
امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنی آنے والی البم ”آرٹ پاپ ” کا گانا ”ایپلاز” ریلیز کر دیا ہے۔ لیڈی گاگا کی البم آرٹ پاپ رواں برس گیارہ نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
”ایپلاز” تیز دھن کا گانا ہے۔ لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ گانے کے بول انہوں نے اسوقت لکھے جب وہ اس برس کے آغاز پر کولہے پر چوٹ کی وجہ سے زیر علاج تھیں اور انکا آپریشن ہوا تھا۔
