صوبائی کمیشن برائے خواتین بل کا جائزہ اجلاس
لاہور (پی پی سی)صوبائی کمیشن برائے خواتین بل کا جائزہ اجلاس آج پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں چیئر مین رانا محمد ارشد کی زیر صدارت منعقد ہواـ اجلاس میں ارکان پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود ،مسز عائشہ جاوید، ڈاکٹر مراد راس، سیکرٹری برائے محکمہ ترقی خواتین پنجاب ارم بخاری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کیـ صوبائی سیکرٹری ارم بخاری نے اجلاس کو صوبائی خواتین کمیشن کے قیام کی ضرورت اور اغراض و مقاصد کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیـ انہوں نے اجلاس کو محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے تحت خواتین پیکیج پر عملدرآمد اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیاـ اجلاس نے صوبائی کمیشن میں ایک غیر مسلم خاتون رکن کی شمولیت اور عمر کی کم از کم اور بالائی حد برائے ممبر کمیشن کی بھی منظوری دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہبود آبادی کے پروگراموں کے لئے مہم میں بہتری لائی جائے،بیگم ذکیہ شاہنواز
لاہور(پی پی سی)وزیر برائے بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ بہبود آبادی کے پروگراموں سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کے لئے مہم میں بہتری لائی جائےـ وہ آج ایک اعلی سطحی محکمانہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں جس میں ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی سلیم قیصر نے صوبائی وزیر کو محکمے کے بہبود آبادی کے پروگراموں، مانیٹرنگ اور عملدرآمد کے متعلق تفصیلی طو رپر آگاہ کیا ـبیگم ذکیہ شاہنواز نے بعد ازاں غالب مارکیٹ گلبرگ میں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام پروڈکشن اینڈ پرنٹنگ یونٹ کا دورہ کیاـ ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ٹاؤن شپ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چلنے والا ادارہ ہے جس میں نوجوان خواتین کو فیملی ویلفیئر ورکرز کا 2 سالہ ڈپلومہ کورس کروایا جاتا ہے جس کے لئے بنیادی تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس/ ایف ایس سی ہے ـیہ کورس پاکستان نرسنگ کونسل سے منطور شدہ ہےـ یہاں کی تربیت یافتہ فیملی ویلفیئر ورکرز تعلیم مکمل کرنے کے بعد کمیونٹی میں صحت اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے خدمات انجام دیتی ہیںـ ماں اور بچے کی صحت بہتر کرنے اور ان کی شرح اموات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ـیہ ادارہ مختلف قسم کی ٹریننگ ورکشاپ کا بھی اہتمام کرتا ہے جہاں ادارے کا تربیت یافتہ سٹاف ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف، نرسنگ و میڈیکل سٹوڈنٹس ،سکول و کالج کے اساتذہ و طالبات کو تولیدی صحت کے حوالے سے معلومات بہم پہنچاتا ہےـ ادارے کی پرنسپل ڈاکٹر عاصمہ رانا اور ان کا سٹاف تولیدی صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں ہے ـبیگم ذکیہ شاہنواز نے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ادارے کے تمام یونٹس کا دورہ کیاـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور، 125 پولیس اہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت مختلف سزائیں
لاہور(پی پی سی)سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد نے آرڈلی روم میں انسپکٹر سے کانسٹیبل رینک تک کے125 پولیس اہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت جارے کیے گئے شوکاز نوٹسز کے جوابات اور مختلف سزائیوں کے خلاف اپیلیں سنتے ہوئے 31پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی جبری ریٹائرمنٹ تنخواہ میں کمی سروس ضبط کرنے اور سنشورسمیت مختلف سزائیں دی ہیں تفصیلات کے مطابق سی سی پی او نے اے ایس آئی منور اقبال کانسٹیبل سلطان ہاشمی اور اکبر علی کواختیارات سے تجاوز، فرائض سے غفلت اور ڈیوٹی سے دانستہ طویل غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کردیا اسی طرح انہوں نے سب انسپکٹر امانت علی اور کانسٹیبل محمدبوٹا کو رشوت لے کر ملزم کو چھوڑنے اور فرائض سے غفلت پر جبری ریٹائرڈ کر دیا ہے سی سی پی او نے سب انسپکٹر محمد اشرف، مبارک علی، آصف رفیع اے ایس آئی شیر محمد اور ٹی اے ایس آئی شہزادحسن کو اختیارات سے تجاوز ،مجرموں کی پشت پناہی، ایف آئی آر میں غلط دفعات لگانے پر دو دوسال کی سروس ضبط کرنے اور تنخواہ میںا یک سٹیج کمی کی سزا دی ہے اسی اطرح انہوں نے سنیئر کلرک ارشد سعید، ماجد شاہ نواز، امجدعلی، جونیئرکلرک محمد وسیم، طیب حسن، علی رضا اور نائب قاصد علی عمران کو سنشور کی سزائیں دی ہیں چوہدری شفیق احمد نے پولیس اہلکاروں کی اپیلیں سنتے ہوئے سابق ٹریفک وارڈن ارسلان خالد، حفیظ اللہ، قمر عباس، سابق کانسٹیبل فضل مسیح اور محمد عمران کے جوابات غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کی اپیلیں مسترد کریں ہیں انہوں نے سب انسپکٹر محمد صادق ٹریفک وارڈن صغیر احمد، محمد راشد ندیم، ظہیر عباس، شبیر خان، عنایت اکبر، نوید احمد، شاہد فاروق، عدیل احمد کو دی گئی سزائوںکے خلاف اپیلوں میں ان کے جوابات غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کی اپیلیں مسترد کریں ہیں سی سی پی او نے 45 اہلکاروں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی سزائیں ختم کردیں جبکہ 49 اہلکاروں کو اپنے جوابات داخل کرنے کا حکم دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھوٹے کاشتکاروں کو 2500 ٹیوب ویل سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے، ڈاکٹر فرخ جاوید
لاہور (پی پی سی)حکومت پنجاب کی طرف سے آئندہ پانچ سال کے دوران پنجاب بھر کے چھوٹے کاشتکاروں کو 2500 ٹیوب ویل سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔ یہ بات آج وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے چین کی کمپنی HUAWEI کے وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔ وزیر زراعت پنجاب کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں کمپنی کے جنرل مینجر لِن جنکے (جیکب)، سیلز مینجر لیوک لیو، ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر انجم علی، ڈائریکٹر جنرل زراعت (فیلڈ) ڈاکٹر بشیر احمد اور محکمہ زراعت کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کمپنی کے نمائندوں نے سولر ٹیوب ویل پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع کے باعث ان کی کمپنی دیرپا منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب چینی سرمایہ کاروں کی مدد سے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے چولستان میں ایک ہزار ایکڑ رقبہ پر محیط قائد اعظم سولر پارک کے وسیع البنیاد منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ شمسی توانائی سے بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ حکومت پنجاب تمام بیرونی سرمایہ کاروں کو توانائی کے شعبہ میں ترقی کیلئے ہرممکن سہولت فراہم کرے گی اور بہترین کاروباری ماحول کی فراہمی سے مزید سرمایہ کاروں کو پاکستان لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی 10.50روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ پر فراہمی سے صوبہ پنجاب کے لاکھوں کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔ موجودہ صوبائی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زرعی شعبہ کو درپیش مسائل کی طرف توجہ دیتے ہوئے دستیاب وسائل کی بہتر منصوبہ بندی، ترجیحات کے صحیح تعین اور خلوص نیت سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے زرعی پالیسی تشکیل د ی ہے جس کے ذریعے اہم فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ، زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رضوان خالد کو لاہور چیمبرکے الیکشن 2013ء میں ایگزیکٹو ممبر برائے ایسوسی ایٹ کلاس کا ٹکٹ مل گیا
لاہور (پی پی سی) معروف تاجر رہنما، سماجی شخصیت اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کے صاحبزادے رضوان خالد کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے الیکشن 2013ء میں پیاف فائونڈرز الائنس کی جانب سے ایگزیکٹو ممبر برائے ایسوسی ایٹ کلاس کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ رضوان خالد نے شیفرڈ یونیورسٹی لندن سے تعلیم حاصل کی وہ ایک معاملہ فہم زیرک اور بلند حوصلہ نوجوان ہیں۔ جو ان دنوں پرنٹنگ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ وہ پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ کے شعبہ میں وزیراعظم پاکستان سے LCCI اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
