
لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے جنرل اسپتال لاہور میں سانحہ واہگہ بارڈر کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف جنرل اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین فری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ معصوم افراد کے خون سے ہاتھ رنگنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ذمے دار عناصر کو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بربریت کا کھیل کھیلنے والے عبرتناک سزا سے بچ نہیں پائیں گے،،محمد شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو آج اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔
