
لاہور (جیوڈیسک) شمالی چھاؤنی رنگ روڈ پر نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے ریس لگا رہے تھے کہ اس دوران دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔
جس سے تین نوجوان علی رضا، حیدر رضا اور عبدالرحمان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی نوجوان محمد عزیز شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔
