
لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن اقبال ٹاؤن کی مون مارکیٹ میں کیا گیاجس میں شہریوں کے کوائف چیک کیے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا،حراست میں لیے گئے افراد شناختی دستاویزات فراہم نہیں کر سکے تھے۔
