
بشکیک (جیوڈیسک) کرغیزستان کی پارلیمنٹ نے امریکا کو ہوائی اڈہ کرائے پر دینے کا معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اکانوے ارکان پارلیمنٹ نے معاہدے کی مخالفت جبکہ پانچ نے حمایت میں ووٹ ڈالا۔ کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک کے قریب واقع مناس ائیربیس کو امریکا سن دو ہزار ایک سے استعمال کر رہا ہے۔
اس ہوائی اڈے سے ٹرانسپورٹ کا سامان افغانستان منتقل کیا جاتا ہے جبکہ امریکی فوجیوں کو لانے اور لیجانے کیلئے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مناس ائربیس کے استعمال کیلئے امریکا کرغیزستان حکومت کو سالانہ ساٹھ ملین ڈالر کرایہ ادا کرتا ہے۔ افغانستان سے فوجی انخلا سے پہلے ائربیس کا معاہدہ ختم ہونے سے امریکا کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
