
لاہو (جیوڈیسک) لاہور میں ملتان روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور کار کی ٹکرکے نتیجے میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملتان روڈ پر موہلنوال کے قریب ہونے والا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاجس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
