
لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سی آئی اے پولیس نے مبینہ مقابلے میں 3 ڈاکوں کو ہلاک کر دیا۔
تھانہ لوئرمال کے قریب گلشن ریاض کالونی میں پولیس اور ڈاکوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین ڈاکو کاشف بٹ، محبوب اور علی مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ڈاکو قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ کاشف بٹ کے سر کی قیمت سات لاکھ روپے مقرر تھی۔
