
لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کابینہ کے اراکین کے ہمراہ میٹرو بس میں سفر کیا۔ سول سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ماڈل ٹان سے سول سیکرٹریٹ تک میٹرو بس میں عام شہریوں کے ہمراہ سفر کیا۔
وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزرا، معاونین خصوصی، مشیر، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی شریک سفر تھے۔
