
لاہور (جیوڈیسک) مین بلیوارڈ گلبرگ میں تیز رفتار کار لبرٹی گول چکر پر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
جس سے نوجوان تیمور کمر کی ہڈی ٹوٹنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔ گاڑی پر سوار دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں سروسز اسپتال داخل کرا دیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق 21 سالہ تیمور کی ہلاکت گاڑی کی روف ونڈو میں کھڑے ہونے کے باعث ہوئی۔
