
لاہور (جیوڈیسک) افشاں پارک داروغہ والا میں مکان کی کچی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق افراد میں 35 سالہ عظمی اور ایک 15 سالہ لڑکا شامل ہیں۔
