
لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے 8 ایڈیشنل ججوں نے بھی اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز نے ان سےحلف لیا۔ حلف اٹھانے والے لاہور ہائی کورٹ کے 8 ایڈیشنل ججوں میں جسٹس علی اکبر قریشی، جسٹس قاضی محمد امین احمد، جسٹس خالد محمود ملک، جسٹس مشتاق احمد، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس محمد اقبال شامل ہیں۔
