
لاہور (جیوڈیسک) سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر لاہور میں رینجرز اہل کار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اہل کار وزیراعظم ہاؤس، وزیراعلی ہاؤس اوراہم مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ شہر میں بھی گشت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی کی صورت حال سنبھالنے کے لیے رینجرز کی دوکمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔
