
لاہور (جیوڈیسک) مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ مقابلہ مصری شاہ میں ریلوے کالونی کے قریب ہوا جہاں چیکنگ کے لیے روکے جانے پر موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد نے فائرنگ کر دی۔
جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
