
لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی کا مرض پنجاب کے دیگر اضلاع میں تو کم ہو گیا مگر لاہور میں مریضوں کی تعداد میں ابھی کمی نہیں ہوئی۔
چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں ڈینگی کے بائیس نئے مریض سامنے آئے ہیں۔اس طرح رواں برس پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد دو ہزار چار سو انہتر ہو گئی ہے۔
سردی کے باعث پنجاب کے دیگر اضلاع میں تو ڈینگی کے مریضوں کی تعداد کم ہو گئی ہے مگر لاہور ایسا ضلع ہے جہاں مریضوں کی تعداد کم نہیں ہوئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک سردی بڑھنے پر مچھر خود بخود ختم ہو جائے اور ڈینگی سے جان چھوٹ جائے گی۔
