
لاہور (جیوڈیسک) سی آئی اے پولیس نے لاہور کے علاقے مزنگ میں کارروائی کی۔ آپریشن میں دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
