
لاہور (جیوڈیسک) لاہورکے علاقے ٹاؤن شپ میں بھتہ خوروں نے بھتہ نہ ملنے پر شہری کے گھر پر فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
متاثرہ شہری سرفراز خان کے مطابق ایک شخص نے فون پر ان سے 4 کروڑ روپے بھتا مانگا تھا، جس کی پولیس کو اطلاع کر دی گئی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
جس پر نامعلوم افراد نے تیسری بار ان کے گھر فائرنگ کی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لین دین کا تنازع ہے، تاہم اب ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دیں گے۔
