
لاہور(جیوڈیسک)خسرے کی وبا دن بدن شدید ہوتی جا رہی ہے اور ہلاکتیں ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔آج بھی لاہور میں مزید 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جس سے پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں شیخوپورہ کی ثنا اور حلیمہ زہرہ کو خسرہ کے باعث داخل کرایا گیا تھا لیکن گزشتہ روز وہ جاں بحق ہوگئیں۔
