
کوالالمپور (جیوڈیسک) کوالالمپور میں ائیر ریس ورلڈ چمپئن شپ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ کوالالمپور اور پتراجایا میں آج سے شروع ہونے والی دو روزہ چمپئن شپ میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، آسٹریا، متحدہ عرب امارات۱ورکینیڈاسمیت مختلف ممالک سے 12 مہم جو پائلٹس شریک ہیں۔
اس چمپئن شپ میں حصہ لینے والے جانباز ہوائی کرتب بازوں کو سمندر کے بیچوں بیچ موجود 80 فٹ اونچی رکاوٹوں سے ٹکرائے بغیر گزرنا ہوتا ہے۔اس دوران پائلٹ کو 370 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اْڑان بھرکر منفرد کرتب بھی پیش کرناہوں گے۔
