
لاہور میں عید الفطر کے دو دنوں میں تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 1240 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جمعرات کی رات جیل روڈ پر ون وہیلروں کی ٹکر سے آگے جانے والا موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا اس سے پہلے چار افراد ہلاک ہوئے۔
زخمیوں کی تعداد 1240 تک پہنچ گئی۔ زیادہ افراد کو سر ،بازووں اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں سن میں ہڈیوں پر چوٹیں نمایاں ہیں۔
