
لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حوصلے بلند ہیں اور بطور اپوزیشن اسمبلی کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کیلئے بھرپور آواز بلند کر رہی ہے پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے عوام ہی پیپلز پارٹی کو زندہ رکھیں گے پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہی پنہاں ہے اور بلاول بھٹو زرداری ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو مزار قائد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت تاریخی جلسہ منعقد ہوگا، یہ جلسہ ثابت کردے گا پیپلز پارٹی کی جڑیں آج بھی عوام میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کا وہ تاریخی دن تھا جب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو وطن واپس آئیں تھی۔ اس دن بھی لاکھوں لوگوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہا تھا اور اب اس سال بھی لاکھوں لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں تاریخی جلسے میں شرکت کرینگے۔
