
لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں درندہ صفت افراد پانچ سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گنگا رام اسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔ رات سوا دو بجے نامعلوم افراد لاہور کے گنگا رام اسپتال کے گیٹ پر بچی کو پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جسے اسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں داخل کیا گیا۔ بچی کی شناخت ہوگئی ہے۔ وہ لاہور کے علاقے مغل پورہ کی رہائشی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی شام چھوٹے بھائی احمد کے ساتھ گھر سے نکلی تھی، جس کے بعد ان دونوں کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ پولیس کے مطابق دوسالہ احمد، چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے مل گیا۔ سنبل کے والد سرکاری ملازم ہیں اور ان کے دس بچے ہیں۔ بچی کو گنگا رام اسپتال سے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے ہوش آگیا۔
