
لاہور (جیوڈیسک) فیض پورا نٹرچینج کے قریب حادثے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فیض انٹرپور انٹرچینج کے قریب 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثے کی وجہ سے 5 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حادثہ بسوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔
