
لاہور (جیوڈیسک) 254 نرسریوں میں ڈینگی لاروے کو چیک‘ سپرے کیا گیا، آ ج میرج ہال ڈے منایا جائیگا ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے گزشتہ روز تمام ٹا ؤنز میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ’’نرسری ڈ ے‘‘ منایا گیا۔9 ٹاؤنز کی انتظامیہ نے شہر بھر کی نرسریوں میں ڈینگی لاروا کو چیک کیا اور جہاں کہیں ڈینگی لاروا کی مو جو دگی پائی گئی وہاں پر سپرے بھی کیا۔
تمام ٹا ؤنز میں 254 نرسریوں کو چیک کیا گیا۔ داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے 15، واہگہ ٹا ؤن نے 27، شالیمار ٹاؤن نے 5، علا مہ اقبال ٹاؤن نے 85، نشتر ٹا ؤن نے 17، گلبرگ ٹاؤن نے 60، راوی ٹا ؤن نے 9، سمن آباد ٹا ؤن نے 13 اور عزیز بھٹی ٹا ؤن نے 23 نرسریوں کو چیک کیا۔ ضلعی انتظامیہ آ ج میرج ہال ڈے منائے گی جس میں میرج ہالزمیں صفائی ستھرائی کو چیک کیا جائے گا۔
