
لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے شہر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے لیے سمگل ہونے والے اسلحے سے بھی گاڑی پکڑ کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سی آئی اے ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرب نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ قبائلی علاقے سے خطرناک اسلحہ لاہور میں سمگل کیے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر انہوں نے مخبر کی اطلاع پر موٹروے کے قریب ایک گاڑی کو چیک کیا تو اس کے مختلف حصوں میں چھپایا گیا اسلحہ بر آمد کر لیا۔
برآمد ہونے والے اسلحہ میں 70 ہزار سے زائد گولیاں اور مختلف بور کا اسلحہ شامل ہے جبکہ موقع سے 4 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی کی مطابق اسلحہ لاہور میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے لیے اسمگل کیا جا رہا تھا جس سے لاہور میں قائم ان و امان کی صورت حال کو خراب کیا جانا تھا۔
