
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی نان کسٹم پیڈ قیمتی لگژری گاڑی پکڑ لی گئی۔
پولیس کے مطابق جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی نان کسٹم پیڈ قیمتی لگژری گاڑی کے ڈرائیور اور گاڑی کو تحویل میں لےکرمقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2013 ماڈل کی قیمتی لگژری گاڑی کی قیمت 3کروڑ روپے ہے۔
