

اس زمانے کی آ ٹا چکی بھی آ ج کی چا ئینا چکی سے بڑی اور مختلف ہو تی تھی۔ یہ آ ٹا چکی پتھروں کے دو بڑے بڑے بھاری پاٹ پر مشتمل ہو تی جو ایک دو سرے پر رکھے ہو تے تھے ڈیزل انجن سٹارٹ کر نے کے لئے بھی خا صی محنت کر نا پڑتی جب چکی چلتی تو اس کی چمنی سے نکلنے والے دھوویں اور بھک ۔۔بھک ۔۔بھک کی آ واز دور سے پیدل سفر کر نے والوں کو آ بادی کا پتہ دیتی۔ مجھے یاد ہے کہ اس زما نے میں گندم کے سیزن میں گندم کی بوریوں سے لدے اونٹ گھر آ تے تو آ نے والی گندم کچھ ہی دنوں میں تقسیم سارا سال ادھار دینے والے دکا نداروں میں تقسیم ہو جاتی اور یوں دو مر بع ارا ضی کے مالک ہو نے با وجود ہم لوگ سارا سال ادھا ر کا ہی شکار رہتے۔ دودھ گلزار کی دکان سے ادھار آتا،۔ آ ٹا سردار اعوان کی چکی سے ، سبزی خا لو حنیف یا عبد الشکور سبزی والے کی دکان سے ، کپڑا تاج محمد تا جو کی دکان سے ادھار لے لیتے حتی کہ علاج معا لجہ کی سہو لتیں بھی ڈاکٹر شمشاد ، ڈاکٹر خلیل اور ڈاکٹر یا مین سے زیادی تر مفت اور کبھی کبھی سال کی ادھار پر حا ضر تھیں۔

کریانہ چچا ھقیقت کی ذمہ داری تھی چچا ھقیقت نے نان دنوں نئی نئی کر یا نے کی دکان بنا ئی تھی ۔ ان کا گھر ہمارے بڑے گھر سے متصل تھا ۔ ان دنوں شا ئد ہمسا یہ ماں جا یہ کا جادو سر چڑھ کر بو لتا تھا ۔کتا بوں ،کا پیوں اور تختی سلیٹ اور قلم دوات کے لئے ملک ثنا ء اللہ منجو ٹھہ اور غلام نبی درزی کی دکا نیں حا ضر تھیں ۔ غرض سارا سال ادھار ہی چلتا ۔ آ ج سو چتا ہوں تو حیران ہو تا ہوں کیسا سماج اور کیسا ما حول تھا لو گ کیسے ایک دو سرے سے جڑے تھے۔

Kot Sultan
Kot Sultan

میرا بچپن کوٹ سلطان کی انہی گلیوں میں گذرا۔ دھرم شا لہ پرا ئمری سکول میرا پہلی در سگاہ ہے۔ سکول کے ہیڈ ما سٹر ما سٹر عبد الکریم تھے جو ممتاز قا نون دان خا لد بزمی کے والد تھے۔ خالد بز می کے ایک اور بھا ئی پر فیسر واجد بز می ڈیرہ غا زیخان ایجو کیشن بورڈ کے کنٹرولر ببھی رہے خالد بزمی کی والدہ لیہ کے معروف ڈاکٹر فیروز کی بہن تھیں اور خود بھی خاتون معالج تھیں۔

بلاشبہ ان کا دم کوٹ سلطان کی خواتین کے لئے ایک غنیمت تھا ۔ اس مادر علمی میں مجھے ماسٹر غلام حسن منجوٹھہ ، ذو الفقار بخاری اور اللہ بخش جیسے نا بغہ روزگار اسا تذہ کی تعلیم و تر بیت نصیب ہو ئی ۔ اس دور میں کوٹ سلطان میں ایک گورٹمنٹ بوائز ہا ئی سکول اور ایک گورٹمنٹ گرلز مڈل سکول ہوا کرتا تھا ۔ ہا ئی سکول کے ہیڈ ما سٹر ممتاز خان گورما نی اور گرلز سکول کی ہیڈ مسٹریس مسز رضوی ہوا کر تی تھیں ۔ معاف کیجئے گا مسز رضوی کا نام بھول رہا ہوں اللہ بخشے مر حو مہ فضل حق رضوی( تحصیلدار ) کی اہلیہ تھیں ۔ مسز رضوی کے بڑے بیٹے سید پنجتن رضوی آج کل ڈائریکٹر جزل پا کستان پوسٹ ہیں ۔ جب کہ ان کے چھو ٹے بیٹے اعجاز رضوی کسی نجی بنک میں اعلی عہدے پر فا ئز ہیں۔

کوٹ سلطان کی شخصیات میں میں جن سے بہت زیا دہ متا ثر ہوا ان میں ایک سید ممتاز شاہ تھے ۔ گو یہ ایک زمیندار تھے لیکن انہیں اپنے بچوں کو پڑ ھا نے کا جنون تھا ۔ ان کی اسی تعلیم دو ستی کے سبب ان کا ایک بیٹا سید شو کت علی شاہ نے سو سر وس کے مقا بلہ کا امتحان پاس کر کے پہلے انکم ٹیکس اور بعد میں محکمہ پو لیس کو جوائن کیا ۔ سید شو کت شاہ پو لیس آ فیس ہو نے کے ساتھ ساتھ ادیب اور شا عر بھی تھے وہ پو لیس میں بحیثیت ایس پی اپنے فرا ئض انجام دے رہے تھے کہ ایک حاد ثہ میں ہلاک ہو گئے شو کت علی شاہ کے چھو ٹے بھا ئی سخاوت علی شاہ جو ڈاکٹر ہیں میرے کلاس فیلو ہیں آ ج کل محکمہ ہیلتھ پنجاب سے وا بستہ ہیں۔

گورٹمنٹ ہا ئی سکول میں ہمارے ہیڈ ما سٹر اللہ یار الما نی تھے اسکول اسا تذہ میں استاد غلام حسین منجو ٹھ، ملک عا شق حسین انگلش ٹیچر ، محمد رفیق اردو ، محمد عبد الرشید اردو ، ما سٹر حفیظ ڈرا ئینگ ما سٹر ، خو رشید احمد عر بی ٹیچر ، غلام حسین دستی سا ئینس ٹیچر ، ما سٹر گل محمد کھرل ، فیض محمد ڈو لو انگلش ٹیچر جیسے کمال اسا تذہ سے کسب فیض کے مواقع ملے۔

کوٹ سلطان میں ان دنوں کھیل کے میدان آ باد ہوا کرتے تھے مجھے یاد ہے کہ اس زما نے میں سکول کے بچے ہائی سکول کے ملحقہ فو جی میدان جہاں آج کل کالج بلڈ نگ ہے میں ہا کی کھیلا کرتے تھے
وہ زما نہ ہا کی کا زما نہ تھا ، آج بھی ہمارا قو می کھیل ہا کی ہی ہے۔ کر کٹ نے توبہت دیر سے کھیل کے میدان کو فتح کیا۔ سکول کے طلبا بھی پی ٹی کے پیر یڈ میں اسی میدان میں پی ٹی کیا کرتے تھے ۔ ہمارے پی ٹی آ ئی ماسٹر حیات نیازی ہوا کرتے تھے جن کی اکڑی مو نچھ اور تیز آ نکھ سے سب بچوں کی جان جایا کرتی تھی۔۔۔ باقی آئیندہ

Anjum Sehrai
Anjum Sehrai

تحریر : انجم صحرائی

Share this:
Tags:
pakistan personalities talking باتیں پاکستان شخصیات
ISIS
Previous Post شام میں داعش کے خلاف آپریشن کیلیے سعودی، اماراتی فوجی ترکی پہنچ گئے
Next Post پاکستان سے تعلقات آنے والی کئی دہائیوں تک جاری رہیں گے، امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل
David Hale

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close