
نیو دہلی (جیوڈیسک)بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔ پارٹی صدر نے ان کا استعفی مسترد کر دیا ہے۔ نیو دہلی بھارتی ذرائع کے مطابق ایل کے ایڈوانی پارٹی کی جانب سے نریندر مودی کو انتخابی مہم کا سربراہ مقرر کرنے پر خائف تھے۔
انہوں نے اپنا استعفی پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ کو بجھوایا۔ ایل کے ایڈوانی نیشنل ایگزیکٹو، پارلیمانی بورڈ اور الیکشن کمیٹی کے عہدوں سے مستعفی ہوئے ہیں۔ ایل کے ایڈوانی کا کہنا ہے پارٹی کو جس انداز میں چلایا جا رہا ہے ان کا پارٹی میں رہنا ممکن نہیں۔
