
لاہور (جیوڈیسک) گجومتہ کے قریب واقع گتہ فیکٹری میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
جنہوں نے 5 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔ گتہ فیکٹری مالکان کے مطابق آگ کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا گتہ اور مشینری جل گئی۔
فیکٹری بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
